یونین پے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبہ کو محفوظ اور باسہولت ادائیگی خدمت فراہم کرتا ہوا

شنگھائی، چین، 29 اگست 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– نئے سیمسٹر کے آغاز کے ساتھ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلبہ باہر جا رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ چین سے باہر واقع 2,000 سے زیادہ تعلیمی ادارے ٹیوشن فیس کی ادائیگی کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں، اور یونین پے ادائیگی سروس کا نظام اہم مقامات پر طلبہ کی روزمرہ تعلیم اور زندگی کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔

باسہولت ادائیگی اہم تعلیمی مقامات پر

اب 160 ممالک اور خطوں میں 18 ملین تاجر اور 1.3 ملین اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ ہانگ کانگ، مکاؤ، تائیوان، آسٹریلیا، کینیڈا، سنگاپور اور کوریا میں 300,000 پی او ایس ٹرمینلز یونین پے موبائل کوئیک پاس کو سپورٹ کرتے ہیں جو طلبہ کو اسمارٹ فونز کے ذریعے ادائیگی کو ممکن بنا رہے ہیں۔

بیرون ملک تعلیم کے لیے امریکا طلبہ کی پہلی پسند ہے۔ یونین پے کریڈٹ کارڈز 20 سرفہرست کالجوں اور جامعات کے کیمپس بک اسٹورز میں قبول کیے جاتے ہیں۔ تقریباً تمام مقامی اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں اور 80 فیصد مقامی تاجر یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کرتے ہیں۔ طلبہ ایمیزن اور ای بے جیسی ویب سائٹس پر بھی یونین پے کارڈز کے ذریعے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ چند تاجر، جیسا کہ بی اینڈ ایچ، طلبہ کے لیے خصوصی پیشکش دیتے ہیں۔

آسٹریلیا میں یونین پے کارڈز 80 فیصد اے ٹی ایمز اور 65 فیصد تاجروں کے پاس قبول کیے جاتے ہیں اور نصف سے زیادہ تاجر یونین پے موبائل کوئیک پاس قبول کرتے ہیں۔ 400 مقامی ادارے یونین پے کارڈز آف لائن قبول کرتے ہیں۔

برطانیہ میں زیادہ چینی طلبہ کی تعلیم کے ساتھ زیادہ تر اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ سولہ ادارے تعلیمی اور رہائشی ادائیگی کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ یونین پے کارڈز اسٹوڈنٹ سروس سینٹرز، قیام گاہوں اور کیمپس کتب خانوں میں بھی قبول کیے جاتے ہیں۔

یونین پے کارڈز نقد رکھنے اور غیر ملکی کرنسی کے تبادلے کی مشکلات سے بچاتے ہیں۔ طلبہ 40 ممالک اور خطوں میں یونین پے کارڈز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں تاکہ وہ سہولت اور خصوصی پیشکشوں کا لطف اٹھا سکیں۔

سہولت بین السرحدی ٹیوشن فیس ادائیگی

طلبہ یونین پے کارڈز کےذریعے ٹیوشن فیس آن لائن بھی ادا کر سکتے ہیں۔ پہلے ٹیوشن فیس ادائیگی پلیٹ فارموں جیسا کہ پیئرٹرانسفر (900 سے زیادہ تعلیمی ادارے)، ویسٹرن یونین (400 سے زیادہ تعلیمی ادارے)، اور تائیوان بینک کے پانچ ٹیوشن فیس ادائیگی پلیٹ فارموں (کل 95 ادارے) کے ذریعے۔ دوسرا، ادارے کی باضابطہ ویب سائٹ پر ادائیگی کے صفے کے ذریعے، جن میں ٹی ایم ایس اور ٹچ نیٹ کے ماتحت 700 سے زیادہ اسکول، ہانگ کانگ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی جامعات شامل ہیں۔

یونین پے کارڈز کے ساتھ ٹیوشن فیس کی آن لائن ادائیگی آسان ہے۔ عام طور پر فنڈز تین کاروباری دنوں کے اندر اکاؤنٹ میں جمع کردیے جاتے ہیں جس میں کرنسی کے تبادلے کی کوئی رقم نہیں لی جاتی، اور یونین پے آن لائن ادائیگی جامع طور پر ادائیگی حفاظت کو یقینی بناتی ہے۔ طلبہ یونین پے کارڈز کے ساتھ آن لائن ٹیوشن فیس ادائیگی کرتے ہوئے مختلف رعایتوں اور خصوصی پیشکشوں کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog