‫گوانگ ڈونگ “پرل ریور ٹیلنٹس” کو بھرتی کرنے کے لیے 80 ملین رینمنبی تک کی امدادی رقم پیش کرتا ہے

گوانگ چو، چین، 10 اگست 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– گوانگ ڈونگ نے باصلاحیت افراد کو تلاش کرنے کے اپنے سالانہ عالمی منصوبے کا اجرا کردیا ہے جسے 2016ء گوانگ ڈونگ “پرل ریور ٹیلنٹس پلان” کا نام دیا گیا ہے، جو جدت طراز اور منتظمی ٹیموں اور باصلاحیت افراد کی قیادت کرنے پر نظریں رکھ رہا ہے۔ درخواستوں کی قبولیت 31 اگست کو مکمل ہوگی اور تمام درخواست گزار باضابطہ ویب سائٹ پر درخواستیں جمع کروائیں (http://rc.gdstc.gov.cn

اس کا ہدف بہترین مقام و غیر ملکی باصلاحیت افراد کو بھرتی کرکے گوانگ ڈونگ کی جدت طرازی اور منتظمی کے لیے صوبے کی جدت طرازی سے چلنے والی ترقی حکمت عملی کا نفاذ ہے۔

نوٹس کے مطابق جدت طراز اور منتظمی ٹیمیں اور باصلاحیت افراد کو درخواست دیں گے اور دو زمرہ جات میں ان پر نظرثانی کی جائے گی بشمول “ٹیکنالوجی آر اینڈ ڈی اور صنعت کاری” اور عملی بنیادی تحقیق”۔ “اور جدت طراز اور منتظمی ٹیموں کے لیے “گلوبل ینگ ٹیلنٹ ٹیم پروجیکٹ” خصوصی طور پر قائم کیا گیا ہے۔

بہترین عالمی ٹیمیں 80 ملین رینمنبی کی امدادی رقم پائیں گی، اور معروف باصلاحیت افراد 6 ملین یوآن کی امدادی رقم حاصل کریں گے، جن میں 5 ملین یوآن کا خصوصی کام کا فنڈ اور 1 ملین یوآن (بعد از ٹیکس) اقامت کی امداد ہوگی۔

باصلاحیت افراد کو متعارف کروائے جانے کے بعد گوانگ ڈونگ میں کم از کم پانچ مسلسل سال کام کرنا ہوگا، معروف باصلاحیت افراد کو گوانگ ٹیموں میں کل وقتی کام کرنا ہوگا اور ٹیموں کو گوانگ ڈونگ میں کام کے طریقے اور اوقات کار کی متعلقہ ضروریات پوری کرنی ہوں گی۔

رابطہ معلومات:

اسپیشل آفس آف انوویٹو اینڈ انٹریپرینیوریل ٹیمز انٹروڈکشن، گوانگ ڈونگ
پروونشل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ
ٹیلی فون: 83163919-020-86+, 83163358، 83163355
فیکس: 83163914-020-86+

آفس آف لیڈنگ ٹیلنٹس انٹروڈکشن، گوانگ ڈونگ پروونشل ڈپارٹمنٹ آف ہیومن ریسورسز اینڈ سوشل سکیورٹی

ٹیلی فون: 83134790-020-86+، 83134791
فیکس: 83134793-020-86+

مزید معلومات کے لیے مندرجہ ذیل پر کلک کیجیے:
http://www.newsgd.com/news/2016-08/03/content_152976079.htm

ذریعہ: خبری دفتر گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت

Latest from Blog