Facebook
RSS

ناننگ، چین، 12 جولائی 2016ء/سن ہوا – ایشیانیٹ/– چین-آسیان ایکسپو (CAEXPO) سیکریٹیریٹ نے 5 جولائی کو اعلان کیا کہ تجارتی و سرمایہ کاری ترویج کا پروگرام رواں سال کی ایکسپو کے دوران جاری کیا جائے گا، تاکہ "عالمگیر بننے” کی حکمت عملی اور آسیان ممالک میں چینی اداروں کی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے۔ آسیان کے صنعتی پارکوں پر انتہائی مقبول سرمایہ کاری ترویج کانفرنس اور منصوبے میں سرمایہ کاری اور مالیاتی فراہمی پر چین-آسیان وساطت سمپوزیا کو ایکسپو کے دوران زیادہ ترجیح دی جائے گی۔

"21 ویں صدی کی بحری شاہراہ ریشم کی تعمیر، یکساں منزل کے لیے مزید قریبی چین-آسیان برادری کی تخلیق” کے موضوع کے ساتھ 13 ویں سی اے ایکسپو سیکریٹری جنرل وانگ لی کے مطابق بین الاقوامی صنعتی صلاحیت اور آلات کی تیاری میں تعاون کے کلیدی شعبوں میں چین اور آسیان میں باہمی سرمایہ کاری کو حقیقی انداز میں آگے بڑھائے گی۔

13 ویں چین-آسیان ایکسپو، 11 سے 14 ستمبر کو، جنوبی چین کے گوانگ سی چوانگ خود مختار علاقے کے دارالحکومت ناننگ میں ہوگی۔ رواں سال، شیڈول کے مطابق، سی اے ایکسپو آسیان صنعتی پارکوں پر مزید ترویجی کانفرنس منعقد کرے گا جس کے دوران آسیان رکن ممالک کے چند اہم صنعتی پارک چینی سرمایہ کاری کی توجہ مبذول کروانے کے لیے درجنوں اعلیٰ معیار کے ترویجی منصوبوں میں شرکت کریں گے۔ ایکسپو کے دوران 10 آسیان ممالک کے مجاز محکمہ تجارت بالترتیب 10 سرمایہ کاری ترویج سیمینارز اور منعقد کریں گے اور وزارتی حکام چینی سرمایہ کاروں کے لیے ہر ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول اور موزوں پالیسیوں کا تعارف پیش کریں گے۔ چینی سرمایہ کاروں کو آسیان ممالک کی متعلقہ پالیسیوں کو بہتر انداز میں سمجھنے میں مدد کے لیے ایکسپو آسیان ممالک میں چین کے اقتصادی و تجارتی صلاح کاروں کے ساتھ نیٹ ورکنگ بھی شروع کرے گا، جو چینی اداروں کو آسیان میں قدم رکھے میں پیش آنے والی دشواریوں سے نمٹنا ممکن بنائے گا۔ مزید برآں، مرکزی اداروں کے لیے چند چینی نمائندگان بھی شرکت کریں گے اور اپنے تجربات پیش کریں گے۔

سرمایہ کاری اور منصوبوں کی مالیاتی فراہمی پر سالانہ چین-آسیان وساطت سمپوزیا چینی اور آسیان سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرے گا۔ ایکسپو کا سیکریٹیریٹ بین القاوامی صنعتی صلاحیتوں پر تعاون کے منصوبوں پر وساطت سمپوزیا کو چین-آسیان وساطت سمپوزیا برائے سرمایہ کاری و مالیاتی فراہمی میں شامل کرے گا جس کے ساتھ بین الاقوامی صنعتی صلاحیتوں اور آلات کی تیاری پر تعاون جیسے منصوبے پر وساطت اہم معاملہ ہوگی۔ سرمایہ کار بین الاقوامی صنعتی صلاحیت اور آلات کی تیاری پر تعاون، منصوبے پر ٹھیکیداری، وسائل کی تیاری، توانائی اور ماحولیاتی تحفظ، جدید ٹیکنالوجی، صنعتی پارکوں اور مالیاتی خدمات پر سرمایہ کاری کی ترویج جیسے معاملات پر روبرو گفتگو کر سکیں گے۔

چینی سرمایہ کار مالیات سے متعلقہ معاملات پر زیادہ زور رکھتے ہیں۔ اس غور و فکر کے تحت "آسیان میں سرمایہ کاری پر چینی اداروں کی مالیاتی مدد پر سرگرمیاں” ایکسپو کے دوران خصوصی طور پر کی جائیں گی، جہاں مالیاتی ادارے چینی اداروں اور سرمایہ کاروں کو مالیاتی مدد اور خدمات سے آگاہ کریں گے۔

چین-آسیان ایکسپو (سی اے ایکسپو)، بتعاون چین اور 10 ایشیائی ممالک، 2004ء سے مسلسل 12 سیشنز سے کامیابی سے منعقد ہو رہی ہے، جو چین-آسیان آزاد تجارتی علاقے (کافٹا) کے لیے بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی تقریب کی خدمت انجام دے رہی ہے۔

ذریعہ: ناننگ میونسپل بیورو آف نیوز

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=273395

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز