‫یونین پے نے بین السرحدی صارفی تجربات کو بہتر بنانے کے لیے “یوجی ہوا” کا اجرا کردیا – پہلی بار استعمال پر فوری رعایت کا لطف اٹھایا جا سکتا ہے

شنگھائی، چین، 6 جولائی 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 6 جولائی کو یونین پے انٹرنیشنل اور اس کے اولین شراکت دارو نے مشترکہ طور پر کسی بینک کارڈ منصوبے کے تیار کردہ دنیا کے پہلے آزاد بین السرحدی مارکیٹنگ پلیٹ فارم “یوجی ہوا” کا اجرا کیا۔ جی ہوایونگ، چیئرمین چائنا یونین پے، کے جیانبو، سی ای او یونین پے انٹرنیشنل، اور بینک آف چائنا، چائنا مرچنٹس بینک، سی وائی ٹی ایس، سی ٹرپ، اسپرنگ ایئرلائنز، ساسا ہانگ کانگ، پرنس جیولری اینڈ واچ، لکفوک جیولری اور آئی ایس اے کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔

“یوجی ہوا” یونین پے انٹرنیشنل کا تیار کردہ ایک نیا پلیٹ فارم ہے۔ اس میں مالیات، سفر اور خوردہ فروشی کے شعبوں میں مختلف بین السرحدی خدمات فراہم کنندگان نے شمولیت اختیار کی ہے۔ “یوجی ہوا” پہلی بار بین السرحدی خرچ کے لیے درست مارکیٹنگ اور فوری رعایتوں کو صاف سمجھتا ہے۔

کارڈ یافتگان دو طریقوں سے “یوجی ہوا” کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایک یونین پے انٹرنیشنل، بی او سی اور چائنا مرچنٹس بینک کی موبائل ایپس میں “یوجی ہوا” “گفٹ” نشان تلاش کرکے کیوآر کوڈ رعایتی کوپن حاصل کرنا ہے۔ دوسرا رعایتی کوپنز حاصل کرنا ہے جن کی ترویج ایئرلائنز اور ہوٹلوں کی بذریعہ ایپس بکنگ کے ذریعے شراکت دار ٹریول ایجنسیوں کی ایپس کی جانب سے ہوئی ہے۔ کارڈ یافتگان کیوآر کوڈ پیش کرکے اور یونین پے کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرکے تاجروں کے پاس دستیاب زیادہ سے زیادہ رعایت کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

“یوجی ہوا” تمام فریقین کے لیے ایک زبردست علامت ہے۔ اولاً یہ یونین پے انٹرنیشنل کے تین عالمی مارکیٹنگ پروگراموں پر مبنی ایک درست مارکیٹنگ ماڈل ہے۔ ثانیاً، جاری کنندگان، حاصل کنندگان، ٹریول ایجنسیوں اور تاجروں کو یکساں صنعتی زنجیر میں لا کر ایک نیا کاروباری ماڈل بناتا ہے۔ ثالثاً یہ جامع طور پر کارڈ یافتگان کے کارڈ استعمال تجربات کو بہتر بناتا ہے۔

جی ہوایونگ نے کہا کہ “یوجی ہوا” کا اجراء یونین پے اور اس کے شراکت داروں کا ثمر ہے۔ یہ مرکزی اقدار کا عملی اظہار ہے جس سے یونین پے منسلک ہے، جو “سب کے لیے فاتحانہ تعاون اور یکساں ترقی” ہے۔ یہ ادائیگی کے نئے انتخاب کے لیے کارڈ یافتگان کی طلب کو بھی پورا کرتا ہے۔ ہم ایک بین السرحدی ادائیگی سروس ماحول کی تیاری کی جانب جائیں گے جس سے تمام شراکت دار فائدہ اٹھائیں گے۔

اسی روز یونین پے انٹرنیشنل نے دو عالمی مارکیٹنگ پروگرام بھی جاری کیے – “100 عالمی ایئرپورٹ ڈیوٹی-فری شاپس” اور “50 منتخب سیاحتی مقامات”۔اب کارڈ یافتگان دنیا بھر میں لگ بھگ 90 ہوائی اڈوں میں 100 سے زیادہ ڈیوٹی فری شاپس پر 10 فیصد رعایت کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ 15 جولائی سے 15 اکتوبر تک 50 سیاحتی مقامات پر 300 سے زیادہ تاجروں کے پاس 15 فیصد تک رعایت بھی پیش کی گئی ہے۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog