Facebook
RSS

‫مینڈرین آرچرڈ سنگاپور کو 2016ء ٹرپ ایڈوائزر سند فضیلت مل گئی

‫مینڈرین آرچرڈ سنگاپور کو 2016ء ٹرپ ایڈوائزر سند فضیلت مل گئیپر تبصرے بند ہیں
جون 17, 2016
Web Desk

معروف ہوٹل دنیا کی سب سے بڑی سفری ویب سائٹ پر سیاحوں کی جانب سے زبردست جائزے حاصل کرتا ہوا

سنگاپور، 16 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– مینڈرین آرچرڈ سنگاپور کو 2016ء ٹرپ ایڈوائزر سرٹیفکیٹ آف ایکسی لینس یعنی سند فضیلت سے نوازا گیا ہے۔ اب اپنے چھٹے سال میں موجود یہ اعزاز مہمان نوازی کے کاروبار کا جشن مناتا ہے جو گزشتہ سال میں ٹرپ ایڈوائزر پر مسافروں کی جانب سے جامع درجہ بندی اور جائزے حاصل کر چکا ہے۔

Mandarin Orchard Singapore Logo.

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160616/8521603966LOGO

ٹرپ ایڈوائزر سرٹیفکیٹ آف ایکسی لینس 12 ماہ کے عرصے میں ٹرپ ایڈوائزر ڈاٹ کام پر مسافروں کی جانب سے کیے گئے جائزوں کے معیار، مقدار اور تازگی کو خاطر میں لاتا ہے۔ شرائط پر پورا اترنے کے لیے کسی بھی کاروباری ادارے کے لیے ضروری ہے کہ مجموعی طور پر ٹرپ ایڈوائزر کی کم از کم پانچ میں سے چار درجے برقرار رکھے، کم از کم جائزوں کی تعداد ہو اور کم از کم 12 ماہ سے سائٹ پر مندرج ہو۔

مینڈرین آرچرڈ سنگاپور کے ہوٹل مینیجر جناب ڈينی وونگ نے کہا کہ "ہمارے ٹرپ ایڈوائزر کی سند فضیلت ملنے پر بہت فخر ہے، اور ہم شکر گزار ہیں کہ ہماری کوششیں بالکل انہی افراد کی جانب سے تسلیم کی گئی ہیں جنہیں ہم متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ یہ کامیابی اپنے مہمانوں کو ایک بے مثال ایشیائی مہمان نوازی کا تجربہ فراہم کرنے سے ہماری وابستگی کی توثیق کرتی ہے۔”

یہ سال مینڈرین آرچرڈ سنگاپور کا 45 واں سال ہے۔ 1971ء میں اپنے دروازے کھولنے کے بعد سے اب تک ہوٹل نے برانڈ کی علامت ایشیائی خوبی، گرم جوشی اور خاطر مدارت کو دنیا بھر کے مہمانوں کو مستقل فراہم کیا ہے۔

ٹرپ ایڈوائزر کے نائب صدر برائے صنعتی مارکیٹنگ ہیدر لیزمین نے کہا کہ "سند فضیلت کے ساتھ ٹرپ ایڈوائزر مہمان نوازی کے ان کاروباروں کی تکریم کرتا ہے جنہیں مسافروں کی جانب سے زبردست خراج تحسین اور درجہ بندی ملتی ہے۔ یہ قدر شناسی مسافروں کو ان املاک کو سمجھنے اور بک کرنے میں مدد دیتی ہے جو مسلسل بہترین خدمات دیتی ہیں۔ ٹرپ ایڈوائزر مسافروں کو بکنگ کے فیصلوں میں اعتماد دینے میں اپنے اہم کردار پر فخر محسوس کرتا ہے۔

ذرائع ابلاغ مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:

اکرام زینی

مینیجر، مارکیٹنگ کمیونی کیشنز
مینڈرین آرچرڈ سنگاپور، از میریٹس
ٹیلی فون: 6051 6831 (65)
موبائل: 2740 9168 (65)
ikram.zainy@meritushotels.com

لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20160616/8521603966LOGO

Comments are closed.

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز