‫کیپویئر (ر) نے تھنگ ورکس (ر) آئی او ٹی پلیٹ فارم کے ساتھ انٹرآپریبلٹی کو بڑھانے کے لیے کیپ سرور ای ایکس (ر) ورژن 5.21 جاری کردیا

نئے تھنگ ورکس اصلی کلائٹ انٹرفیس کے ذریعے براہ راست تکمیل ایپلی کیشن ڈیولپرز کو فوری صنعتی آٹومیشن ڈیٹا تک رسائی فراہم کرتی ہے

پورٹ لینڈ، مین، 16 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– پی ٹی سی بزنس ڈیولپمنٹ صنعتی کنیکٹیوٹی سافٹویئر کیپویئر ٹیکنالوجیز نے آج کیپ سرور ای ایکس (ر) ورژن 5.21 کا اعلان کیا ہے۔ یہ اجرا کیپ سرور ای ایکس کے ساتھ دستیاب کنیکٹیوٹی آپشنز کو بڑھاتا ہے اور تھنگ ورکس (ر) آئی او ٹی پلیٹ فارم کے ساتھ انٹرآپریبلٹی کو بڑھاتا ہے، علاوہ انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کے لیے اسمارٹ کنیکٹ شدہ حلوں کی فوری تیاری اور میدان میں لانے کو ممکن بنا رہا ہے۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160812/397747
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20130402/NE86794LOGO

کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.21 نیا تھنگ ورکس نیٹو کلائنٹ انٹرفیس متعارف کرتا ہے، جو ایک مکمل حل ہے جو صنعتی چیزوں کے ساتھ فوری کنکشن فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے جیسا کہ پی ایل سیز، آر ٹی یوز، پی اے سیز، ڈی اے کیوز، کنٹرولرز، اور مزید سے۔ تھنگ ورکس نیٹو کلائنٹ انٹرفیس کیپ سرور ای ایکس کو پھیلاتا اور کیپویئر کے 150 سے زیادہ کمیونی کیشنز ڈرائیورز کے ذخیرے کا فائدہ اٹھاتا ہے تاکہ تھنگ ورکس آئی او ٹی پلیٹ فارم کو فوری، دو سمتی صنعتی کنٹرولز ڈیٹا فراہم کیا جا سکے۔

کیپویئر کے پلیٹ فارم صدر ٹونی پین نے کہا کہ “یہ جدید مصنوعات اجرا آئی او ٹی کنیکٹیوٹی اور فوری ایپ تیاری کے لیے صنعت کے مضبوط ترین حل کے ساتھ مزید بہتر بن جاتا ہے۔ نئے تھنگ ورکس نیٹو کلائنٹ انٹرفیس کے ذریعے فراہم کردہ تکمیل صارفین اور تھنگ ورکس ایپلی کیشن ڈیولپرز کو کنیکٹیوٹی اور کنٹرول کے لیے کہیں زیادہ آپشنز تک رسائی دیتی ہے جیسا کہ – آپریشنل موثریت کو ہموار بنانے اور بہتر نتائج فراہم کرنے کے لیے۔

یہ اپڈیٹ کیپ سرور ای ایکس ایکسٹینشن برائے تھنگ ورکس آئی او ٹی پلیٹ فارم بھی پیش کرتی ہے، جو صارفین کو فوری اور آسانی سے تھنگ ورکس سے تیار کردہ ایپلی کیشنز کو کیپ سرور ای ایکس سے جوڑنا اور ترتیب دینا ممکن بناتی ہے۔ ایکسٹینشن خودکار طور پر کیپ سرور ای ایکس ریموٹ تھنگ ٹیمپلٹ کو تھنگ ورکس کے اندر تشکیل دیتا ہے اور تلاش، پڑھنے، لکھنے اور ترتیب کے ساتھ تعامل کرنے کی خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ کیپ سرور ای ایکس تنصیب یا تھنگ ورکس مارکیٹ کے ذریعے مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

گروپ صدر، ٹیکنالوجی پلیٹ فارم گروپ، پی ٹی سی راب گریملی نے کہا کہ “پی ٹی سی میں ہم اس امر کو یقینی بنانے سے وابستہ ہیں کہ ہمارے پورے آئی او ٹی پورٹ فولیو میں موجود حل صاف اور انتہائی انٹرآپریبل ہیں۔ صارفین جو پی ٹی سی کی جانب سے ٹیکنالوجی کی معیار بندی کا انتخاب کرتے ہیں بھروسہ کر سکتے ہیں کہ ہم ایک ہموار تجربہ فراہم کرنے جا رہے ہیں۔ کیپویئر کی طرف سے تازہ ترین اجرا اس وعدے کا عہد نامہ ہے۔”

نئے تھنگ ورکس نیٹو کلائنٹ انٹرفیس کے ساتھ کیپ سرور ای ایکس ورژن 5.21 میں سرور، منتخب ڈرائیورز اور جدید پلگ انز کے لیے 18 اپڈیٹس شامل ہیں۔

اضافی وسائل

@Kepware ٹیکنالوجیز ایک نجی سافٹویئر ساز ادارہ ہے جس کے صدر دفاتر پورٹ لینڈ، مین میں واقع ہیں۔ کیپویئر کاروباری اداروں کو مختلف خودکاری آلات اور سافٹویئر ایپلی کیشنز کے ساتھ منسلک ہونے میں مدد کے لیے سافٹویئر حلوں کا ایک پورٹ فولیو فراہم کرتا ہے اور انڈسٹریل انٹرنیٹ آف تھنگز کو ممکن بناتا ہے۔ کارخانے کی منزل سے لے کر کنویں کے مقام اور پون چکی تک، کیپویئر ساخت گری، تیل و گیس، تعمیراتی خودکاری، بجلی و عوام کے لیے سہولیات اور دیگر پر مشتمل عمودی مارکیٹ میں صارفین کی وسیع اقسام کو خدمات دیتا ہے۔ 1995ء سے قائم اور اب 100 سے زیادہ ممالک میں تقسیم ہونے والے کیپ ویئر کے سافٹ ویئر حل ہزاروں کاروباری اداروں کو اپنے افعال اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ مزید جانیں https://www.kepware.com پر ۔

پی ٹی سی کے بارے میں

پی ٹی سی (نیس ڈیک: PTC) ٹیکنالوجی پلیٹ فارموں آور حلوں کا عالمی فراہم کنندہ ہے جو انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) میں “تھنگز” کی تخلیق، چلانے اور خدمت کیے جانے کو تبدیل کرتا ہے۔ ادارے کا جدید تھنگ ورکس (ر) ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ڈیولپرز کو ایسے ٹولز دیتا ہے جس کی انہیں اسمارٹ، باہم کنیکٹ مصنوعات اور سسٹمز سے تخلیق ہونے والے بڑے ڈیٹا کو پکڑنے، جائزہ لینے اور فائدہ اٹھانے کے لیے ضرورت ہوتی ہے۔ شعبے میں ثابت شدہ ادارے کے حل دنیا بھر میں 26,000 سے زیادہ کاروباری اداروں کو دیے گئے ہیں تاکہ مصنوعات و خدمات کی برتری تخلیق کی جا سکے۔ پی ٹی سی کے اعزاز یافتہ سی ای او، صنعتی سوچ میں رہنما سمجھے جاتے ہیں، ہارورڈ بزنس ریویو میں کاروباروں پر آئی او ٹی کے اثر پر ایک فیصلہ کن رہنما کے شریک لکھاری ہیں۔

پی ٹی سی، پی ٹی سی لوگو، تھنگ ورکس، کیپویئر، کیپویئر لوگو اور کیپ سرور ای ایکس پی ٹی انکارپوریٹڈ یا امریکا اور دیگر ممالک میں اس کے ماتحت اداروں کو تجارتی نشانات یا مندرج تجارتی نشانات ہیں۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
ٹوری پینروڈ-کیمبرا
کیپویئر ٹیکنالوجیز
امریکا 1600-775 (207) 1+
torey.penrod-cambra@kepware.com

Latest from Blog