اویوای نے یوایس بینک ٹاور میں اویوای اسکائی اسپیس اور اپنی نوعیت کی پہلی اسکائی سلائیڈ کی رونمائی کردی

سنگاپور، 27 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– سنگاپور ایکسچینج کے مین بورڈ پر مندرج مکمل املاک بنانے والے ادارے اویوای لمیٹڈ (“اویوای” یا “گروپ”) نے معروف یوایس بینک ٹاور میں اویوای اسکائی اسپیس ایل اے کے افتتاح کے لیے فیتہ کاٹنے کی تقریب منعقد کی، جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

ایل اے کے نائب میئر ریمنڈ چین اور او یو ای کے ایگزیکٹو چیئرمین اسٹیفن ریئڈی او یو ای اسکائی اسپیس ایل اے کا فیتہ کاٹ رہے ہیں جبکہ او یو ای کے نائب چیئرمین کرسٹوفر ولیمز دیکھ رہے ہیں

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160627/8521604176-a
http://photos.prnasia.com/prnvar/20160627/8521604176-b

مکمل نیا اویوای اسکائی اسپیس ایل اے کیلیفورنیا کی بلند ترین کھلی مشاہدہ گاہ ہے جو لاس اینجلس کے وسط سے 1,000 فٹ بلند ہے، اور ہالی ووڈہلز سے لے کر بحر الکاہل تک پھیلے شہر کے 360 درجے کے زاویے کے نظارے پیش کرنے والا بہترین مقام ہے۔

اویوای اسکائی اسپیس ایل اے تجربے میں 2، 54، 69 اور 70 ویں منزلوں پر مہمانوں کے لیے انٹرایکٹومقامات کی اقسام شامل ہیں۔ بالائی منزلوں پر دو منزلہ مشاہدہ گاہ سے شاندار پینوراماتصویریں لینے کے علاوہ مہمان سنسناتی اسکائی سلائیڈ کے ذریعے شہر کو اس طرح دیکھ سکتے ہیں جیسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ مکمل طور پر 11 ¼انچ موٹےشیشے کی بنی یہ اسکائی سلائیڈ اپنی نوعیت کی پہلی بیرونی شیشے کی پھسلن ہے جو یوایس بینک ٹاور کے بیرونی حصے سے منسلک کی گئی ہے، جو 70 سے 69 ویں منزل تک 45 فٹ تک پھیلی ہوئی ہے، اور مہمانوں کو ایک بے مثال تجربہ فراہم کر رہی ہے۔

ایل اے کی نئی کشش یو ایس بینک ٹاور کی شیشے کی بنی بیرونی اسکائی سلائیڈ ہے

اویوای اسکائی اسپیس ایل اے اویوایکی زیر قیادت جامع اثاثہ جات بہتر بنانے کے کاموں کا حصہ ہے تاکہ 2013ء میں حاصل کیے گئےیوایس بینک ٹاور کو ایک کمرشل عمارت سے ایک متحرک کاروباری، سماجی و سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جائے۔ مشاہدہ گاہ اور اسکائی سلائیڈ پر کام دسمبر 2014ء میں شروع ہوا تھا، جس پر 31 ملین امریکی ڈالرز لاگت آئی۔

اس کے علاوہ 26 ملین امریکی ڈالرز سے زیادہ کی لاگت سے دفتری لابی کی تزئین کی گئی ہے، جس میں اب ملک کی کسی بھی دفتری عمارت میں سب سے زیادہ ریزولیوشن والی آرٹ دیواروں میں سے ایک دیوار پیش ہے۔

اویوای کے ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر اسٹیفنریئڈینے کہا کہ “ہم یوایس بینک ٹاور میں اثاثہ جاتی بہتری کی تکمیل کے جشن پر خوش ہیں۔ عمارتی تبدیلی کی معراج کی نمائندگی کرتا اویوای اسکائی اسپیس ایک اہم سیاحتی مقام بننے کے لیے تیار ہے اور یوایس بینک ٹاور کو لاس اینجلس کی بلند عمارات میں ایک واضح علامت بناتا ہے۔”

اسی بات کو بڑھاتے ہوئےلوسیرومانٹر، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، امریکین، اویوای نے کہا کہ “اویوای اسکائی اسپیس ایل اے کا آغاز لاس اینجلس کی بلند ترین علامات میں ایک نئی روح پھونکے گا۔ اس کی بے مثال پیشکشیں مقامی رہائشی افراد اور ساتھ ساتھ سیاحوں کو ایک موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ شہر کا بالکل نئے ولولہ انگیز تناظر میں تجربہ اٹھانے کا موقع دیتا ہے۔”

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
جان گمبوا
ٹیلی فون: 3952-337-213-1+
ای میل: johngamboa@oue.com.sg

تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160627/8521604176-a
تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160627/8521604176-b

Latest from Blog