Facebook
RSS

آسٹن، ٹیکساس، 8 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– موزیڈو کے ملحقہ ادارے پے ایز، جو چین کا معروف ادائیگی گیٹ وے ہے، اعلان کرتا ہے کہ اس نے جنوبی کوریا کے معروف ادائیگی فراہم کنندہ کے جی انیسس کے ساتھ شراکت داری کرلی ہے تاکہ چین اور جنوبی کوریا میں کاروباری اداروں اور صارفین کے لیے برقی ادائیگی خدمات فراہم کرے۔

موزیڈو میں اسٹریٹجک گلوبل انیشی ایٹوز کے بانی و چیئرمین مائیکل لبرٹی نے کہا کہ "کے جی انیسس کے ساتھ یہ تزویراتی شراکت داری چین اور جنوبی کوریا دونوں میں کئی کاروباری اداروں اور صارفین کو باسہولت اور محفوظ ادائیگی خدمات فراہم کرتی ہے۔ پے ایز غیر ملکی مارکیٹیں بنانے، آن لائن اور آف لائن ادائیگی خدمات کے پھیلاؤ اور چین اور جنوبی کوریا کے اندر صارفین کو زیادہ انتخاب اور بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے کے جی انیسس کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہے۔”

کے جی انیسس نمائند نے کہا کہ "پے ایز کے ساتھ شراکت داری کے جی انیسس کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ کے جی انیسس جنوبی کوریا میں مارکیٹ حصہ بڑھانے کے لیے پے ایز کی مدد کرے گا، ساتھ ساتھ، پے ایز چین کے اندر زیادہ مارکیٹ حصہ حاصل کرنے کے لیے کے جی انیسس کی مدد کرنے کے قابل ہوگا۔ بالآخر اس کلیدی شراکت داری کا نتیجہ ای کامرس ادائیگی خدمات کا ایک وسیع، بین السرحدی جال کی صورت میں نکلے گا۔”

یہ شراکت داری پے ایز کو بین الاقوامی فروخت کنندگان کو جنوبی کوریائی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد دے گا جبکہ کے جی انیسس چین کے اندر ایک باسہولت ادائیگی سروس پیش کرے گا۔ یہ باہمی کوشش تیز اور محفوظ ادائیگی تکمیل تخلیق کرتی جبکہ کاروباری اداروں کو جنوبی کوریائی مارکیٹ میں داخل ہونے، بینالسرحدی کلیئرنگ اور تصفیہ کے مسائل حل کرنے اور ایسا نظآم تخلیق کرنے میں مدد دے گی جو جنوبی کوریائی صارفین کے لیے باسہولت ہو۔

پے ایز کے بارے میں

بیجنگ میں صدر دفاتر کا حامل موزیڈو کا ملحقہ ادارہ پے ایز اس وقت ان ادائیگی خدمات پلیٹ فارم پر توجہ رکھتا ہے جو موبائل، آن لائن، کال سینٹر اور پوائنٹ آف سیلز (پی او ایس) ٹرمینلز کا احاطہ کرتے ہیں۔ یہ جامع ادائیگی پلیٹ فارم چین میں 23 بینکوں کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھتا ہے اور چائنا یونین پے کا رکن ہے۔ پے ایز چائنا یونین پے اور 4 عالمی سطح پر قبول کیے جانے والے بین الاقوامی کریڈٹ کارڈز: ماسٹرکارڈ، ویزا، امریکن ایکسپریس اور جے سی بی کارڈز سمیت تمام ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز پروسیس کر سکتا ہے۔ پے ایز کے اہم صارفین میں بیجنگ حکومت، بینک، جامعات اور ایپل، ایمیزن، نائیکی، کورین ایئر، ایچ پی، بربیری، ڈی اینڈ جی، بیلی، ارمانی، ٹریول زو، پیئرٹرانسفر، لورو پیانا، نیسپریسو، ایچ اینڈ ایم، یوکس، چائنا ٹیلی کام، چائنا موبائل اور چائنا یونیکورن وغیرہ جیسے فورچیون 500 ادارے شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.beijing.com.cn اور http://www.payeasenet.com۔

کے جی انیسس کے بارے میں

1998ء میں قائم ہونے والا کے جی انیسس کوریا کا پہلا آن لائن ادائیگی خدمات فراہم کنندہ ہے، جو 33 بینکوں اور 3 بین الاقوامی کریڈٹ کارڈوں کے لیے لین دین کو مدد دے رہا ہے، جس کے صارفین کی وسیع بنیاد میں 100,000درمیانے درجے کے ادارے، حکومتی ایجنسیاں اور کمیونٹی گروپ شامل ہیں۔ 2002ءمیں ادارہ کوریا اسٹاک مارکیٹ (کوس ڈیک 035600) اور کامیابی کے ساتھ 45 فیصد مارکیٹ شیئر حاصل کیا۔ ادارے نے پی سی آئی ڈی ایس ایس سیکورٹی سرٹیفکیشن حاصل کی۔ 2010ء میں ادارے نے "کورین ٹرسٹ کمپنی ایوارڈز” اور "کورین کریڈیبلٹی ایوارڈ) جیتے اور نومبر 2012ء میں کوریا کا سب سے بڑا صنعتی اعزاز – "چوسن البو صدارتی ایوارڈ” حاصل کیا۔

موزیڈو کے بارے میں

موزیڈو دنیا بھر میں صارفین کے لیے قیمت موثر کلاؤڈ پر قائم بھروسہ مند ڈیجیٹل ادائیگی اور کامرس حل فراہم کرتا ہے۔ انتہائی انٹرآپریبل موزیڈو حل کسی بھی وائرلیس کیریئر اور موبائل ڈیوائس کے ساتھ کام کرتے ہیں اور اشتہارات، پیشکشوں اور تیسرے فریقین کی جانب سے دیگر مصنوعات کے ساتھ باآسانی مل جاتے ہیں۔ موزیڈو کی عالمی موجودگی اور پیشکشوں میں امریکا، چین، بھارت، افریقہ، مشرق وسطیٰ، سری لنکا، یورپ اور لاطینی امریکا میں آپریشنز شامل ہیں، جوافراد کے لیے اپنی رقوم، ادائیگیوں اور ديگر خدمات کو اپنے موبائل فون کے ذریعے منظم کرنا ممکن بناتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے mozido.com۔ ٹوئٹر پر فالو کیجیے: @Mozido۔

رابطہ: وان لی،
1-512-518-2200،van.leigh@mozido.com

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز