مکاؤ میں یونین پے ایچ سی ای موبائل کوئک پاس کا اجرا

شنگھائی، چین، 18 اگست 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– یونین پے انٹرنیشنل اور آئی سی بی سی نے 17 اگست کو مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ کہ وہ مکاؤ میں یونین پے ایچ سی ای موبائل کوئک پاس کا اجرا کر رہے ہیں۔ یہ مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا پہلا موبائل کریڈٹ کارڈ ہے۔ آئی سی بی سی مکاؤ کی جانب سے جاری کردہ یونین پے کارڈز کے حامل صارفین (جن کا کارڈ نمبر 62 سے شروع ہوتا ہے) اس محفوظ اور آسان موبائل ادائیگی سروس کا لطف اٹھانے والے اولین افراد ہوں گے۔

یونین پے کا نیا موبائل ادائیگی برانڈ موبائل کوئک پاس موبائل ڈیوائسز، ویئریبلز اور یونین پے چپ کارڈز کے ساتھ آف لائن بغیر کسی کانٹیکٹ کے ادائیگی کو ممکن بناتا ہے اور آن لائن ادائیگی کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ یونین پے موبائل کوئک پاس مختلف موبائل فون برانڈز کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جس میں ہواوی، مائی، زیڈ ٹی ای اور لینوو شامل ہیں۔ متحرک کی اور ٹوکنائزیشن اختیار کرتے ہوئے موبائل کوئک پاس مالی سودے کے دوران اصل کارڈ نمبر ظاہر کرنے سے اجتناب کرتا ہے اور سودے کی معلومات جاری کنندہ اور یونین پے کے نیٹ ورک کے اندر محفوظ ہوتی ہے، جو ادائیگی کی حفاظت کو موثر انداز میں یقینی بناتی ہے۔

اب چین، ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان، کوریا، سنگاپور، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا میں 7 ملین سے زیادہ پی او ایس ٹرمینلز موبائل کوئک پاس قبول کرتے ہیں۔ موبائل کوئک پاس کی قبولیت بڑھنے کے ساتھ یونین پے انٹرنیشنل زیادہ مارکیٹوں میں مصنوعات جاری کرنا شروع کرتے ہیں تاکہ محفوظ اور باسہولت موبائل ادائیگی تجربے کو عالمی صارفین تک لائیں۔ قبل ازیں، یونین پے انٹرنیشنل کوریا میں ایچ سی ای موبائل کوئک پاس کے اجرا کے لیے کوریا کے کے ٹی گروپ اور بی سی کارڈ کے ساتھ تعاون کر چکا ہے۔ بی سی کارڈ اور اس کے 19 رکن بینکوں کی جانب سے جاری کردہ یونین پے کارڈز کے حامل افراد کوئک پاس کے حامل اسمارٹ فونز کے ساتھ ٹیپ اینڈ گو کرنے کے قابل ہیں۔

یونین پے ایچ سی ای موبائل کوئک پاس مکاؤ میں متعارف کروائی گئی پہلا موبائل ادائیگی پروڈکٹ ہے۔ دو عوامل نے مدد دی۔ پہلا 1.8 ملین یونین پے کارڈز مکاؤ میں جاری کیے جا چکے ہیں، یعنی مکاؤ کے ہر مکین کے پاس اوسطاً تین یونین پے کارڈز ہیں۔ دوسرا، یونین پے کانٹیکٹ لیس ادائیگی کے معاملے میں یونین پے مکاؤ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا بین الاقوامی کارڈ برانڈ ہے۔ زیادہ تر تاجر موبائل کوئک پاس کو سپورٹ کرتے ہوئے کانٹیکٹ لیس ادائیگی قبول کر رہے ہیں۔

صارفین اپنے این ایف سی کے حامل اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کو بینک کی ایپ “آئی سی بی سی موبائل بینکنگ”، کے ذریعے آئی سی بی سی مکاؤ کی جانب سے جاری کردہ یونین پے کریڈٹ کارڈ کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں، اور ایک موبائل کوئک پاس کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔ پھر وہ دنیا بھر میں اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے کوئک پاس ٹرمینلز پر ٹیپ اینڈ گو کرنے کے قابل ہوں گے۔ آئی سی بی سی مکاؤ روزانہ موبائل ٹرانسیکشن کی حد 5.000 مکاؤ پتاکا کی حد رکھتا ہے۔

مکاؤ میں یونین پے قبولیت نیٹ ورک اب کافی جامع ہے۔ تقریباً تمام تاجر اور اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں اور موبائل کوئک پاس ڈپارٹمنٹ اسٹورز، ریستورانوں اور ادویات کی دکانون پر قبول کیا جاتا ہے۔ مکاؤ میں صارفین یونین پے کریڈٹ کارڈز کو آن لائن خریداری، ٹکٹ بکنگ اور تعلیمی فیس کی ادائیگی کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog