ناننگ-چونگ گوانکن ماس ٹرانزٹ انٹریپرینیورشپ اینڈ انوویشن ڈیمونسٹریشن بیس نے ناننگ میں باضابطہ طور پر کام شروع کردیا

ناننگ، چین، 5 اگست 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– ناننگ-چونگ گوانکن ماس ٹرانزٹ انٹریپرینیورشپ اینڈ انوویشن ڈیمونسٹریشن بیس نے ناننگ کے ہائی-ٹیک زون میں 24 جولائی سے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔ قبل ازیں گوانگ سی خود مختار علاقے کی پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری پینگ چنگ ہوا نے وفد سے ملاقات کی جس کی سربراہی بیجنگ کے نائب میئر سوئی چی جیانگ کر رہے تھے، جو چونگ گوان کن انتظامی کمیٹی کی پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری بھی ہیں۔ چیئرمین خود مختار علاقہ چین وو نے سوئی چی جیانگ کے ہمراہ بیس کا افتتاح کیا اور مقیم اداروں کے پہلے گروہ کی دستخطی تقریب کو ملاحظہ کیا۔

کہا جا رہا ہے کہ ناننگ-چونگ گوانکن ماس ٹرانزٹ انٹریپرینیورشپ اینڈ انوویشن ڈیمونسٹریشن بیس خود کو ایک جدید ماحول میں بدلنے کی کوشش کرے گا جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سہارا رکھنے والے، تیز فہم ساخت گری میلان کے حامل اور ماس انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن بیس اور سہارا دینے والے متعدد دیگر پلیٹ فارموں کے ذریعے اہم اداروں کا غلبہ ہے، یوں وہ سرمائے، باصلاحیت افراد اور جدت طرازی کے عوامل کو عالمی سطح پر یکجا کرتا ہے۔ ان تمام کوششوں کے ساتھ بیس چونگ گوان کن کی کامیابی کو کہیں اور بھی نقل اور مزید پھیلایا جا سکتا ہے، جو ناننگ کو چین-آسیان علاقوں میں خدمات سے چلنے والے جدید شہر میں تبدیل کر رہا ہے۔

گوانگ سی خود مختار علاقے کی پارٹی کمیٹی کے رکن قائمہ کمیٹی اور ناننگ میونسپل پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری وانگ سیاؤڈونگ نے کہا کہ ناننگ ماس انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن ڈیمونسٹریشن بیس بنانے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی کامیابیوں کو عملی پیداوار میں ڈھالنے کے فروغ کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گا۔

منصوبےکے تحت ناننگ-چونگ گوان کن ماس انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن ڈیمونسٹریشن بیس بنیادی طور پر پڑوسی خطے میں ایک بین الاقوامی جدت طرازی کا مرکز بنے گا اور 2020ء تک وسطی و جنوبی، مغربی و جنوبی اور ساتھ ساتھ آسیان علاقوں میں بھی بہتر خدمات پیش کرنے کے لیے آر اینڈ ڈی، باصلاحیت افراد، رابطہ کار اور خدمات فراہم کرے گا۔ دریں اثنا بیس اعلیٰ جدت طرازی عوامل کو یکجا کرکے بڑھتا ہوا اثر و رسوخ حاصل کرے گی۔

اس وقت ناننگ بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، انٹیلی جینٹ ساخت گری، توانائی حفاظت اور ماحولیاتی تحفظ اور جدید زراعت کے شعبوں میں چونگ گوان کن کے ساتھ بہتر تعاون حاصل کر چکا ہے۔

ناننگ-چونگ گوانکن ماس ٹرانزٹ انٹریپرینیورشپ اینڈ انوویشن ڈیمونسٹریشن بیس کو 12 سے زیادہ ہائی-ٹیک اداروں کی جانب سے متعارف کروایا گیا تھا جن میں سی ای آئی آئی ایف، گوگل ایڈورڈز ایکسپیریئنس سینٹر (گوانگ سی)، اسمارٹ کلاؤڈ، گوانگ سی جی جیا رن ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ اور ایچ آئی ٹی روبوٹ گروپ شامل تھے۔

ذریعہ: ناننگ میونسپل بیورو آف نیوز

تصویری منسلکات کے روابط: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=274379

Latest from Blog