ڈیڈی چکسنگ اوبر چائنا حاصل کرے گا

مشترکہ قوتیں چین میں سواری شیئر کرنے کی صنعت کی صحت مند ترقی کو فروغ دینے میں مدد دیں گی

بیجنگ، یکم اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ڈیڈی چکسنگ نے آج اوبر کے ساتھ ایک تزویراتی معاہدےکا اعلان کیا ہے جس کے تحت ڈیڈی چکسنگ برعظیم چین میں اوبر چین کے تمام اثاثہ حاصل جات کرے گا – مع برانڈ، کاروباری آپریشنز اور ڈیٹا- یہ تاریخی سودا چین میں سواری شیئر کرنے کی صنعت کی ترقی میں ایک نئے مرحلے کا اشارہ کرتا ہے۔

اوبر چین کے اثاثہ جات کے بدلے میں اوبر مشترکہ ادارے کا 5.89 فیصد مع ڈیڈی چکسنگ میں 17.7 فیصد اقتصادی مفادات کے برابر ترجیحی ایکوئٹی مفاد پائے گا۔ مزید برآں، بیڈو اور دیگر چینی حصص یافتگان ڈیڈی چکسنگ مں 2.3 فیصد معاشی مفاد حاصل کریں گی۔ معاہدے کے تحت ڈیڈی چکسنگ اوبر میں کم حصص بھی حاصل کرے گا۔ چینگ وی، بانی و چیئرمین ڈیڈی چکسنگ، اوبر کے بورڈ میں شامل ہوں گے۔ ٹریوس کیلانک، بانی اوبر، ڈیڈی چکسنگ کے بورڈ میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اضافی شرائط ظاہر نہیں کی گئیں۔ اس سودے کے ساتھ ڈیڈی چکسنگ ٹینسینٹ، علی بابا اور بیڈو کی جانب سے عمومی سرمایہ کاری رکھنے والا واحد ادارہ بن چکا ہے۔

معاہدے کے تحت:

  • اوبر چین آزاد برانڈنگ اور کاروباری افعال برقرار رکھے گا تاکہ مسافروں اور ڈرائیوروں کے لیے استحکام اور خدمات کا تسلسل جاری رکھنے کو ممکن بنایا جائے؛
  • ڈیڈی چکسنگ انتظامی و تکنیکی تجربے اور دونوں ٹیموں کے تجربےکو شامل کرے گا تاکہ چین کی بڑھتی ہوئی نقل و حمل کی طلب کو زیادہ اضافی قدر کے حامل حلوں کے ساتھ پورا کیا جائے؛
  • ڈیڈی چکسنگ مارکیٹ میں شعور اجاگر کے لیے ضابطے کے اداروں، ساتھی اداروں اور حصص یافتگان کے گروپوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ چین کی موبائل انٹرنیٹ صنعت اور ملک کے اقتصادی ترقیاتی پروگرام کی نمو کے سہارے پر صحت مند ماحول تخلیق کر سکے؛ اور
  • ڈیڈی چکسنگ اپنے صارفین کو بہترین حد تک ممکن بین السرحدی گاڑی شیئر کرنے کا تجربہ دینے کے لیے مقامی وسائل کو ملانے کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ کام جار رکھے گا۔

چینگ وی، بانی اور سی ای او ڈیڈی چکسنگ، نے کہا کہ “ڈیڈی چکسنگ اور اوبر چین کی ابھرتی ہوئی معیشت میں گزشتہ دو سالوں کے دوران ایک دوسرے سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ چین میں مضبوط جڑیں رکھنے والے ٹیکنالوجی رہنما کی حیثیت سے ڈیڈی چکسنگ جدت طرازی کی سرحدوں کی مستقل تشکیل نو کر رہا ہے تاکہ انسان کے نقل و حرکت کے مستقبل کو نئی تعریف کر سکے۔ اوبر کے ساتھ یہ معاہدہ موبائل نقل و حمل کی صنعت کو ایک زیادہ صحت مند و زیادہ آگے بڑھائے جانے کے قابل ترقی کے راستے پر ڈالے گا۔ ڈیڈی چکسنگ ہماری تمام توانائی کو ضابطے کے اداروں، صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنے شہروں کو درپیش نقل و حمل، ماحولیات اور ملازمت کے چیلنجز کو پورا کرنے کے لیے فراہم کرتا ہے۔”

جین لیو، صدر ڈیڈی چکسنگ نے کہا کہ “15 ملین ڈرائیوروں اور 300 ملین رجسٹرڈ صارفین ڈیڈی کے آزاد، شیئرنگ کی بنیاد پر چلنے والے ماحول میں شامل ہو چکے ہیں جو افراد، گاڑیوں اور طرز زندگی کو باہم منسلک کرتا ہے۔ اوبر چین کی ٹیم میں مضبوط باصلاحیت افراد اور تجربے کی شمولیت سے، ڈیڈی چکسنگ چینی عوام کو خدمات پیش کرنے کے لیے کہیں زیادہ بہتر مقام پائے گا۔ ڈیڈی چکسنگ اپنی بین الاقوامی حکمت عملی کو بھی پھیلانا جاری رکھے گا۔ ہماری نظریں ڈرائیورں، مسافروں اور برادریوں کے لیے زیادہ قدر تخلیق کرنے کے لیے ملک اور بیرون ملک اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے پر مرکوز ہیں۔”

جب چین دنیا کے عظیم ترین شہر کاری عمل سے گزر رہا ہے، شیئرنگ معاشی منصوبے ملک کی جدت طراز دوست انٹرنیٹ پلس حکمت عملی کی سرپرستی میں زبردست ترقی پا رہے ہیں۔ 1.3 ارب کی آبادی کے لیے تاحال ابھرتی ہوئی سواری شیئرنگ کی مارکیٹ غیر معمولی حرکت کر رہی ہے۔ 28 جولائی کو چین کی وزارت ٹرانسپورٹیشن نے آن لائن کار بکنگ کے انتظام کے حوالے سے بنیادی قواعد جاری کیے، جو سواری شیئر کرنے کے لیے قومی سطح پر کی گئی دنیا کی پہلی قانون سازی ہے۔ ہماری نظریں نئے طلوع ہوتے مواقع پر ڈرائیوروں، سواروں اور شہروں کے لیے شاندار امکانات حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔

ڈیڈی چکسنگ کے بارے میں

ڈیڈی چکسنگ دنیا کا سب سے بڑا جامع ایک ہی مقام پر متحرک نقل و حمل کا پلیٹ فارم ہے۔ ادارہ 400 سے زیادہ چینی شہروں میں تقریباً 300 ملین صارفین کے لیے موبائل ٹیکنالوجی کی بنیاد پر نقل و حمل کے مواقع کی مکمل رینج فراہم کرتا ہے، جن میں ٹیکسی حاصل کرنا، نجی کار حاصل کرنا، ہچ (سماجی سواری شیئرنگ)، شوفر، ڈیڈی بس، ڈیڈی ٹیسٹ ڈرائیو اور ڈیڈی انٹرپرائز سلوشنز شامل ہیں۔ اعداد و شمار نے ظاہر کیا کہ ڈیڈی چین میں نجی گاڑیوں کی سروس مارکیٹ میں 87 فیصد سے زیادہ اور ٹیکسی حاصل کرنے کی خدمات کی مارکیٹ میں 99 فیصد سے زیادہ حصہ رکھتا ہے۔ 2015ء میں ڈیڈی کے پلیٹ فارم سے 1.43 ارب سواریاں مکمل کی گئی تھیں۔ شیئرنگ معیشت کے منصوبے کے پیشہ ور کی حیثیت سے ہم چین کے نقل و حمل اور ماحولیاتی چیلنجز کو حل کرنے کے لیے مقامی برادریوں اور شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے سے وابستہ ہیں جس کے لیے ہم ڈیٹا کی بنیاد پر چلنے والے درستگی کے الگورتھمز استعمال کرتے ہیں جو وسائل تقرری کو مکمل کرتے ہیں۔ صارف کے تجربات کو مسلسل بہتر اور سماجی اقدار تخلیق کرکے ہم ایک موثر، بتعاون اور آگے بڑھائے جانے کے قابل ٹرانسپورٹیشن ماحول بنانے سے وابستہ ہیں۔ ڈیڈی کو 2016ء میں ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو 2016 اور ایک ڈیووس گلوبل گروتھ کمپنی نے 2015ء میں دنیا کی اسمارٹ ترین 50 کمپنیوں میں شامل کیا۔

ذرائع ابلاغ کے لیے سوالات
برعظیم چین/ہانگ کانگ
برنسوک گروپ
didichuxing@brunswickgroup.com
5000 3512 852+/ 59608600 10 86+

امریکا
سرڈ وربینن اینڈ کمپنی
didichuxing@sardverb.com
8750 618 415 1+

Latest from Blog