شہر ریشم ووجیانگ بیجنگ میں چیپاؤ ٹاؤن کو ترویج دیتا ہوا

بیجنگ، چین، 8 اگست 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– چائنا ووجیانگ چیپاؤ ٹاؤن پروموشن کانفرنس اور انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ڈیزائن مقابلے کی پریس کانفرنس بتعاون ووجیانگ ضلعی حکومت اور بہ انتظام ووجیانگ ٹیہو لیک نیو سٹی انتظامی کمیٹی اور ووجیانگ مشرقی ٹیہو لیک ایکو-ٹورازم ریزورٹ انتظامی کمیٹی 3 اگست کو کامیابی کے ساتھ بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ روایتی ثقافت کو آگے لے جانے اور دستکاری کو قبول کرنے کے موضوع کے ساتھ یہ کانفرنس مقامی و بیرون ملک مقیم غیر معمولی ماہرین تعمیرات کو مدعو کرچکی ہے کہ وہ جدید تعمیراتی خصوصیات کے ساتھ چیپاؤ عناصر کو ملا کر بہترین ڈیزائنوں کے انتخاب کے لیے چیپاؤ ٹاؤن میں بنیادی عمارات ڈیزائن کریں۔

چیپاؤ ٹاؤن ووجیانگ کے اندرونی علاقے کے مرکز میں واقع ہے، جس نے ریشم کے کئی مشہور کاریگر پیش کیے ہیں، جن میں فی داشینگ، “ریشم کی ماں”، چیان سیاؤپنگ، بانی سونگ کمخواب کے قومی ثقافتی ورثہ اور چو ہونگ شینگ، “چیپاؤ کے شنگھائی مکتبے کی چلتی پھرتی لغت” شامل ہیں۔ ریشم کے پارچہ جات کی پیداوار ووجیانگ کی معروف صنعت بن چکی ہے جس میں پیداواری گنجائش سینکڑوں ارب یوآن تک ہے۔ اس کی ریشمی پیداوار کل قومی برآمدات کا چھٹا حصہ ہیں۔

ووجیانگ کے ترقی یافتہ صنعتی علاقے اور وسیع ثقافتی ورثے کی بدولت چیپاؤ ٹاؤن روایتی ثقافت اور دستکاری ورثے کے ساتھ آگے جانے کے قابل ہے۔ مستقبل میں یہ چیپاؤ ثقافت کے موضوع پر ایک ثقافتی قصبہ، دستکاری قبولیت کے لیے ایک صنعتی قصبہ اور جنوبی دریائے یانگزے کےخوبصورت منظر کے ساتھ ایک سیاحتی قصبہ تعمیر کرے گا اور “چیپاؤ ہزاروں سالوں سے چینی ملبوسات کا بہترین نمائندہ ہے، ووجیانگ چیپاؤ ورثے کا بہترین نمائندہ ہے” کا شاندار خواب حقیقت کا روپ دھار جائے گا۔

چیپاؤ ٹاؤن کا خواب دنیائے فیشن کے رہنماؤں کی توجہ حاصل کرتا ہے۔ جیسا کہ پیرس ہاؤٹ کاؤچر ویک میں پیش ہونے والے پہلے چینی فیشن ڈیزائن لارینس سو نے کلاسیکی شہ پاروں کی سیریز میں متعدد ڈیزائن تیار کیے جن میں فین بنگ بنگ کے لیے تیار کردہ “اورینٹل آسپیشیس کلاؤڈ” ڈریگن عبا لباس بھی شامل تھا۔ ان کے نقطہ نظر سے، پانچ ہزار سال کی روشن تاریخ کے ساتھ چیپاؤ مشرقی حسن کے ساتھ چینی ملبوسات کا نمائندہ ہے۔ چیپاؤ ٹاؤن چینی قدیم معیارات سے روح کو جذب کرنے جدت طرازی تک کے ذریعے کامیابی حاصل کرے گا۔

ڈیزائن مقابلہ چیپاؤ عجائب گھر، چیپاؤ موضوع پر ہوٹل، چیپاؤ ریسرچ انسٹیٹیوٹ، لیڈیز کالج، چیپاؤ آؤٹ ڈور شو ایریا اور ایسے ہی بنیادی منصوبوں کے لیے بولی کی خاطر مدعو کرتا ہے۔ پورا مقابلہ درخواستوں، فائلوں کی وصولی، جائزے اور نتیجے تک پہنچنے تک اگست سے 2016ء کے اختتام تک جاری رہے گا۔ شرکا چیپاؤ ٹاؤن کی باضابطہ ویب سائٹ (http://www.townqipao.com/) پر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ چین میں مستند ماہرین کو ججوں کے پینل کے چیئرمین کی حیثیت سے چو چانگ (سیکریٹری جنرل چائنا ایسوسی ایشن آف آرکیٹیکچر) کے ساتھ جائزہ عمل میں مدعو کیا گیا ہے۔ ایک پہلا انعام، دو دوسرے انعامات اور تین تیسرے انعامات منتخب کیے جائیں گے۔ انہیں بونس اور قصبے کی تعمیر میں حصہ لینے کے مواقع بھی دیے جائیں گے۔

ذریعہ: ووجیانگ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ

Latest from Blog