منی گرام کرکٹ کے ذریعے جنوبی ایشیائی برادری کو جوڑتا ہوا

اپنے صارفین کو کرکٹ کے لیے اپنے جذبات کے قریب لاتا ہوا

کوالا لمپور، ملائیشیا، 5 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– تمام آئی سی سی ٹورنامنٹ کا باضابطہ اسپانسر منی گرام بنگلہ دیش کے کرکٹ تمیم اقبال کو مدعو کرتا ہے کہ وہ ملائیشیا میں جنوبی ایشیا پرستاروں کو کرکٹ کے قریب لائیں۔ کوالا لمپور میں منی گرام کے صارفین کے پاس 7 اگست کو منتخب ایجنٹ مقامات پر معرف کھلاڑی سے بالمشافہ ملاقات کا موقع ملے گا۔

MoneyGram Logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150730/251082LOGO

تمیم اقبال نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 2007ء میں کیا تھا اور اگلے سال اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا۔ وہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے افتتاحی بیٹسمین ہیں اور اعداد و شمار کے لحاظ سے ملک کے اب تک کے کامیاب ترین رنز بنانے والے ہیں۔ اقبال 14 سنچریوں کے ساتھ بین الاقوامی مقابلوں میں بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز ہیں، جس میں تمام اقسام کی کرکٹ شامل ہے اور وہ بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2016ء میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

ملائیشیا، برونائی اور ہند چینی کے لیے منی گرام کے علاقائی سربراہ راج دھورکے نے کہا کہ “منی گرام میں ہم ہمہ وقت کوشش کرتے ہیں کہ قابل بھروسہ رقوم منتقلی خدمات کے ذریعے ‘لوگوں کو قریب لائیں’ جو پورے خاندانوں کو جوڑتی ہیں۔ کیونکہ جنوبی ایشیائی برادری کی روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس لیے مختلف جغرافیوں میں آباد لوگوں کو قریب لانے کے لیے اس سے بہتر پلیٹ فارم ہو نہیں سکتا۔ مجھے یقین ہے کہ ہماری کرکٹ سے وابستگی نے دنیا بھر میں جنوبی ایشیائی باشندوں کے لیے منی گرام کو ترجیحی برانڈ کی حیثیت سے مستحکم بنانے میں مدد دی۔”

کوالا لمپور میں دو روزہ پروگرام کا آغاز 6 اگست کو ذرائع ابلاغ کے لیے ایک تقریب سے ہوگا جس کے بعد ایک دوستانہ میچ کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم کو تمیم کی جانب سے انعامات دیے جائیں گے جو میدان میں ٹیم اراکین کو کوچنگ مشورے بھی دیں گے۔ منی گرام صارفین اور کمیونٹی اراکین کو بھی 7 اگست کو تمیم اقبال سے بالمشافہ ملاقات کا موقع ملے گا جب وہ کوالا لمپور میں منتخب ایجنٹ مقامات کا دورہ کریں گے۔یہ منی گرام صارفین کے لیے اچھا موقع ہوگا کہ وہ معروف کھلاڑی کے ساتھ تصویر لیں اور چھٹی کے دن آٹو گراف بھی لیں۔

عالمی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2015ء میں بنگلہ دیش میں 15 ارب ڈالرز بیرون ملک سے آئے، جو دنیا کی کلیدی ترسیل زر کی مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ مشہور کرکٹر کو کوالا لمپور لا کر منی گرام ملائیشیا میں مقیم جنوبی ایشیائی برادری کے ساتھ طویل المیعاد تعلق کو جوڑتا اور بڑھاتا ہے۔

حال ہی میں منی گرام نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید کی اور اضافی آٹھ سالوں کے لیے اس کے تمام ٹورنامنٹس کا باضابطہ اسپانسر بن چکا ہے، یعنی 2023ء تک۔ نیا معاہدہ آئی سی سی کے ساتھ منی گرام کے ابتدائی پانچ سالوں کے تعلق میں توسیع ہے جس کے دوران 2011ء اور 2015ء کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی اسپانسرشپ شامل ہیں۔
#moneygramnews

منی گرام انٹرنیشنل انکارپوریٹڈ کے بارے میں

منی گرام جدید ترسیل زر اور ادائیگی خدمات کا عالمی فراہم کنندہ ہے اور دوستوں اور اہل خانہ سے مالیاتی رابطے کے لیے دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ آن لائن ہو یا موبائل ڈیوائس کے ذریعے، کسی کیوسک پر ہوں یا مقامی اسٹور میں، ہم صارفین کو جوڑتے ہیں ہر اس طریقے سے جو ان کے لیے آسان ہو۔ ہم منتخب مارکیٹوں میں بل ادائیگی خدمات، منی آرڈرز اجرا اور باضابطہ چیکسن کو پروسیس کرتے ہیں۔ منی گرام انٹرنیشنل کے بارے میں مزید معلومات moneygram.com پر دستیاب ہیں۔

رابطہ:
ماریا بینکیٹ کامیاسکا
منی گرام
ٹیلی فون: 2158 377 22 48+
موبائل: 696 889 885 48+
میل: MBankietKaminska@moneygram.com

Latest from Blog