سالانہ سی جے اے پی تصویری مقابلے کے لیے درخواستیں شروع

واشنگٹن، 30 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

11 ویں سالانہ سی جے اے پی تصویری مقابلے کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کردی گئی ہیں، جن کو جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2016ء ہے۔ نوآموز اور پیشہ ور فوٹوگرافرز کو ایسی اصلی اور موثر تصاویر پیش کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے جو دنیا بھر میں لوگوں کو بنیادی مالیاتی خدمات تک رسائی کی اہمیت اجاگر کریں۔

انٹرایکٹو ملٹی میڈیا نیوز ریلیز یہاں دیکھیں: http://www.multivu.com/players/English/7554953-cgap-annual-photo-contest/

ڈیجیٹل جدت طرازیاں، جن میں اسمارٹ فونز کا بڑھتا ہوا استعمال شامل ہے، نئی مالیاتی مصنوعات جو صارفین کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کر رہی ہیں اور غریب اور دیہی صارفین کے لیے اپنے روزمرہ معاملات کو سنبھالنا، کاروبار کو بڑھانا اور ہنگامی صورت حال میں ردعمل دکھانا آسان بنا رہی ہیں۔ البتہ 2 ارب افراد اب بھی بنیادی مالیاتی خدمات تک رسائی سے محروم ہیں جیسا کہ بچت کھاتوں اور قرض سے۔ اس خلا کو کم کرکے انتہائی غربت کو گھٹانے اور خوش حالی کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس پس منظر میں رواں سال کا تصویری مقابلہ فوٹوگرافرز سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مندرجہ ذیل چار موضوعات کو نمایاں کریں:

  • ڈیجیٹل مالیات میں موبائل پیسہ اور جدت طرازیاں
  • خواتین کی اقتصادی خود مختاری
  • لچک
  • چھوٹے کاروبار

درخواستیں ان موضوعات میں موجود مصنوعات، اداروں اور طریقوں کی اقسام کی نمائندگی کر سکتی ہیں اور سماجی، اقتصادی، ترقیاتی اور ٹیکنالوجیکل معاملات کا ضمنی اشارہ کیا جا سکتا ہے۔ تمام خطوں میں، دیہی و شہری دونوں علاقوں سے درخواستوں کا خیرمقدم کیا جا رہا ہے۔

جیتنے والی تصاویر کے فوٹوگرافرز کو مختلف زمروں میں انعام اور پہچان ملے گی جن میں چار موضوعاتی شعبوں میں علاقائی، عوامی پسند اور خصوصی انعام شامل ہیں۔ 2015ءکے مقابلے میں 77 ممالک کے فوٹوگرافرز کی جانب سے 3,300 سے زیادہ درخواستیں ملیں۔ فاتحین کو سرفہرست عالمی ابلاغی اداروں کی جانب سے پیش کیا گیا اور آن لائن لاکھوں مرتبہ دیکھا گیا۔

اپنی تصاویر جمع کروائیں >>

2015ء سی جی اے پی تصویری مقابلے کے فاتحین یہاں دیکھیں۔

سی جی اے پی (کنسلٹیٹو گروپ ٹو اسسٹ دی پور) 34 معروف اداروں کی ایک عالمی شراکت داری ہے جو مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ سی جی اے پی عملی تحقیق و اور مالیاتی خدمات فراہم کنندگان، پالیسی سازوں اور بڑے پیمانے پر طریقوں کو ممکن بنانے کے لیے سرمایہ کاروں کی متحرک شمولیت کے ذریعے جدید حل فراہم کرتا ہے۔ عالمی بینک میں قائم سی جی اے پی غریبوں کو اپنی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے درکار مالیاتی خدمات تک رسائی کو بڑھا کر شواہد کی بنیاد پر تیار کردہ ایک حمایتی پروگڑام کے ساتھ ذمہ دار مارکیٹ ترقی کا ایک عملی طریقہ ملاتا ہے۔ مزید www.cgap.orgپر۔

Latest from Blog