وزیر اعظم کے اقدامات سے حکومت مضبو، عوام کی عملی دادرسی ممکن ہوگی: طارق حسن

کراچی،20اپریل (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ ق کے نومنتخب مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے سندھ میں کینالز تنازعہ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا، ان اقدامات سے حکومت پر صوبہ سندھ کی عوام اور مختلف جماعتوں کا اعتماد بحال ہوگا۔طارق حسن نے یہ خیالات مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے ظاہر کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اقدامات سے نہ صرف حکومت مضبوط ہوگی بلکہ عوام کی عملی دادرسی بھی ممکن ہوگی۔طارق حسن نے کہا کہ حکومت کی مربوط پالیسیوں سے ملک مستحکم ہوگا۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان باہمی رابطوں کو وسیع کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ پاکستان مزید مضبوط ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان ایران بارڈر پر بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری قومی سلامتی کی کامیابی ہے: پیپلز پارٹی بلوچستان

Sun Apr 20 , 2025
کوئٹہ،20اپریل (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق سیکرٹری اطلاعات، ملک ذیشان حسین نے ایران پاک سرحد کے قریب ایک را ایجنٹ کی حالیہ گرفتاری کو پاکستان کی مسلح افواج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظہر قرار دیا۔ایک بیان میں، حسین نے اشوک چترویدی کی گرفتاری کو، جو “دستگیر بلوچ” کے نام سے کام کر […]