مرک نے برلنگٹن، میساچوسٹس میں 115 ملین ڈالرز سے کثیر پہلو لائف سائنس کیمپس کی تعمیر شروع کردی

– نیا کیمپس صارفی تعاون کے لیے جدید تجربہ گاہ کے ساتھ مرک کے لیے حیاتی سائنس کے بڑے مرکز کی خدمات انجام دے گا

– 280,000 مربع فٹ ایل ای ای ڈی-مستند عمارت میں کام کی مناسب جگہیں اور تجربہ گاہیں شامل

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 19 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے آج برلنگٹن، میساچوسٹس میں ایک نئے کیمپس کی تعمیر کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جو مرک کے شمالی امریکی حیاتی سائنس کاروبار کے لیے اہم مرکز کی حیثیت سے خدمات انجام دے گا۔ 280,000 مربع فٹ کی تنصیب میں ایک صارفی تعاون تجربہ گاہ اور تربیتی مرکز کے ساتھ ساتھ دفتری علاقے بھی شامل ہوں گے۔

ویڈیو- http://origin-qps.onstreammedia.com/origin/multivu_archive/PRNA/ENR/CC-Billerica-Construction-Merck.mp4
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160714/389762
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160714/389763

مرک ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور سی ای او، لائف سائنس ادت بٹرا نے کہا کہ “یہ نیا اور زیادہ کشادہ کیمپس ہمیں امریکا میں بے مثال، کثیر الاستعمال سائنسی مرکز دیتا ہے جو ہمارے ملازمین کو صارفین کو ایک ماحول دوست اور مشترکہ کام کا ماحول فراہم کرتا ہے۔ ہم میساچوسٹس میں طویل تاریخ رکھتے ہیں اور حیاتی سائنس کے عالمی رہنما کی حیثیت سے ہم دنیا کے اہم ترین سائنس و ٹیکنالوجی مراکز میں سے ایک میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرنے سے وابستہ ہیں۔”

کیمپس خاص عالمی صارفی مقا مکی حیثیت سے کام کرے گا، جو صارفی خدمت اور کال سینٹرل اور ایک ایم لیب کولابریشن سینٹر، جدید، مشترکہ، تحقیقانہ ماحول رکھے گی جہاں ادارے کے سائنس دان اور انجینئرز مشکل ترینحیاتی سائنس کے چیلنجز حل کرنے میں مدد کے لیے صارفین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ایم لیب کولابریشن سینٹر دنیا بھر کے ان نو مراکز میں سے ایک ہوگا جنہیں اشتراک کے لیے خاص طور پر تخلیق کیا گیا ہے، جہاں عملی تربیت، صارفی تجربات اور ایپلی کیشن نقص گیری ایک غیر-جی ایم پی ماحول مں ہوتی ہے۔ دیگر مقامات میں برازیل، چین، فرانس، بھارت، سنگاپور اور جنوبی کوریا شامل ہوں گے۔ برلنگٹن، میساچوسٹس میں یہ نیا بہتر ایم لیب مرکز ادارے کی بلیریکا، میساچوسٹس کی تنصیب میں واقع پرچم بردار ایم لیب کی جگہ لے گا۔”

میساچوسٹس کے گورنر چارلی بیکر نے کہا کہ “لگ بھگ ایک دہائی میں مرک میساچوسٹس میں بڑی پیمانے پر موجودگی کر چکا ہے اور ہم ماس ورکس انفرااسٹرکچر پروگرام کے ذریعے برلنگٹن میں ان کی موجود توسیع کو سہارا دینے پر بہت خوش ہیں۔ طویل المیعاد سرکاری-نجی شراکت داریوں کی تعمیر ہماری معیشت کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے اور مرک کیمپس اہم سرمایہ کاری اور ایک عالمی حیاتی سائنس مرکز کی حیثیت سے ہمارے مشترکہ مستقبل پر اعتماد نمائندگی کرتا ہے۔”

2017ء کی دوسری ششماہی میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد مرک کے 850 کل وقتی بلیریکا میں مقیم حیاتی سائنس ملازمین نئے کیمپس میں منتقل کیے جائیں گے۔

115 ملین ڈالرز (104 ملین یورو) کی عمارت ایل ای ی ڈی مستند ہوگی۔ ایل ای ای ڈی (لیڈرشپ ان انرجی اینڈ انوائرمینٹل ڈیزائن) درجہ بندی نظام ماحول دوست تعمیر کے لیے تیسرے فریق کی تصدیق کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، جو ماحول دوستی، وسائل کے تحفظ اور انسانی صحت کو فروغ دینے والی عمارات کو سند دے رہا ہے۔

برلنگٹن میں روٹ3 اور روٹ 128 کے پاس پانچ منزلہ واحد مکین عمارت گوٹیریز کمپنی تعمیر کر رہی ہے۔ منصوبے میں اضافی 70,000 مربع فٹ کی توسیع کا ایک موقع بھی شامل ہے۔ مرکز اس جائیداد کو لیز کرتا ہے۔

مرک سینٹ لوئس، مسوری میں اپنے دوسرے شمالی امریکی حیاتی سائنس مرکز کو برقرار رکھے گا۔

تمام مرک خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے مرک کی ویب سائٹ پر دستیابی کے ساتھ ہی بیک وقت جاری کیے جاتے ہیں۔ آن لائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو ختم کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یورو کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ مرک، ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی مرک کے نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس مٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

Latest from Blog