‫53.55 ملین ڈالرز کا تصفیہ مقامی و بین الاقوامی شپنگ کرنے والی فریٹ فارورڈنگ سروسز کے خریداروں کو متاثر کرتا ہوا

مینیاپولس، 11 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– مندرجہ ذیل گستافسن گلوئیک پی ایل ایل سی؛ کوٹچیٹ، پٹرے اینڈ میک کرتھی ایل ایل پی؛ لاکرج گرینڈل نوین پی ایل ایل پی؛ اور لوویل اسٹیورٹ ہیلیبیئن جیکبسن ایل ایل پی کی جانب سے جاری کیا جا رہا ہے۔

اگر انفرادی طور پر کسی نے یا اداروں نے مختلف فریٹ فارورڈرز کی خدمات استعمال کی ہیں، جو وہ ممکنہ طور پر ایک کلاس ایکشن تصفیے سے ممکنہ طور پر بڑی نقد ادائیگی کے حقدار ہو سکتے ہیں۔ تصفیے اب حتمی دو مدعا علیہان تک پہنچ گئے ہیں۔ تصفیے پہلے 29 مدعا علیہان تک پہنچے تھے۔ مدعا علیہان کی مکمل فہرست تصفیے کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے: www.FreightForwardCase.com۔

تصفیے میں ایک مقدمہ شامل ہے جو دعویٰ کررہا ہے کہ متعدد فریٹ فارورڈ کمپنیوں نے خفیہ طور پر دنیا بھر میں اپنی فریٹ فاروڈنگ خدمات کی قیمتوں پر رضامندی ظاہر کی تھی، جن میں امریکا میں اور امریکا اور چین، ہانگ کانگ، جاپان، تائیوان، بھارت، جرمنی، برطانیہ اور یورپ کے دیگر حصوں کے درمیان راستے شامل ہیں۔ تصفیہ کے مدعا علیہان نے کسی بھی غلط کام کی تردید کی ہے۔

فریٹ فارورڈرز شپمنٹس کے لیے نقل و حمل اور انتظام و انصرام کی خدمات فراہم کرتے ہیں جو اداروں یا اشیا کی بذریعہ فضا یا سمندر باربرداری کے متعلق ہو، جس میں معاون ریل اور ٹرک خدمات شامل ہوں، بین الاقوامی اور مقامی دونوں سطحوں پر، اور ساتھ ساتھ کسٹمز کلیئرنس، گوداموں میں محفوظ کرنا اور زمینی خدمات جیسی متعلقہ سرگرمیاں بھی ہوں۔

ایک یا اس سے زیادہ تصفیے میں ایک کلاس ممبر شامل ہے اگر انہوں نے: (1) براہ راست فریٹ فارورڈنگ سروسز خریدی ہوں؛ (2) کسی بھی مدعا علیہ، ان کے ماتحت اداروں یا ملحقہ اداروں سے؛ (3) یکم جنوری 2001ء سے 4 جنوری 2011ء کے درمیان؛ (4) امریکا میں، یا امریکا کے باہر امریکا کو یا امریکا کے لیے شپمنٹس کی ہوں۔

ڈی ایچ ایل اور ہیلمان 53,550,000 ڈالرز کا تصفیہ فنڈ بنائیں گے۔ ہر خریدار کے لیے فائدے کی مقدار کا اندازہ تعین کے منصوبے کے تحت ہوگا، جسے پر www.FreightForwardCase.com جاری کیا گیا ہے۔

اہم معلومات

خریدار کو 3 اپریل 2017ء تک آن لائن یا بذریعہ میل ایک کلیم فارم جمع کرانے کی ضرورت ہوگی، تاکہ وہ تصفیے کے لیے ادائیگی پا سکیں۔ اگر خریدار نے پہلے ہی تصفیے کے پہلے یا دوسرے مرحلے کے لیے کلیم فارم جمع کرا چکے ہیں تو انہیں نیا کلیم داخل کرانے کی ضرورت نہیں۔ وہ تصفیے کے اس مرحلے کے لیے خودکار طور پر ادائیگی پائیں گے۔
خریدار جو کچھ نہیں کریں گے انہیں کوئي ادائیگی نہیں ہوگی اور وہ مقدمہ کرنے کا حق کھو بیٹھیں گے۔
خریدار جو ڈی ایچ ایل یا ہیلمان پر مقدمے کا حق رکھنا چاہتے ہیں انہیں لازمی 20 ستمبر 2016ء تک خود کو خارج کرنا ہوگا۔
خریدار جو تصفیے میں موجود رہنا چاہتے ہیں 20 ستمبر 2016ء تک ان کو اعتراض دے سکتے ہیں۔

عدالت 4 نومبر 2016ء کو اس پر غور کے لیے سماعت کرے گی کہ آیا منظور کیے جائيں یا نہیں: (1) تصفیے، (2) تصفیہ فنڈ، مع سود اور مقدمے کے اخراجات کی ادائیگی کے لیے وکلی کی فیس کے لیے 33 فیصد تک کی درخواست؛ اور (3) کلاس نمائندہ خدمت کی فراہمی کے لیے زیادہ سے زیادہ 75,000 ڈالرز کی درخواست۔

Latest from Blog