داماک پراپرٹیز نے اکویا امیجن پلاٹ جاری کردیے – دبئی میں ایک گالف کمیونٹی میں زمین میں سرمایہ کاری کا انوکھا موقع

دبئی، متحدہ عرب امارات، 14 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– داماک پراپرٹیز کی جانب سے ہزاریہ کے اردگرد پیدا ہونے والے افراد کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئی رنگین حویلیوں کے مجموعے اکویا امیجن کے کامیاب اجرا کے بعد پرتعیش جائیداد بنانے والا معروف ادارہ اب سرمایہ کاروں کو اسی کمیونٹی میں پلاٹ خریدنے کا موقع دے رہا ہے، اس نرمی کے ساتھ کا سرمایہ کاری کریں یا ڈیزائن یا مالک کی ترجیحات کے مطابق تیار کریں۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160714/389603LOGO)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160714/389604)

پلاٹ 570,000 عرب اماراتی درہم کی قیمت سے شروع ہوں گے اور ادائیگی کا دورانیہ سہولت کے ساتھ دو سال کے عرصے پر محیط ہے۔ مزید برآں، داماک پراپرٹیز کی جانب سے انوکھی پیشکش میں ایک تعمیراتی اجازت نامہ اور متعدد غیر معمولی فوائد شامل ہیں جیسا کہ قیمت خرید کے صرف 20 فیصد کی ادائیگی کے بعد دوبارہ فروخت کرنے کی آزادی، صرف 50 فیصد ادائیگی کے بعد تعمیر شروع کرنے کی اہلیت، ساتھ ہی تعمیر کے لیے اضافی وقت، آٹھ سال تک۔

زیاد الشعار، مینیجنگ ڈائریکٹر، داماک پراپرٹیز نے کہا کہ “خلیجی کمیونٹیز میں سرمایہ کاری عام طور پر زیادہ منافع دیتی ہے کیونکہ خلیجی کمیونٹیز میں رسد بہت محدود رہتی ہے۔ گالف کورس کا عنصر ایسی کمیونٹیز کو بڑھاتا ہے جو انتہائی پرتکلف زندگی سے منسلک ہو، ایک بہترین طرز زندگی فراہم کررہے ہوں جہاں آبادی صحت مندانہ ہو، کھلے، سبز ماحول اور تازہ ہوا کی وجہ سے، جبکہ اس کے باوجود شہر کے قریب بھی ہو۔”

DAMAC Properties Launches AKOYA Imagine Plots – A Unique Opportunity to Invest in Land in a Golf Community in Dubai.

مزید معلومات http://www.damacproperties.com پر دستیاب ہیں۔

ہدایات برائے مدیران: داماک 2002ء سے مشرق وسطیٰ کے خطے میں پرتعیش جائیداد کی صف اول میں ہیں – جو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مکینوں کو پرتعیش رہائش کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ وضع دار رہائش کی بلند ترین سطح پر اپنے اثرات چھوڑتے ہوئے داماک پراپرٹیز نے خطے میں معروف پرتعیش ڈیولپر کی حیثیت سے اپنا مقام مضبوط کیا ہے، جو مثالی ڈیزائن اور بالاترین معیار پیش کررہا ہے۔ ادارہ اب متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، اردن اور لبنان میں منصوبوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ بھر میں اپنے قدم پھیلا چکا ہے۔

31 مارچ 2016ء تک داماک پراپرٹیز 15,800 گھر فراہم کرچکا ہے، جس میں لگ بھگ 2,000 ہوٹل یونٹس بھی شامل ہیں۔ ادارہ منصوبہ بندی اور پیشرفت کے مختلف مراحل پر موجود 44,000 سے زیادہ یونٹوں کا ترقیاتی پورٹ فولیو رکھتا ہے، جو 13,000 سے زيادہ ہوٹل کمروں، سروس شدہ اپارٹمنٹس اور ہوٹل ولاز پر مشتمل ہے، جس کا انتظام اس کا مہمان نوازی کا شعبہ، داماک ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، کرتا ہے۔ بصیرت اور تحریک کے ساتھ داماک پراپرٹیز مشرق وسطیٰ میں پرتعیش رہائش کی نئی نسل تیار کررہا ہے۔

داماک پراپرٹیز کو فیس بک، ٹوئٹر (@DAMACofficial) اور یوٹیوب پر جوائن کریں۔

ذریعہ: داماک پراپرٹیز

Latest from Blog