جام شور و: مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس

جام شورو: مہران یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن (میوٹا) کی جنرل باڈی کا اجلاس مہران یونیورسٹی جامشورو کے مخدوم داﺅد ہال میں منعقدہوا۔اجلاس کی صدارت میوٹا کے صدر پروفیسر احسان میمن نے کی ،اس موقع پر جنرل سیکریٹری پروفیسر ارشد علی میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہران یونیورسٹی جامشورو اس وقت ملک کی چوتھے نمبر اور صوبہ سندھ میں میں پہلے نمبر پر ہے جس کا سہرا اساتذہ کی لازوال محنت کو جاتا ہےاجلاس کے دوران قرارداد پیش کی گئی کہ موجودہ اسمبلی ایکٹ میں ترامیم کے بعد وائس چانسلر اور پرووائس چانسلر کے عہدوں پر کسی نان اکیڈمک شخص کی تقرری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں سندھ کے وزیر اعلیٰ اور چیف ایگزیکیٹو سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ کی اول نمبر یونیورسٹی میں جاری مالی خسارے کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی طور پر فنڈ مہیا کئے جائیں جبکہ وزیر اعلیٰ سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ سندھ کی تمام یونیورسٹیوں میں امن امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے مطلوبہ ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ پر امن اور صحت مند ماحول میں درس اور تدریس کا عمل ممکن ہو سکے۔ اجلاس کے دوران فاپواسا کی جانب سے کئے گئے فیصلوں کے تحت یونیورسٹیوں کے اسمبلی ایکٹ ترامیم کے متعلق اساتذہ کو آگاہ کیا گیا اور یہ عزم کیا گیا کہ یونیورسٹی کی ترقی اور بہتر تعلیمی ماحول کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Latest from Blog