‫جے اے سولر اہم سنگ میل تک پہنچ گیا: گزشتہ دہائی میں کل 7 گیگاواٹ تک مونوکرسٹلائن پی وی مصنوعات کی فراہمی

بیجنگ، 26 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– اعلیٰ کارکردگی کی حامل شمسی توانائی مصنوعات بنانے والے دنیا کے بڑے اداروں میں سے ایک جے اے سولر ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ (نیس ڈيک: JASO) نے آج اعلان کیا ہے کہ رواں سال جولائی کے وسط میں ادارے کی گزشتہ دس سالوں کی مونو کرسٹلائن پی وی مصنوعات فراہمی کل 7 گیگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔

یہ مستحکم کارکردگی جے اے سولر کی زیادہ موثر شمسی مصنوعات تیار کرنے سے متواتر وابستگی کا نتیجہ ہے۔ جے اے سولر 2005ء میں قائم کیا گیا تھا اور اس نے مارچ 2006ء میں پیداوار کا آغاز کیا تھا۔ ادارے کی توجہ مونوکرسٹلائن سیل مصنوعات پر تحقیق اور ان کی تیاری پر تھی، اور وہ اس شعبے میں وسیع تجربہ جمع کر چکا ہے۔ 2010ء سے جے اے سولر دنیا کے معروف شمسی سیل پیدا کرنے والوں اور سب سے بڑے پی ٹائپ مونوکرسٹلائن سیل بنانے والوں میں سے ایک بن چکا ہے۔ عالمی معیار کی سیل ٹیکنالوجیز جے اے سولر کے لیے زیادہ موثریت کے حامل پی وی ماڈیولز بنانا، زیادہ بجلی پیداوار دینا اور زیادہ بھروسہ مندی ممکن بناتی ہے۔ اپنے مرکزی کاروبار کو سیلز سے ماڈیولز میں تبدیل کرکے جے اے سولر کی مونوکرسٹلائن ماڈیولز کی 2013ء میں فراہمی 500 میگاواٹ تک پہنچی، جس نے ادارے کو دنیا کا سب سے بڑا پی ٹائپ مونوکرسٹلائن ماڈیول فراہم کنندہ بنایا۔ 2014ء میں ادارے نے 1 گیگاواٹ سے زیادہ مونوکرسٹلائن ماڈیولز فراہم کیے اور یہ تعداد 2016ء میں متوقع طور پر 2 گیگاواٹ کے قریب ہوگی۔

اکتوبر 2013ء میں پرچم بردار مصنوعات کے طور پر پرسیئم کا اجرا کیا گیا، جو جے اے سولر کی جانب سے تیار کردہ زیادہ موثریت رکھنے والا مونوکرسٹلائن ماڈیول ہے۔ پرسیئم ماڈیولز پیسیویٹڈ ایمیٹر اینڈ ریئر سیل (“پرک”) ٹیکنالوجی کو استعمال کرنے والے سیلز رکھتا ہے اور جے اے کے پرک سیلز نے گزشتہ تین سالوں میں تبدیلی موثریت میں مسلسل بہتری پیش کی ہے۔ جون 2014ء میں پرسیئم انتہائی موثر سیلز کے لیے بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز ہوا جو جے اے سولر کو بڑے پیمانے پر پی ٹائپ سیل کے لیے 20 فیصد سے زیادہ اوسط تبدیلی موثریت پیش کرنے میں صنعتی رہنما بنا رہا ہے۔ پرسیئم خاندان کی مصنوعات 21 فیصد تک اب اوسط تبدیلی موثریت رکھتی ہیں؛ 60 سیل کے ماڈیولز کا اوسط توانائی نتیجہ 295 واٹ ہے اور 72 سیل ماڈیولز 345 واٹ سے بڑھ جاتے ہیں۔ پرسیئم ماڈیولز بہتر کم روشنی کارکردگی، کم درجہ حرارت پر تعاون، کم روشنی جیسے نامساعد حالات میں کام اور بہتر پی آئی ڈی مزاحمت پیش کرتے ہیں۔ تقابل کے لیے وہ روایتی مونوکرسٹلائن ماڈیولز کے مقابلے میں ہر درجہ شدہ “واٹ” پر 2 فیصد زیادہ بجلی پیدا کرتے ہیں۔

2015ء میں چین نے ایک منصوبہ “فرنٹ رنر” پروجیکٹ شروع کیا تھا جس کا مقصد پی وی صنعت کی تبدیلی اور صنعت کو زیادہ موثریت کے حامل اور کم لاگت فی واٹ مصنوعات بنانے کی تحریک دینا ہے۔ اس نے بلاشبہ جے اے سولر کو آگے بڑھنے کا زبردست موقع فراہم کیا۔ چین میں بنانے والوں ان چند اداروں میں سے ایک کی حیثیت سے، جو بڑے پیمانے پر انتہائی موثر مونوکرسٹلائن پی وی ماڈیولز کی بڑے پیمانے پر پیداوار کی صلاحیت رکھتے ہیں، جے اے سولر نے داتونگ، شان سی میں قومی جدید پی وی ٹیکنالوجی مظاہرے کے منصوبے کے لیے 422 میگاواٹ کے ماڈیولز فراہم کیے، جن میں 303 میگاواٹ کے مونوکرسٹلائن ماڈیولز شامل تھے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں کل 1 گیگاواٹ کی گنجائش نصب کی گئی، جس میں سے جے اے سولر ضروری ماڈیولز کا 42 فراہم کررہا ہے، جبکہ مونو کرسٹلائن ماڈیولز منصوبے کے کل کے 30 فیصد سے زیادہ حصے پر مشتمل ہیں۔ مزید برآں، جے اے سولر پانچ اقسام کے پی وی ماڈیولز پیدا کرتا ہے جو چین کے “فرنٹ رنر” معیارات کے مطابق یا اس سے بھی آگے بڑھے ہوئے ہیں۔

صدر جے اے سولر جناب جیان سی نے کہا کہ “جے اے سولر طویل ترین تاریخ رکھنے والے مونو کرسٹلائن پی وی مصنوعات ساخت گروں، اور دنیا میں سب سے بڑے پی ٹائپ مونوکرسٹلائن ماڈیولز فراہم کرنے والوں میں سے بھی ایک ہے۔ 7 گیگاواٹ مونوکرسٹلائن ماڈیولز کی فراہمی تک پہنچنا ایسی مصنوعات کے معیار پر صارفین کے اعتماد اور مارکیٹ میں ہماری انتہائی موثر مصنوعات کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ چین میں مونوکرسٹلائن ماڈیول کا رحجان بحال ہوتے ہوئے ہم ٹیکنالوجی میں جدت لانے کی اپنی روش کو مزید مضبوط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس میں بہتر تبدیلی موثریت اور بہتر ساخت گری عمل کے اہداف ہیں۔ جےاے سولر چین کے پی وی اور ساخت گری کے شعبوں میں تبدیلی اور بہتری میں کلیدی کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔

Latest from Blog