‫داماک پراپرٹیز نے اکویا امیجر پلاٹس جاری کردیے – اعزاز یافتہ دبئی گالف کمیونٹی میں پرکشش نیا سرمایہ کاری موقع پیش 600,000 امارتی درہم کی قیمتوں سے آغاز

دبئی، متحدہ عرب امارات، 9 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ٹاور 108، پرتعیش رہائش اپنے عروج پر، فروخت تقریب میں بھی جاری کیا جائے گا؛ بڑھتے ہوئے سیاحت کے شعبے میں طویل المیعاد نتائج محفوظ کرنے کا موقع

داماک پراپرٹیز نے آج ایک بین الاقوامی گالف کمیونٹی کے اندر اکویا امیجن پلاٹوں کے اجرا کا اعلان کردیا ہے۔ معروف پرتعیش ریئل اسٹیٹ ڈیولپر سرمایہ کاروں کو ایک پنپتی ہوئی آبادی میں پلاٹ خریدنے کا موقع دے رہی ہے، جو رنگین حویلیوں پر مشتمل ہے اور تعمیر کے لیے 10 سال تک کے اضافی وقت کے ساتھ کم سالانہ کمیونٹی فیس پیش کررہی ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160714/389603LOGO)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160809/396663)
(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20160809/396664)

پلاٹ 600,000 عرب اماراتی درہم کی ابتدائی قیمت سے جاری ہوں گے اور ہفتہ 20 اگست سے دبئی میں جمیرہ امارات ٹاورز ہوٹل کے گوڈولفن بال روم میں شام 4 سے رات 10 بجے تک فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

AKOYA Imagine Plots from DAMAC Properties.

زیاد الشعار، مینیجنگ ڈائریکٹر، داماک پراپرٹیز نے کہا کہ “خلیجی کمیونٹیز میں سرمایہ کاری عام طور پر زیادہ منافع دیتی ہے کیونکہ خلیجی کمیونٹیز میں رسد بہت محدود رہتی ہے اور مالیاتی ذرائع میں سرمایہ کاری کے مقابلے میں مالی طور پر زیادت مستحکم تصور کی جاتی ہیں۔ ان سرمایہ کاروں کے لیے جو موزوں طویل المیعاد مواقع پر غور کر رہے ہیں، ترغیب دلانے والی یہ پیشرفت بچوں کے مستقبل، اپنی ذاتی ریٹائرمنٹ یا مالیاتی پورٹ فولیو کو بڑھانے یا بہتر بنانے کے لیے بہترین ہے۔ مزید برآں دبئی، جو اپنی بہترین ریئل اسٹیٹ اور بڑے منافع کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے، دیگر زیادہ تر سرمایہ کاری درجوں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور مستحکم سرمایہ کاری ماحول فراہم کررہا ہے۔”

مزید برآں، اسی فروخت تقریب میں داماک پراپرٹیز اپنے 33 منزلہ ٹاور 108 کو بھی جاری کرے گی، جمیرہ ولیج سرکل میں واقع مکمل خدمات کے حامل ہوٹل اپارٹمنٹس کا مجموعہ ہے۔ داماک میسون دی ولے کی جانب سے چلایا جانے والے ہوٹل اپارٹمنٹس ہیونٹس بہترنی منافع کے لیے سودمند منافع کا موقع ہی۔

ٹاور 108 میں رہنے کے شاندار تجربے کے ساتھ؛ ایک جدید رہائشی تجربہ جو گھر کے آرام اور پرتعیش ہوٹل کی خدمات کے معیارات کو ملاتا ہے، یہ پیشکش مہمانوں اور مکینوں دونوں کے لیے پرکشش ہوگی۔

Tower 108 from DAMAC Properties.

مزید معلومات پر دستیاب ہیں: http://www.damacproperties.com

ہدایات برائے مدیران: داماک 2002ء سے مشرق وسطیٰ کے خطے میں پرتعیش جائیداد کی صف اول میں ہیں – جو دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مکینوں کو پرتعیش رہائش کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ وضع دار رہائش کی بلند ترین سطح پر اپنے اثرات چھوڑتے ہوئے داماک پراپرٹیز نے خطے میں معروف پرتعیش ڈیولپر کی حیثیت سے اپنا مقام مضبوط کیا ہے، جو مثالی ڈیزائن اور بالاترین معیار پیش کررہا ہے۔ ادارہ اب متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب، اردن اور لبنان میں منصوبوں کے ساتھ مشرق وسطیٰ بھر میں اپنے قدم پھیلا چکا ہے۔

31 مارچ 2016ء تک داماک پراپرٹیز 15,800 گھر فراہم کرچکا ہے، جس میں لگ بھگ 2,000 ہوٹل یونٹس بھی شامل ہیں۔ ادارہ منصوبہ بندی اور پیشرفت کے مختلف مراحل پر موجود 44,000 سے زیادہ یونٹوں کا ترقیاتی پورٹ فولیو رکھتا ہے، جو 13,000 سے زيادہ ہوٹل کمروں، مکمل خدمات کے حامل اپارٹمنٹس اور ہوٹل ولاز پر مشتمل ہے، جس کا انتظام اس کا مہمان نوازی کا شعبہ، داماک ہوٹلز اینڈ ریزورٹس، کرتا ہے۔

داماک پراپرٹیز کو فیس بک، ٹوئٹر (@DAMACofficial) اور یوٹیوب پر جوائن کریں۔

ذریعہ: داماک پراپرٹیز

Latest from Blog