شائسن ہانتن از شین کنتارو کو مچل گائیڈ سنگاپور کے پہلے ایڈیشن میں دو ستاروں سے نواز دیا گیا

سنگاپور، 22 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– مینڈرین آرچرڈ سنگاپور کے نامور شیچوان ریستوراں، شائسن ہانتن از چین کنتارو، کو مچلن گائیڈ سنگاپور 2016ء میں دو ستاروں سے نوازا گیا ہے – جو سنگاپور کی اولین فہرست برائے مچلن ہوٹل و ریستوراں ہے۔ یہ منصب شائسن ہانتن از چین کنتارو کو جزیرے پر سب سے بلند مچلن-درجہ رکھنے والا چینی ریستوراں بناتا ہے۔

Chinese Iron Chef Chen Kenichi and son, Shisen Hanten Executive Chef Chen Kentaro.

ایگزیکٹو شیف چین کنتارو نے کہا کہ “ہم دنیا کے نفیس ترین ضیافت محکمے کی جانب سے خصوصی درجات میں شامل کیے جانے پر حد سے زیادہ پرجوش اور خوش ہیں۔ جب ہم نے 2014ء میں ریستوراں کا اجرا کیا تھا، ہمیں معلوم تھا کہ یہ ناگزیر ہے کہ ہم سنگاپور کے شاندار مطبخی منظرنامے میں سب سے جدا رہنے کے لیے مزید آگے جائیں گے۔ اب مچلن کی جانب سے یہ خطاب وصول کرنا جس کی شدید تمنا کی جاتی ہے ایسا اعزاز ہے جو ہمیں اپنی حدود کو مزید آگے بڑھانے کا حوصلہ دیتا ہے۔”

شیف کنتارو نے مزید کہا کہ “میں اس کامیابی کو شائسن ہانتن اور مینڈرین آرچرڈ سنگاپور میں ٹیموں کو پیش کرتا ہے، اور اس سے زیادہ اہم اپنے مہمانوں کے ساتھ جو اپنی مدد میں ہمیشہ بڑے فیاض رہے۔”

شائسن ہانتن از شین کنتارو اس فخریہ مطبخی ورثے کی مصنوعات ہے جو 1958ء میں شین کنمن کی جانب سے جاپان کا پہلا شیچوان ریستوراں کھول کر شروع کی گئی تھی، جنہیں “جاپان میں شیچوان کھانے پکانے کے فن کا بانی” تسلیم کیا جاتا ہے۔

اس خاندانی روایت ان کے سب سے بڑے بیٹے شین کینیچی، جن کی عرفیت “شیچوان بزرگ” تھی، نے جاری رکھی اور انہیں جاپان کے سب سے زیادہ مشہور آہنی باورچیوں میں سے ایک تسلیم کیا جاتا ہے۔ یہ شین کینیچی تھے جنہوں نے خاندان کے کاروبار کو جاپان کی سرحدوں سے باہر پھیلایا اور شائسن ہانتن کی فہرست طعام کو اپنی ذاتی پیشکشوں سے فیضیاب کیا۔

Mandarin Orchard Singapore Logo.

شائسن ہانتن از شین کنتارو جاپان سے باہر برانڈ کا پہلا دھاوا ہے، جس کی رہنمائی شین کنتارو کی تیسری نسل کررہی ہے۔ خود بھی جاپان میں ابھرتے ہوئے مطبخی ستارے شیف کنتارو تخلیقی فہرست طعام کے ذریعے شیچوان کھانوں کی اپنی مہارت کو باریک بینی سے پیش کرتے ہیں جو شائسن ہانتن کے مشہور ذائقوں کا لطف اٹھانے کے لیے تازہ ترین موسمی ذائقے شامل کرتے ہیں۔

فہرست طعام کی سب سے مشہور چیز چین کا ماپو دوفو ہے، جو اصلی چین خاندان ترکیب ہے جس میں دوبان جیانگ (مرچ باقلا خمیر) استعمال کی جاتا ہے جسے تین سال سے زیادہ تک جوش دیا جاتا ہے۔ نتیجہ غیر معمولی نرم اور ریشمی توفو کھانا بنتا ہے جس کا سب سے زیادہ لطف خوشبودار ہوکائیڈو چاولوں کے ایک پیالے کے ساتھ اٹھایا جاتا ہے۔ دیگر کھانے جن کا لطف اٹھانا لازمی ہے میں چین کا اصل اسپائسی نوڈل سوپ؛ سپر اسپائسی سیچوان پیپر ساس میں اسٹیو شدہ فش فلے؛ اور تھوڑی سی چکنائی میں بنی سیچوان چلی پیپر و چکن شامل ہیں۔

کم مصالحے کھانے کا مزاج رکھنے والوں کے لیے سائشن ہانتن از چین کنتارو کی تیز سیچوان کھانوں میں مصالحوں کی سطح درخواست پر تبدیل کی جا سکتی ہے۔ فہرست طعام میں اصل کینٹونی کھانوں کا مزیدار انتخاب بھی دستیاب ہے۔

شائسن ہانتن از شین کنتارو کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.shisenhanten.com.sg ملاحظہ کریں۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

اکرام زینی
مینیجر، مارکیٹنگ کمیونی کیشنز
مینڈرین آرچرڈ سنگاپور، از میریٹس
ٹیلی فون 6051-6831-65+
موبائل 2740-9168-65+
ikram.zainy@meritushotels.com

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160722/8521604729
لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20160616/8521603966LOGO

Latest from Blog