سیہون: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شخص جاں بحق ،ورثاءکا احتجاج

سہون: سیہون کے قریب گاﺅں عمر رودرانی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم جاں بحق ،دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف سے بیس کلو میٹر دور یونین کونسل بوبک کے قریبی گاﺅں عمر رودرانی میں نامعلوم مسلح افراد کی اطلاع پرپولیس اے ایس پی سیہون طارق ولایت کی سربراہی میں علاقے میں پہنچ گئی اور پورے علاقے کی ناکہ بندی کرلی،پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کی جا کے جوا ب میں فائرنگ سے ایک ملز م ایوب رودرانی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیاجبکہ دوسرے ملزم کوزخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ دوسر ی جانب علاقہ مکینوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ اے سی پی سیہون نے بلاجواز ہمارے گاﺅں پرحملہ کرکے بے گناہ نوجوان کو قتل کر دیا ہے ، مقامی لو گوں نے لال باغ کے قریب انڈس ہائی وے پر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لاش کو ہائی وے پر رکھ کر دھر نا دیا،جس سے حیدر آباد اور داود کے درمیان ٹریفک معطل ہو گئی ،مظاہرین کا کہناہے کہ مقتول ایک شریف انسان تھا پولیس نے بلا جواز ہمارے آدمی کو قتل کیا ہے ،متاثرین نے مطالبہ کیا کہ اے ایس پی سیہون طارق ولایت،ایس ایچ او بھان سعید آبد پیر ممتاز علی اور اے ایس آئی اسحاق سمیت چھ افراد کے خلاف مقدمہ داخل کیا جائے ،جب تک مقدمہ درج نہیںہوتا تب تک انڈس ہائی وے پر ہمارا دھر نا جاری رہے گا۔ ایس پی سیہون شریف نے صحا فیوں کو بتایا کہ ملزم ضلع دادو اور ٹنڈو جام پولیس کواغوا اور لوٹ مار کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

Next Post

جام شورو: جامعہ سندھ نے ایل ایل بی سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

Fri Sep 20 , 2013
جام شورو: جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (اینوئل) ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو کی جانب سے ایل ایل بی پارٹ سوم سالانہ امتحانات 2012 کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔ اعلامیہ کے مطابق 1315امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 316امیدوار فرسٹ کلاس اور 571سیکنڈ کلاس میں پاس قرار دیے گئے ہیں تاہم 353 امیدواروں کو فیل قرار دیا […]