الیکٹرو-ہارمونکس نے نئی نسل کے منی-سنتھیسائزر متعارف کروا دیے

— سستی ایپ جو قدیم سنتھیسائزر کی آواز کو دوبارہ تخلیق کرتی اور موبائل صارفین کے لیے پیش کرتی ہے –

نیو یارک، 27 جولائی 2016ء/پی آرنیوزوائر/– الیکٹرو-ہارمونکس نے اپنے ابتدائی برقی سنتھیسائزر کی بورڈ کا موبائل ورژن، دی منی سنتھیسائزر، جاری کردیا ہے جس کی قیمت فون کے لیے 2.99 اور ٹیبلٹ کے لیے 4.99 ڈالرز۔ آئی پیڈ اور آئی فون (آئی او ایس ورژن 8.0 اور آگے) کے ساتھ دستیاب اور اکتوبر میں اینڈرائیڈ ورژن کے ساتھ یہ ایپ اصل کے 1980ء کے زمانے کی آوازیں جدید بہتریوں کے ساتھ پیش کرتی ہے۔ اس میں ورچوئل ایم آئی ڈی آئی ان پٹ، ایک بہتر افیکٹس کا حصہ، ایک ربن کنٹرولر اور دیگر شامل ہیں۔

Mike Matthews, Electro-Harmonix President and Founder, pictured with an original Mini-Synthesizer circa 1980. Electro-Harmonix has released a mobile app version of this early electronic synthesizer keyboard.

وڈیو – https://www.youtube.com/watch?v=QzlVPgQyyR8

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160726/393183
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160726/393184

وڈیو دیکھنے اور ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.ehx.com/products/mini-synthesizer-app۔

22 پہلے سے طے شدہ پروگرام شامل ہیں اور صارفین اپنے پروگراموں کی تقریباً لامحدود تعداد محفوظ کر سکتے ہیں۔ 12 لائیڈرز اور نو سوئچز سے لیس آواز کی تخلیق اور اسے جھٹکنے کے امکانات وسیع ہیں۔

الیکٹرو-ہارمونکس کے صدر اور بانی مائیک میتھیوز کہتے ہیں کہ: “پرانی آوازوں کے شوقین اس ایپ کی اصل زندہ دل آوازوں اور گہرے مدھر سروں کو دوبارہ تخلیق کرنے کی صلاحیت کو سراہیں گے، لیکن کیونکہ یہ بہت زیادہ سستی اور صارف دوست ہے اس لیے والدین، تعلیم سے وابستہ افراد اور موسیقی نہ بجانے والے بھی اسے پسند کریں گے۔”

صارفی انٹرفیس کا ایک جائزہ یہ ہے:

او ایس سی حصہ

  • پچ سلائیڈر بجانے والے کو +/- 1 اوکٹیو پچ بڑھانے یا کم کرنے دیتا ہے
  • سب-اوکٹیو سلائیڈر اضافی باٹم کے لیے چلائے جانے کے لیے ایک اوکٹیو نیچے کا نوٹ متعارف کرتا ہے
  • اوکٹیو اپ سوئچ بجائے جانے والے نوٹ کو ایک اوکٹیو اوپر پر منتقل کرتا ہے۔
  • ٹیون نوب منی سنتھیسائزر بجانے والے کی دھن کو دیگر آلات اور آواز کے ذرائع پر +/- 50 سینٹس رینج پر بجانے کی سہولت دیتا ہے۔

فلٹرز حصہ

  • فیز ریٹ سلائیڈر فیز شفٹر کی رفتار کو ترتیب دیتا ہے
  • فلٹر اسٹارٹ فلٹر سویپ کی ابتدائی فریکوئنسی ٹھیک کرتا ہے
  • فلٹر اسٹاپ فلٹر سویپ کی فریکوئنسی کو روکتا ہے
  • سویپ ریٹ فلٹر سویپ کی رفتار پر قابو رکھتا ہے
  • فیز سوئچ افیکٹ کو کھولتا/بند کرتا ہے
  • 2ایکس فلٹر سوئچ تبدیل کرتا ہے کہ آواز کس طرح فلٹرز میں سے گزرے (پیریلل یا ان سیریز میں سے)
  • کیو سوئچ فلٹر سویپ پر گونج کی مقدار کو ترتیب دیتا ہے
  • ری ٹرگر سوئچ ری ٹرگر کو کھوتا/بند کرتا ہے

ڈلےحصہ

  • ٹائم سلائیڈر ڈلے ٹائم کو دو سیکنڈز تک ترتیب دیتا ہے
  • فیڈبیک ایکو کو دہرانے کی تعداد کو قابو میں رکھتا ہے
  • بلینڈ اصل سگنل اور دہرانے والے ایکو کے ملاپ کو ترتیب دیتا ہے
  • ڈلے سوئچ افیکٹ کو کھولتا/بند کرتا ہے

    Electro-Harmonix Mini-Synthesizer App shown in iPad and iPhone versions .

ریورب حصہ

  • اماؤنٹ سلائیڈر ریورب اثر کی سطح ترتیب دیتا ہے
  • بلینڈ سلائیڈر مرطوب و خشک سگنلز کے ملاپ کو قابو میں رکھتا ہے
  • ریورب سوئچ ریورب کھولتا/بند کرتا ہے
  • ریورب>ڈلے سوئچ صارفین کو افیکٹس کے سلسلے میں مختلف دلچسپ صوتی اثرات کے لیے ڈلے یا ریورب کی مقام بندی کرنے دیتا ہے

مختلف کنٹرولز

  • والیئم (آواز) سلائیڈر منی سنتھیسائزر کی مجموعی آواز نکلنے کی سطح کو ترتیب دیتا ہے
  • پولی/مونو سوئچ پولی فونک (چار نوٹس بیک وقت چلائے جا سکتے ہیں) یا مونوفونک (ایک وقت میں صرف ایک نوٹ چلایا جا سکتا ہے) کے درمیان منتقل کرتا ہے
  • پری سیٹس پوپ-ڈاؤن مینیو پہلے سے طے شدہ دستیاب پری سیٹس دکھاتا ہے اور صارفین کو فوری طور پر کسی ایک کا انتخاب کرنے دیتا ہے
  • ہوریزونٹل سلائیڈر بجانے والے کو کی بورڈ کی آوازوں کی رینج وسیع آٹھ-اوکٹیو رینج تک ترتیب دینے دیتا ہے
  • ربن انٹرفیس بجانے والے کو پورٹامینٹو (پچ میں اوپر یا نیچے کھسکانے)، وائبریٹو یا دیگر اہم پیش کرنے دیتا ہے۔

الیکٹرو-ہارمونکس کے بارے میں

الیکٹرو-ہارمونکس 1968ء میں مائیک میتھیوز کی جانب سے قائم کیا گیا تھا اور یہ اس وقت سے موسیقی بنانے والوں کے لیے صوتی اثرات کی تخلیق میں پیش پیش رہ چکا ہے۔ ان کی اولین مصنوعت ایل پی بی-1 لینئر پاور بوسٹر “اوور ڈرائیو کے عہد” میں رہنمائی میں مدد دی۔ بگ مف پائی ڈسٹورشن/سسٹینر، پی او جی2 پولی فونک اوکٹیو جنریٹر اور ڈيلکس میموری مین اینالوگ ڈلے جیسی بعد میں آنے والی مصنوعات نے پرستش جیسا درجہ حاصل کیا۔ ادارے کے قیام سے نیو یارک شہر میں واقع الیکٹرو-ہارمونکس اس وقت موسیقاروں کے لیے 125 سے زیادہ صوتی اثرات کی مختلف ایپس بناتا ہے۔

Latest from Blog