گولڈن بینڈ موجودہ حصص کے کریڈٹرز اور منسوخی کی عدالت سے منظوری کا خواہاں

ٹی ایس ایکس وی (نیکس بورڈ): جی بی این ایچ

سیسکاٹون، ساسکاچیوان، 23 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– گولڈن بینڈ ریسورسز انکارپوریٹڈ (“گولڈن بینڈ”) کی جانب سے دیوالیہ پن اور تحلیل کرنے کے ایکٹ کی تجویز برائے کریڈیٹرز (“تجویز”) کی 22 جولائی کو کریڈیٹرز کی جانب سے منظوری دے دی۔

عدالت کی منظوری سے مشروط تجویز مشتمل ہے:

ا) پروکون ریسورسز انکارپوریٹڈ یا اس کا نامزد (“پروکون”) ایک بڈ ٹرانزیکشن (“اسٹاکنگ ہورس کریڈٹ بڈ”) کے تحت حصص حاصل کر رہا ہے؛ اور

ب) گولڈن بینڈ میں تمام موجودہ حصص اور ایکوئٹی مفادات (“موجودہ ایکوئٹی مفادات”) معطل، منسوخ اور ختم کردیے جائیں گے اور گولڈن بینڈ میں نئے ایکوئٹی مفادات پروکون کے لیے جاری کیے جائیں گے۔

اسٹاکنگ ہورس کریڈٹ بڈ کے تحت پروکون کی جانب سے خریداری قیمت گولڈن بینگ کی جانب سے کریڈٹ معاہدے کے تحت پروکون سے کیے گئے عہد کے برابر ہے (تقریباً 19.6 ملین ڈالر، جمع پیشہ ورانہ ادائیگی و اخراجات)، گولڈن بینڈ کی جانب سے تمام عہد ڈی آئی پی ٹرم شیٹ کے بعد ہوں گے اور گولڈن بینڈ کی ذمہ داریاں جو حتمی تاریخ تک باقی رہ جائيں گے ڈی آئی پی کے عہد میں ترجیحات رہیں گی۔ حتمی تاریخ ممکنہ طور پر 12 اگست 2016ء ہوگی۔

جیسا کہ فروخت و سرمایہ کاری دینے کے عمل اسٹاک ہورس کریڈٹ بڈ کے لیے اہل بولی جتنی رقم سے زیادہ حاصل کرنے میں ناکام رہا، اسٹاکنگ ہورس کریڈٹ بڈ برائے پروکون کو عدالت کے سامنے لایا گیا تاکہ بہترین دستیاب پیشکش کی منظوری لی جائے۔

سماعت (“سماعت”) کی تفصیلات جن میں کوئنز بینچ فار ساسکاچیوان کی عدالت تجویز کو منظور کرنے کا کہے گی، مندرجہ ذیل ہیں:

مقام: کورٹ ہاؤس، 520 سپاڈینا کریسنٹ ایسٹ، ساسکاٹون، ساسکاچیوان، کینیڈا

تاریخ اور وقت: جمعہ، 12 اگست 2016ء صبح 10 بجے۔وقت بمطابق ماؤنٹین ڈے لائٹ

سماعت کے مواد تک آن لائن رسائی : http://www.bowragroup.com/#!golden-band-resources/edi9w

فرمانبردار،

گولڈ بینڈ ریسورسز انکارپوریٹڈ
“پال سیکسٹن”
پال سیکسٹن، سی ای او

انتباہ برائے مستقبل کے حوالے سے معلومات و بیانات

اس خبری اعلامیہ میں مستقبل کے حوالے سے بیانات یا معلومات شامل ہیں۔ تمام بیانات جو تاریخی حقائق کے علاوہ اس اعلامیہ میں شامل ہیں، بشمول ممکنہ از سر نو ڈھانچہ بندی اور سرمایہ کاری کے منصوبے، گولڈن بینڈ ریسورسز انکارپوریٹڈ (ادارے) کے مقاصد و توقعات مستقبل کے حوالے سے بیانات ہیں جو متعدد خطرات اور غیر یقینی کیفیات کے حامل ہیں، لیکن صرف انہی تک محدود نہیں۔ اس امر کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ ایسے بیانات درست ثابت ہوں گے اور حقیقی نتائج اور مستقبل کے واقعات ان بیانات کی توقع سے مکمل طور پر مختلف ہو سکتے ہیں۔ حقیقی نتائج کو ادارے کے منصوبوں یا توقعات سے مختلف کرنے والے اہم عوامل میں از سر نو ڈھانچے کی تجاویز ادارے کے لیے قابل قبول ہونے، ضروری انضباطی و حصص یافتگان کی منظوریاں، انضباطی تبدیلیاں، حکومت یا انضباطی منظوری کا وقت محدود نہ ہونا اور دیگر خطرات شامل ہو سکتے ہیں جن کی تفصیلات یہاں اور وقتاً فوقتاً ادارے کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات میں موجود ہیں۔ ادارہ بروقت اپنی کارپوریٹ معلومات کو تازہ رکھنے کے لیے تمام معقول کوششیں کرتا ہے۔

نہ ہی ٹی ایس ایکس وینچر ایکسچینج اور نہ اس کے ریگولیشن سروسز پرووائیڈر (کیونکہ یہ اصطلاح ٹی ایس ایکس وینچر ایکسچینج کی پالیسیوں میں واضح کی گئی ہے) اس اعلامیہ کی موزونیت اور درستگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: سرمایہ کار تعلقات: 604-682-6852،

ای میل: info@goldenbandresources.com، www.goldenbandresources.com

دی بورا گروپ، ٹرسٹی: کرسٹن گرے: 780-809-1224، ای میل kgray@bowragroup.com

Latest from Blog