ویوز آڈیو نے ایک عمیق 3ڈی آڈیو تجربے کے لیے کک اسٹارٹر مہم کے ذریعے این ایکس ہیڈ ٹریکر جاری کردیا

نوکس ول، ٹینیسی، 22 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/– رواں سال ویوز آڈیو نے این ایکس کا اعلان کیا تھا جو ایک انقلابی سافٹویئر ٹیکنالوجی ہے جو اسٹیریو ہیڈفونز پر وسیع آڈیو عکس لاگو کرتی ہے، یوں ورچوئل ریئلٹی، آگمینٹڈ ریئلٹی، 3 ڈی مکسنگ اور مزید میں اطلاق کا دروازہ کھول رہی ہے۔ ویوز این ایکس صارفین کو اسی قدرتی گہرائی، فطری تصور اور وسیع عکس سننے دیتی ہے جو حقیقی کمرے میں اسپیکرز سے ملتا ہے، لیکن ہیڈ فونز پر۔ ویوز این ایکس کے ساتھ فلمیں اور گیمز ایک انقلابی طریقے سے سنے جا سکتے ہیں کیونکہ وہ عمیق 3ڈی حقیقت کی نئی جہت حاصل کر رہے ہیں – اور یہ سب اسی ہیڈ فونز پر ہوتا ہے جو آپ کے پاس موجود ہے۔ ویوز نے ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانے کے لیے این ایکس کافی آر اینڈ ڈی زور دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ویوز 22 جون سے شروع ہونے والی ایک کک اسٹارٹر مہم کے ذریعے آڈیو برادری تک رسائي حاصل کر رہا ہے۔ کک اسٹارٹر آڈیو شوقین افراد کے لیے اس انقلابی چیز پر سب سے پہلے پہنچںے کا ایک طریقہ ہے۔ مہم میں شامل ہونے کے لیے ملاحظہ کیجیے http://waves.com/kickstarter۔

تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160621/382096
لوگو –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160621/382097LOGO

ویوز ٹیکنیکل گریمی (ر) ایوارڈ کا وصول کنندہ اور آڈیو ڈی ایس پی ٹیکنالوجیوں کا معروف عالمی ڈيولپر ہے۔ ویوز نے سائیکوایکوسٹک سگنل پروسیسنگ الگورتھمز کی تیاری کے ذریعے آغاز کیا جو انسانی سماعت کی جدید معلومات اور ادراک کا فائدہ اٹھاتا ہے تاکہ محسوس کی جانے والی آواز کے معیار کو اصلاً بہتر بنایا جا سکے۔

فضائی آواز کا تصور ایک پیچیدہ مظہر ہے۔ یہ آواز کی صوتی لہروں اور ایک کمرے یا جگہ کے درمیان تعامل، آواز کی لہروں اور ہمارے سر اور کانوں کی جسمانی حرکت کے درمیان تعامل، ہمارے درمیانی اور اندرونی کان اور صوتی اعصاب کے تعمال اور آخر میں ہمارے دماغ کے ادراک اور صوتی منظرنامے کی تفہیم کو ملاتی ہے۔

ہیڈ فونز پر آواز کا تصور بالکل مختلف تجربہ ہوتا ہے۔ ویوز این ایکس ہیڈ فونز پر ویسی ہی سمعی کنائے ڈال کر اس خلا کو پورا کرتا ہے جوحقیقی دنیا میں ہمارے کانوں تک پہنچتے ہیں۔ اس کے لیے اختیار کیے گئے طریقوں میں سے ایک صارف کے سر کی پوزیشن اور صارف کے ہیڈ فونز میں آواز کی وضع کو جانچنا ہے تاکہ جانا جا سکے کہ صارف اسے حقیقی دنیا میں کیسے سنتا۔ ویوز این ایکس صارف کے سر کی حقیقی حرکتوں کا کھوج لگاتا ہے، ایک حقیقی، متحرک اور متغیر حساس تجربہ تخلیق کرنے کے لیے–سہ جہتی صوتی میدان کے ذریعے حرکت کی نقل کرکے بائیں اور دائیں ہیڈ فونز میں مناسب انداز میں مقام بندی کے ذریعے — معمولی بہتریاں کررہا ہے۔

حال ہی میں ویوز نے نے این ایکس خاندان کی پہلی مصنوعات کامیابی سے جاری کی – این ایکس ورچوئل مکس روم پلگ ان، ایک “ورچوئل مانیٹرنگ” ٹول جو ایک بڑے کمرے کی حقیقی آوازوں کو ہیڈفونز پر ازسرنو تخلیق کرتا ہے، آڈیو ماہرین کو ہیڈ فونز پر مکسنگ اور ریکارڈنگ کے بہتر فیصلے کرنے کی سہولت دے رہا ہے۔ اپنے اجرا سے این ایکس ورچوئل مکس روم پلگ ان نے بلاتفاق داد و تحسین سمیٹی ہے۔ مارکیٹ میں آنے والا اگلا این ایکس ٹول (جو ستمبر میں جاری ہونا متوقع ہے) این ایکس ہیڈ ٹریکر ہے، ایک ننھی بلوٹوتھ ڈیوائس جو کسی بھی ہیڈ فونز کو پکڑ سکتی ہے، صارفین کے سر کی حرکات کا کھوج لگا سکتی ہے اور این ایکس سافٹویئر کے ساتھ رابطہ کر سکتی ہے۔ این ایکس ہیڈ ٹریکر این ایکس ورچوئل مکس روم پلگ ان کے ساتھ استعمال کی جا سکتی ہے یا پھر جلد ہی جاری ہونے والی ویوز این ایکس ایپلی کیشن کے ساتھ، جو تمام صارفین کو اپنے کمپیوٹروں اور موبائل ڈیوائسز پر 3ڈی آواز کا تجربہ اٹھانے کی سہولت دے گا۔ کک اسٹارٹر مہم کے ذریعے آڈیو برادری کی مدد سے ویوز این ایکس کی تیاری کو پھیلائے گا، جس کا ہدف اعصاب کو بڑھانا اور اس طریقے کو بدلنا ہے جس سے ہم دنیا کو سنتے ہیں۔

این ایکس خصوصیات کے بارے میں جاننے کے لیے جائیں http://waves.com/kickstarter۔

وڈیو: http://youtu.be/iwIr_4pczXs

مزید معلومات کے لیے http://waves.com ملاحظہ کیجیے۔

Latest from Blog