ایڈوائس نائیجیریا میں انوکھا آڈیو اشتہاری چینل پیش کررہا ہے

لاگوس، نائیجیریا، 22 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ایڈوائس نائیجیریا کے موثر ترین آڈیو اشتہاری چینل کو جاری کرنے کے قریب ہے۔ ایڈوائس برانڈز کو ڈیجیٹل برانڈز ہی کی طرح غیر مستعمل موبائل چینلوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فی الفور حاضرین کو ہدف بنانے کے جدید طریقے فراہم کرتا ہے۔ اسی دوران وہ موبائل نیٹ ورک آپریشنز (ایم این اوز) کو 100 بلین ڈالرز کی موبائل اشتہارات کی صنعت میں داخلہ دیتا ہے۔

تیزی سے ابھرتی ہوئی موبائل ایڈورٹائزنگ انڈسٹری سے آمدنی او ٹی ٹی پبلشرز کے لیے مخصوص لگتی ہے، یوں موبائل نیٹ ورک آپریٹرز (ایم این اوز) صرف کیریئر کے مقرر کردہ کردار میں رہ جاتے ہیں۔ ایڈوائس ایم این اوز کو دنیا کے پہلے اور سب سے بڑے ایم این او ایڈ نیٹ ورک میں شامل ہوکر 100 بلین ڈالرز کی موبائل اشتہارات کی صنعت میں داخلے کی پیشکش کرتا ہے۔ ایڈوائس کا ڈیمانڈ سائیڈ پلیٹ فارم (ڈی ایس پی) او ٹی ٹی اشتہار بازی کو ایک مکمل اور متبادل پیشکش کے لیے تیار ہے۔ اس طرح ایم این اوز ڈیٹا، اثاثہ جات، چینل اور فہرست کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں جو حقیقت میں ان کی ہیں۔

ایک ایسا چینل غیر استعمال شدہ رنگ بیک ٹون ہے۔ کال کرنے والے فریقین کو آڈیو اشتہارات پیش کرکے ایم این اوز ایک عالمی مارکیٹ میں قدم رکھ سکتے ہیں جو ممکنہ طور پر روزانہ 12 ارب ایڈ سنا سکتا ہے۔ یہ انٹرنیٹ تلاش کی کل تعداد سے بھی تین گنا زیادہ ہے۔

رنگ بیک ٹون کو انتہائي بر ہدف اشتہاری پیغامات سے تبدیل کرکے ایڈوائس نائیجیریا کے 140 ملین سے زیادہ متحرک موبائل فون صارفین میں سے اپنے صارفین کی 10 سے 15 سیکنڈوں کی غیر منقسم توجہ کو کھولتا ہے۔ سبسکرائبرز کو متعلقہ اشتہارات اور پیشکشیں کالرز تک پہنچانے پر فائدہ دیا جائے گا۔

ایڈوائس کے سی ای او ڈینس اودیجانس کہتے ہیں کہ “رنگ بیک ٹون کے ذریعے اشتہارات پیش کرنا کسی بھی دوسرے ذریعے سے زیادہ وسیع رسائی رکھتا ہے۔ اشتہار دینے والے کے فوائد جیسا کہ اندازہ گیری کی قابلیت، صفر نقصان، ہدف بنانے کی جدید صلاحیت، متوجہ صارفین اور کال کرنے والے کی حیثیت سے آمدنی حاصل کرنے کی صلاحیتیں صرف ایک بٹن دبا کر مصنوعات کی دلچسپی کو ظاہر کر سکتی ہیں۔”

ایڈوائس نائیجیریا کے کنٹری مینیجر اوپیولووا فیلانی کہتے ہیں کہ “اپنے نقشہ راہ کے اس پہلے قدم پر ہمارا مضبوط یقین ہے کہ بالآخر تمام موبائل آپریٹرز چینل سے کمانا شامل ہوگا نئی آمدنی پیدا کرنے، صارفین کو فائدہ دینے اور انتہائی بر ہدف نئے ڈیجیٹل اشتہاری حل برانڈز پیش کرنے کے ذریعے۔ اشتہارات کی فروخت شروع ہو چکی ہے اور نائیجیریا میں آغاز 8 ستمبر 2016ء کے لیے تیار ہے۔”

ایڈوائس کے بارے میں

ایڈوائس اول تا آخر موبائل اشتہاری خدمات پیش کرتا ہے اور اشتہارات کی فروخت، فہرست بندی اور ادائیگی جمع کرنے کا بیڑا اٹھاتا ہے۔ اس نے دنیا بھر میں ایم این اوز اور میڈیا ایجنسیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔ ایڈوائس چینل واس کی جانب سے مارکیٹ کیا گیا ہے، جو معروف موبائل ویلیو ایڈڈ سروسز کمپنی اور دنیا میں سب سے زیادہ ایئرٹائم کریڈٹ سروسز دینے والا ادارہ ہے۔ چینل واس چینل آئی ٹی گروپ کا ایک رکن ہے۔

زریعہ: ایڈوائس

Latest from Blog