منی گرام کی نیپال میں صارفین کو زيادہ باسہولت مقامات پیش کرنے کے لیے سٹی ایکسپریس کے ساتھ شراکت داری

یہ تعلق تارک وطن کارکنوں کو رقوم حاصل کرنے کے لیے سال بھر اضافی گھنٹوں کے ساتھ سہولت دیتا ہے

کاٹھمنڈو، نیپال، 4 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– منی گرام (نیس ڈیک: MGI) نے آج اعلان ہے کیا وہ نیپال میں قائم ادائیگی خدمات ادارے سٹی ایکسپریس منی ٹرانسفر پرائیوٹ لمیٹڈ کو شامل کرکے نیپال میں اپنی رسائی کو بڑھا رہا ہے۔ یہ اہم ہے کیونکہ وہ ان کے صارفین کے لیے انتخاب کے مواقع بڑھاتا ہے کہ جنہیں بیرون ملک کام کرنے والے اپنے اہل خانہ اور دوستوں کی جانب سے بھیجے جانے والے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

MoneyGram Logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150730/251082LOGO

منی گرام کے ریجنل ڈائریکٹر جنوبی ایشیا شیشاگیری مالیا نے کہا کہ “منی گرام نیپال میں اپنے تمام صارفین اور اپنے گھروں کو رقوم بھیجنے والے ہزاروں تارکین وطن کے لیے اپنی خدمات کو آسان اور باسہولت بنانے سے وابستہ ہے۔ سٹی ایکسپریس کے ساتھ تعاون سے نیپال میں ہمارے صارفین کے پاس زیادہ انتخاب اورکام کے اضافی گھنٹے ہوں گے، وہ خاص طور پر مشرق وسطیٰ سے منتقلی سے فائدہ اٹھائیں گے۔”

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سٹی ایکسپریس کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب چندر ٹنڈن نے کہا کہ “ہم منی گرام کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں جو دن بھر میں رقوم کی منتقلی کے بڑے اداروں میں سے ایک ہے اور نیپال میں ایک مستحکم برانڈ موجودگی رکھتا اور دنیا بھر میں تارکین وطن کو خدمات دے رہا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت داری نیپال میں رقوم کی منتقلی کی خدمات کو بہتر بنائے گی اور صارفین کو بہتر خدمت مہیا کرے گی۔”

معاہدہ منی گرام کے قدم آگے بڑھاتی اور نیپال میں منی گرام کے مقام کو مزید مستحکم کرتی ہے۔

عالمی بینک کے مطابق 2015ء میں نیپال میں 5.8 ارب ڈالرز کی ترسیل زر ہوئی۔ تقریباً 1.68 ارب قطر سے بھیجے گئے تھے اور 1.60 ارب ڈالرز سعودی عرب سے۔ نیپال کے لیے دیگر اہم ممالک میں متحدہ عرب امارات، امریکا، کویت اور ملائیشیا شامل ہیں۔

#moneygramnews

منی گرام انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ کے بارے میں

رقوم منتقلی کا معروف ادارہ منی گرام ان صارفین کو ضروری خدمات فراہم کرتا ہے جو روایتی مالیاتی اداروں کی مکمل خدمات نہیں رکھتے۔ منی گرام خوردہ فروش، بین الاقوامی ڈاک خانوں اور بینکوں سمیت اپنے 350,000 ایجنٹ مقامات کے ذریعے 200 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں عالمی رقوم منتقلی خدمات فراہم کرتا ہے۔ منی گرام بل ادائیگی خدمات، منی آرڈرز کے اجرا اور منتخب مارکیٹوں میں باضابطہ چیکس کو پروسیس کرنے کی خدمات بھی دیتا ہے۔ منی گرام انٹرنیشنل کے بارے میں مزید معلومات moneygram.com پر دستیاب ہیں۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
ماریا بینکیٹ-کامیاسکا
منی گرام
ٹیلی فون: 2185 377 22 48+
میل: MBankietKaminska@moneygram.com

سٹی ایکسپریس منی ٹرانسفر کے بارے میں

نیپال میں قائم معروف رقوم منتقلی اداروں میں سے ایک ہے تاکہ شہری سے لے کر دیہی علاقوں تک کی نیپالی برادری کو رقوم منتقلی کی خدمات فراہم کرے۔ مزید برآں، سٹی ایکسپریس جاپان، سعودی عرب، قطر، ملائیشیا اور دنیا بھر سے اندرونی ترسیل زر انتظامات رکھتا ہے۔ سٹی ایکسپریس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: ctxpress.com۔

Latest from Blog