ایف ایکس ٹی ایم افسانوی حیثیت کے حامل بیس جمپر اور ریڈ بل کھلاڑی ولیری روزوف کے ساتھ شراکت داری کررہا ہے

لیماسول، قبرص، 13 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– عالمی اعزاز یافتہ فوریکس بروکر ایف ایکس ٹی ایم نے مشہور بیس جمپر اور ریڈ بل کھلاڑی ولیری روزوف کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ ایف ایکس ٹی ایم انوکھی جمپس کے ایک سلسلے میں روزوف کو سراہے گا جبکہ وہ #FXTMbasejump منصوبہ کہلانے والے ایک بے مثال اور تفریح سے بھرپور سفر کے لیے دنیا بھر میں تربیت حاصل کررہے ہیں۔ یہ منصوبہ ایک ولولہ انگیز تجربے کا عہد کرتا ہے جو راستے میں یادگار اور پہلے کبھی نہ دیکھے گئے سنگ ہائے میل سے بھرا ہوگا۔

FXTM Logo.

ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/players/uk/7881951-fxtm-partnering-with-valery-rozov/

ایف ایکس ٹی ایم کے روزوف کے ساتھ تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے سی ای او فوریکس ٹائم لمیٹڈ اولگا ریبالکینا نے کہا کہ “ایف ایکس ٹی ایم اور ولیری موجودہ معیارات کو از سر نو مرتب کرنے کا مشترکہ جذبہ رکھتے ہیں۔ نئی آرزو میں ولیری کا ساتھ دے کر ہم اس مدد اور وقف ہونے کے عکاس ہیں جو ہم اپنے صارفین کو فراہم کرتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ شراکت داری ہمارے تاجروں کو اپنے تجربے کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے متاثر ہونے کا کام کرے۔”

ولیری روزوف نے کہا کہ “کامیابی کے لیے اپنی حدوں کو بڑھانے کی ضرورت ہوتی ہے، چاہے معاملہ ایکسٹریم اسپورٹس کا ہو یا مالیاتی کاروبار کا، جس کی وجہ سے ایف ایکس ٹی ایم میرے نئے منصوبے میں بہترین شراکت دار ہے۔ ایف ایکس ٹی ایم کی وابستگی بیس جمپنگ میں میرے طریقے کے مطابق کیا ممکن ہے اور جدید حل کی خواہش سے آگے جا رہی ہے۔ #FXTMbasejump منصوبے پر مشترکہ طور پر کام کرنا ایک زبردست تجربہ بنے جا رہا ہے۔”

ولیری بیس جمپنگ اور اسکائی ڈائیونگ میں افسانوی حیثیت رکھتے ہیں۔ 11,000 سے زیادہ جمپس اور اسکائی ڈائیوز کے ساتھ روزوف اسکائی جمپنگ میں دو مرتبہ (1999ء، 2003ء) میں عالمی چیمپئن ہیں، شیولنگ اور البرس سے بیس جمپنگ کرنے والے پہلے مرد اور ایک آتش فشاں (متنوسکی، روس) میں فری-فال کرنے والے پہلے شخص ہیں۔ 2013ء میں انہوں نے حدود کو ایک نئی شکل دی جب انہوں نے ایوریسٹ ماسف (7220 میٹر) سے بلند ترین بیس جمپ لگا کر ریکارڈ توڑا۔

ریڈ بل کھلاڑی کا کیریئر مختلف ملکوں میں متعدد انوکھی جمپس کا احاطہ کرتا ہے جیسا کہ چین، ملائیشیا اور – سب سے زیادہ چیلنج رکھنے والی – 2004ء میں پاکستان میں۔ وہ ہانگ کانگ، نائیجیریا، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات وغیرہ جیسے دنیا کے دیگر کونوں میں پہلے کبھی نہ دیکھی گئی جمپس کا اضافہ کرکے اس فہرست کو آگے بڑھانے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

#FXTMbasejump منصوبے کی پہلی جمپ یہاں دیکھی: http://fxtm.co/29N7vqV

شراکت داری کے بارے میں مزید یہاں جانیں: http://fxtm.co/29sNYIw

فوریکس کی تجارت میں بڑا خطرہ شامل ہوتا ہے اور نتیجہ آپ کے سرمائے کے نقصان کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔ براہ مہربانی ایف ایکس ٹی ایم کا مکمل خطراتی اظہار پڑھیں (http://www.forextime.com/regulatory-compliance/risk-disclosure).

فوریکس ٹائم لمیٹڈ سی وائی ایس ای سی (لائسنس نمبر 185/12) سے منظور شدہ ہے اور ایف ٹی گلوبل لمیٹڈ آئی ایف ایس سی سے (لائسنس نمبر IFSC/60/345/TS and IFSC/60/345/APM)۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160614/378942LOGO)

وڈیو: http://www.multivu.com/players/uk/7881951-fxtm-partnering-with-valery-rozov/

ذریعہ: ایف ایکس ٹی ایم

Latest from Blog