‫کمرشل اور صنعتی املاک کے بیمہ کار ایف ایم گلوبل نے سنگاپور میں 80 ملین سنگاپوری ڈالرزکے انوکھے نقصان سے بچنے کے تربیتی اور عملی مرکز کی بنیاد رکھ دی

– منصوبہ ایف ایم گلوبل کی ایشیا سے گہری وابستگی اور اپنے صارفین کے لیے مدد کی نمائندگی کرتا ہے کیونکہ وہ خطے بھر میں اپنے کاروباری آپریشنز کو توسیع دے رہے ہیں

– 125,000 مربع فٹ (11,610 میٹر) کی عمارت ایف ایم گلوبل ایشیا سم زون کو پیش کرے گی، جو ایشیا میں صارفین، شراکت داروں، صنعتوں اور حکومتی عہدیداروں کو عملی تربیت فراہم کرے گی

سنگاپور، 22 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– دنیا کے سب سے بڑے کمرشل اور صنعتی املاک کے بیمہ کار ایف ایم گلوبل نے آج نقصان سے حفاظت کی نئی تربیت اور آپریشنز مرکز کی تعمیر کی بنیاد رکھی ہے، جو سنگاپور سائنس پارک میں واقع ہے جو سنگاپور میں ایک ایک تحقیق، ترقی و ٹیکنالوجی مرکز ہے۔ سنگ بنیاد کی تقریب نے چھ منزلہ، 125,000 مربع فٹ (11,610 مربع میٹر) تنصیب کی تعمیر کے آغاز کا آغاز کیا جس میں ایف ایم گلوبل ایشیا سم زون واقع ہوگا، جو ادارے کی ایشیا میں پہلی عملی تربیت کی اور براعظم میں اپنی نوعیت کی پہلی تنصیب ہوگی۔ 80 ملین سنگاپوری ڈالرز کی یہ عمارت کاروباری مقام کے حل فراہم کرنے والے ایشیا کے سب سے بڑے ادارے ایسنڈاس-سنگبرج کی جانب سے تعمیر کی جائے گی اور متوقع طور پر 2019ء کے اوائل میں مکمل کارگر ہونا متوقع ہے۔

This S$80-million, 125,000-square-foot (11,610-square-meter), six-story building will feature the FM Global Asia SimZone, offering hands-on education to clients, partners, industry and government officials in Asia.

تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20160818/399496

ایف ایم گلوبل کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر تھامس لاسن نے کہا کہ “ایشیا میں کام کرنے کے ایف ایم گلوبل کے 35 سالوں کے دوران ہم نے دیکھا ہے کہ خطے میں ادارے خطرے کے مقابلے میں اپنی لچک بڑھانے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں، اس لیے وہ آفات کی صورت میں مثبت کاروباری کارکردگی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔ یہ نیا مرکز اپنی نوعیت کی علمی تنصیبات کے سلسلے میں ایک کا مسکن ہوگا جو ہمارے پالیسی یافتگان اور ساتھ ساتھ عمارتی ڈیزائنرز، ٹھیکیداروں، طلبہ، تعلیمی اداروں، انشورنس بروکرز اور حکومتی عہدیداروں کو نقصان سے محفوظ رہنے کی عملی تعلیم، بغیر کسی لاگت کے، دے گا۔” لاسن نے مزید کہا کہ “یہ تنصیب نقصان سے محفوظ کرنے والی انجینئرنگاور صارفین کے ہمارے تقریباً دو صدیوں کے تجربے کا فائدہ اٹھائے گا اور سنگاپور میں ہمارے بیمہ اور انجینئرنگ کاموں کو مکمل ترین تعلیم تک پھیلائے گا۔”

ایف ایم گلوبل کے کاروبار کی کلیدی توجہ املاک کے خطرات کی بہتر سمجھ فراہم کرکےاداروں کو زیادہ لچکدار بنانے میں مدد دینے پر رہے گی، جو ان کے کاروبار کے تسلسل اور صرف بیمے پر انحصار کے بجائے تحفظ کے لیے سائنسی تحقیق و انجینئرنگ کی بنیاد پر نقصان سے محفوظ رہنے کے بہترین فراہم کرے گا۔ مرکز کا مقصد ان خدمات کو تربیتی تنصیبات کے ساتھ بڑھانا ہے جو براعظم کی کاروباری برادری کو لچک اور اپنے املاک کے خطرے کی زد میں ہونے کو موثر انداز میں کم کرنے کی معلومات کے لیے سراہ کر آگے بڑھانے میں مدددیں۔

انٹریکٹو تجربہ گاہیں اور تعلیمی شعبے املاک کے خطرات، جیسا کہ قدرتی خطرات، آتش زدگی، آتش گیر مائع، تعمیر، برقی خطرات اور صنعتی آلات کی خرابی، کی ایک محفوظ ماحول میں محفوظ ظاہر سازی کی سہولت دیں گے تاکہ مہمان بہتر طور پر سمجھ سکیں کہ مقامی خطروں کو کس طرح کم کیا جا سکتا ہے۔

ایف ایم گلوبل ایشیا-بحر الکاہل شعبے کے سینئر نائب صدر اسٹیفنوٹرانکیلو نے کہا کہ “سنگاپور ایک فطری گھر ہے کیونکہ لچک کی قدر کے معاملے پر سنگاپور کی حکومت کا ہم خیال ہے۔”

ٹرانکیلو نے کہا کہ “ایشیا مسلسل اور شدید قدرتی خطرات کی زد میں رہنے والا خطہ بھی ہے، جیسا کہ ہوائی طوفان، سیلاب اور زلزلے، اور اس لیے دنیا کے اس حصے میں نقصان سے محفوظ رہنے کی مضبوط مشقیں حاصل کرنا مشکل ہے، کاروباری ادارے خطرات کو سنبھالنے کے اعلیٰ ترین ممکنہ معیارات پر ہمیشہ کام نہیں کرتے۔ اس لیے ہماری نظریں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون پر مرکوز ہیں، جیسا کہ اس مرکز کی تعمیر کے ذریعے اداروں اور حکومتوں کے ساتھ شراکت داریوں پر، جو بالآخر ایشیا اور دنیا بھر کے اس کے تجارتی شراکت داروں کو فائدہ پہنچائیں گی۔”

ایف ایم گلوبل دنیا بھر میں تعلیمی، تکنیکی اور حکومتی انجمنوں کے ساتھ شراکت داریاں قائم کرچکا ہے، جن میں انسٹیٹیوٹ آف کیٹاسٹروفی رسک مینجمنٹ شامل ہے، جو سنگاپور اور خطے کی دیگر حکومتوں کے لیے ایک بھروسہ مند مشیر کی خدمات دیتا ہے۔ نتیجے میں مقامی کاروباری ادارے ایف ایم گلوبل کی خطے میں باضابطہ موجودگی اور ادارے کے ایشیا میں فراہم کردہ تعلقات کار سے حاصل ہونے والے مواقع سے براہ راست فائدہ اٹھائیں گے۔

اسینڈاس-سنگبرج کے ڈپٹی گروپ سی ایاو جناب منوہرکھیاتانی نے کہا کہ “اس عظیم سنگ میل پر ہم دل سے ایف ایم گلوبل کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ایف ایم گلوبل نے اپنے ایشیا مرکز کے لیے سنگاپور سائنس پارک کا انتخاب کیا۔ آر اینڈ ڈی اور ٹیکنالوجی کے لیے ایشیا کے سب سے نمایاں پتوں میں سے ایک، کاروباری، تعلیمی اداروں اور محققین کے لیے پنپتے ہوئے ماحول کے ساتھ، ہمیں یقین ہے کہ سائنس پارک ادارے کی ضروریات کو فراہم کرنے کے لیے بہترین مقام ہے۔”

ایف ایم گلوبل کے بارے میں

تقریباً 200 سال پہلے قائم شدہ ایف ایم گلوبل ایک مشترکہ بیمہ ادارہ ہے جس کا سرمایہ، سائنسی تحقیق کی صلاحیت اور انجینئرنگ تجربہ صرف املاک کے خطرے کے انتظام اور اپنے صارف-مالکان کی لچک سے وابستہ ہے۔ یہ مالکان، جو مشترکہ طور پر یہ یقین رکھتے ہیں کہ املاک کا نقصان زیادہ تر قابل انسداد ہے، دنیا کے کئی بڑے اداروں کی نمائندگی کرتے ہیں، جن میں سے فورچیون 1000 اداروں میں سے ہر تین میں سے ایک شامل ہے۔ وہ ایسے خطرات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ایف ایم گلوبل کے ساتھ کام کرتے ہیں جو ان کے کاروباری تسلسل کو متاثر کر سکتے ہیں تاکہ وہ خطرات سے نمٹنے کے خرچ موثر فیصلے کر سکیں اور بیمے کے تحفظ کے ساتھ املاک کے نقصان سے بچنے کو ملائیں۔

Latest from Blog