ہواوے نے ڈیجیٹل بینکاری انقلاب کے لیے ایف ایس آئی فورم کی میزبانی کی

ہواوے ایشیا-بحر الکاہل ایف ایس آئی فورم 2016ء ڈیجیٹل عہد میں کامیابی کے لیے مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو مدد دینے کے لیے جدید آئی سی ٹی طریقے تلاش کرتا ہے

ہانگ کانگ، 6 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ہواوے نے صنعتی انجمن دی ایشین بینکر کے ساتھ مل کر ایشیا-بحر الکاہل فائنانشل سروسز انڈسٹری (ایف ایس آئی) فورم 2016ء کی میزبانی کی۔ ایشیا-بحرالکاہل کے 160 سے زیادہ صنعتی ایگزیکٹوز نے فورم میں شرکت کی، جس کا موضوع “ڈیجیٹل بینکاری انقلاب کو ایندھن دینے کے لیے آئی ٹی کی تشکیل نو”، جس کی توجہ ایف ایس آئی شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے پر مرکوز تھی۔ صنعتی اور فکری رہنماؤں نے گفتگو کی کہ کس طرح ڈیجیٹل ٹیکنالوجی صارفین کے رویے، مصنوعات اور خدمات کی جدت، اور کاروباری عمل، اور مالیاتی خدماتی اداروں کے لیے مستقبل کے مواقع پر اثر انداز ہو رہی ہیے۔

فورم میں افتتاحی خطاب کے دوران یان لنڈا، صدر انٹرپرائز بزنس گروپ، ہواوے نے کہا کہ “جیسے جیسے ٹیکنالوجی مالیاتی خدمات کی ساخت، فراہمی اور استعمال کو نئی شکل دے رہی ہے، بینکوں کو اپنی پیشکشوں کو صارفی توقعات کے مطابق ‘ہر وقت اور ہر جگہ’ خدمات یقینی بنانے کے لیے ضرورت ہے۔ اس نئے عہد میں کاروباری جدت طرازی کو سہارا دینے کے لیے بینک مرحلہ وار اپنے کاروبای سسٹز کو بند ڈھانچوں سے کھلے پلیٹ فارم پر منتقل کر رہے ہیں، جن میں سے چند تو پہلے ہی کلاؤڈ-بیسڈ ڈھانچے اختیار کر رہے ہیں جوصارفین کی بدلتی ہوتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لچک اور سبک رفتاری رکھتے ہیں۔ آزاد، متعاون اور جدت طراز ہونے کے رہنما اصولوں کے تحت ہواوے ایف ایس آئی صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ قریب ہوکر کام کرتا ہے تاکہ معروف نئی آئی سی ٹی کے ذریعے ڈیجیٹل انقلاب کو ایندھن دیا جائے۔ ہم پہلے ہی اہم پیشرفت کرچکے ہیں اور نظریں ڈیجیٹل دنیا میں ترویج کے لیے اپنے صارفین کی مدد کے ذریعے زیادہ نتائج حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔”

یان لیڈا، صدر ہواوے انٹرپرائز بی جی، افتتاحی خطاب کر رہے ہیں۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160706/0861606755

فو بون پنگ، مینیجنگ ڈائریکٹر دی ایشین بینکر نے کہا کہ “بینک ڈیجیٹل انقلاب کی جانب تیزی سے منتقل ہو رہے ہیں۔ مالیاتی شعبہ مسلسل زیادہ موبائل، سوشل اور متنوع ہو رہا ہے۔ بینکوں کو ڈیجیٹل انقلاب کی اس لہر کے دوران پنپنے کے لیے چار کلیدی صلاحیتوں کی ضرورت ہوگی: خالص صارفی انتظام، مصنوعات اور خدمات جدت طرازی، تمام-چینل پیش کارکردگی اور تبدیلی اور جامع ماحول-پر مبنی تعاون۔”

ایون چیونگ، او سی بی سی میں سربراہ آن لائن و موبائل بینکنگ، ای-بزنس، گلوبل کنزیومر فائنانشل سروسز نے کہا کہ “یہ بہترین اور بدترین وقت ہے؛ او سی بی سی ان تبدیلیوں کو قبول کرچکا ہے اور اول تا آخر بینکاری کی تشکیل نو کر رہا ہے، مصنوعات و خدمات کی جدت طرازی سے پلیٹ فارم کی ری ماڈلنگ، جامع ڈیجیٹل ترقی حکمت عملی کے قیام تک سہولت کاری کو تبدیل کررہا ہے۔”

تانگ بن، سربراہ آئی ٹی، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (ایشیا) لمیٹڈ نے کہا کہ “ڈیجیٹل دنیا میں ہم نے اپنے آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کی ترکیب نو کی ہے تاکہ ایک زیادہ موبائل، پلیٹ فارم مرکزی اور تیز بنیادی ڈھانچہ ممکن بنائیں، اور اپنی خدمات کی فراہمی کو ڈیجیٹلائز کرنا ممکن بنا رہا ہے۔ مثال کے طور پر ای-کانفرنسنگ ٹیکنالوجی نے ہماری شاخوں کی اسمارٹ صف بندی، بگ ڈیٹا ٹیکنالوجی کو ممکن بنایا ہے جس نے ہمیں ہمارے بینکاری ڈیٹا سے قابل قدر بصیرت فراہم کرنے میں مدد دی، اور نجی کلاؤڈ ٹیکنالوجی ہمیں رفتار، لچک اور صارفین توقعات کو پورا کرنے کے لیے لاگت-موثریت فراہم کرتی ہے۔ آئی سی بی سی ایشیا نئی آئی سی ٹی میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا، اور مالیاتی آئی او ٹی کی تیاری کے لیے ہواوے اور دیگر صنعتی شراکت داروں کے ساتھ کام کے لیے کھلا ہے۔”

ڈیجیٹل انقلاب میں بینکوں کے بہترین شراکت دار کی حیثيت سے ہواوے ایک ہی مقام پر ڈیولپرز کے لیے آئی سی ٹی کھلے پلیٹ فارمز فراہم کرتا ہے اور ٹیکنالوجی کی اور معاشی ترقی کو تحریک دینے کے لیے تحفظ پذیر و سب کے لیے بہترین ماحول بنانے میں صنعتی صارفین کے ساتھ مشترکہ جدت طرازی کرتا ہے۔

ہواوے نے دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے مالیاتی اداروں اور آزاد سافٹویئر وینڈرز (آئی ایس ویز) کے ساتھ مشترکہ جدت طرازی کرتا ہے۔ کلاؤڈ، بگ ڈیٹا اور اگلی نسل کے آئی ٹی بنیادی ڈھانچے کے ذریعے ہواوے اور اس کے شراکت دار ڈیجیٹل عہد میں نئے چیلنجز سے نمٹنے میں مالیاتی اداروں کی مدد کی۔ مالیاتی کلاؤڈ اور بگ ڈیٹا حل 10 سے زیادہ بڑے اور درمیانے درجے کے بینکوں میں نافذ ہوئے، جیسا کہ آئی سی بی سی اور سی ایم بی۔ ہواوے کے تمام-چینل بینکاری حل 300 سے زیادہ مالیاتی اداروں، بشمول دنیا کے سرفہرست دس بینکوں میں سے چھ میں استعمال ہوتے ہیں۔

تقریب کے بارے میں مزید تفصیلات کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹ دیکھیں:

http://enterprise.huawei.com/topic/asia_pacific_fsi_forum

تصویر –http://photos.prnasia.com/prnh/20160706/0861606755

Latest from Blog