‫سر آئیون کا “امیجن” جان لینن کے اصل کے 45 سال بعد دنیا کے 10 سرفہرست میں شامل ہوگیا

نیو یارک، 31 اگست 2016ء/پی آرنیوزوائر/– رواں ماہ موسیقی کی تاریخ مرتب ہوگئی جب پوپ اسٹار اور انسان دوست سر آئیون جان لینن کے “امیجن” کے بالکل نئے بلند آہنگ کے ورژن کے ساتھ صنعت کے تین اہم ترین چارٹس میں سرفہرست 10 میں آئے، 1971ء میں اصل کے اجرا کے 45 سال بعد۔

Recording Artist Sir Ivan.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150303/179367
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160829/402267
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160829/402268
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160829/402269

برطانیہ میں جہاں جان لینن پیدا ہوئے تھے، سر آئیون کا “امیجن” میوزک ویک کے کمرشل پوپ چارٹ میں 9ویں نمبر پر آیا۔ سر آئیون اگست میں سیلینا گومیز، باب سنکلیر، اوشر اور کیلون ہیرس کے ساتھ ریڈیو چارٹ میں داخل ہوئے۔

جان لینن کے اختیار کیے گئے گھر امریکا میں سر آئیون کا “امیجن” ڈی جے ٹائمز نیشنل ڈانس/کراس اوور ٹاپ 40 چارٹ میں اتفاقاً 9 ویں نمبر پر آیا۔ ڈی جے ٹائمز امریکا میں پیشہ ور ڈی جیز کا ایک پرانا اور باوقار ترین جریدہ ہے۔ سر آغیون جسٹن ٹمبرلیک، جسٹن بیبر، سیا، شاں پال اور ریہانا کے ساتھ کلب چارٹ میں داخل ہوئے۔

SIR IVAN’s “Imagine” #9 on Music Week’s Commericial Pop Chart.

نیوزی لینڈ میں قائم سیراتو کا شعبہ ترویج، سیراتو وائٹ لیبل، سر آئیون کے “امیجن” کو جولائی کے مہینے کے دوران ڈی جے ڈاؤنلوڈز کی سب سے بڑی مقدار پر نمبر 1 قرار دیتا ہے۔ سیراتو دنیا کا معروف ڈی جے آلات و سافٹویئر بنانے والا ادارہ ہے۔ گو کہ سر آئیون چارٹ میں سرفہرست مقام رکھتے ہیں، ان کے ساتھ گوین اسٹیفنی، ایم آئی اے اور ایمانی نے بھی شمولیت اختیار کی ہے۔

سر آئیون کا “امیجن” کا نیا الیکٹرانک ڈانس میوزک (ای ڈی ایم) ورژن (http://bit.ly/2bzzO9D) بل بورڈ ڈانس کلب چارٹ پر ہفتوں گزار چکا ہے۔ اس گانے کو گریمی ایوارڈ یافتہ عمر اکرم اور افسانوی حیثیت رکھنے والے موسیقی منتظم پیٹر رافیل سن نے مشترکہ طور پر پیش کیا ہے۔ اسے دنیا بھر میں سراہا گیا ہے اور اصل اور نئے دونوں کے پرستار امن کے لیے لکھے گئے معروف ترین نغمے پر رقص اور ورزش کر رہے ہیں۔ “امیجن” سر آئیون کے نئے 10 گانوں کے البم “پیس مین شائنز” (http://bit.ly/2c9Yryf) کا جاری کردہ پہلا سنگل ہے۔ 10 میں سے ہر گانا، جسے 10 مختلف پیش کاروں کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، 60ء اور 70ء کی دہائی کے اوائل کے معروف جنگ مخالف یا امن گیت ہے، سوائے دو اصل گانوں کے، جنہیں سر آئیون نے مشترکہ طور پر لکھا ہے اور وہ بھی اسی موضوع پر ہیں۔

SIR IVAN’s “Imagine” #9 on DJ Times National Dance/Crossover Top 40 Chart.

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سر آئیون نے “امیجن” کا بلند آہنگ کا ورژن جاری کیا۔ وہ 4 ستمبر 2001ء کو، 11 ستمبر سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل، ایسا کر چکے ہیں جب انہوں نے اپنے موسیقی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور تاریخ کے پہلے ریکارڈنگ آرٹسٹ بنے جنہوں نے بیٹلز یا جان لینن کے دھیمے تحت اللفظ گیتوں کو بلند آہنگ کے ڈانس ریکارڈ میں تبدیل کیا۔ٹامی بوائے لیبل کی جانب سے اس کے مالک، ٹام سلور مین کا، خاص طور پر دستخط شدہ سر آئیون کا “امیجن” کا انقلابی تیز ورژن بل بورڈ ڈانس کلب چارٹ میں فوری طور پر ٹاپ 40 ہٹ میں شامل ہوا۔ اس نے ثابت کیا کہ 1971ء میں جان لینن کی جانب سے اصل کے اجرا کے تیس سال بعد بھی، “امیجن” کے اشعار ایک پوری نئی نسل سے بھی مطابقت رکھتے ہیں۔ اب سر آئیون کے تحت اللفظ کو ڈانس ریکارڈ میں بدلنے کے 15 سال بعد، اور کیونکہ دنیا بھر میں دہشت گرد حملے ہو رہے ہیں، وہ ایک مرتبہ پھر زمین کو اپنے زخم بھرنے کا موقع دے رہے ہیں، موسیقی کی معالجانہ طاقت کے ذریعے وہ ہم پر زور دیتے ہیں کہ ایک ہو جائیں، اور ایک بلند مقصد کے لیے رقوم جمع کریں۔

SIR IVAN’s “Imagine” ranked #1 by Serato White Labe.

آشوٹز میں بچ جانے والے سگی بی ولزک کے صاحبزادے سر آئیون نے 2005ء میں پیس مین فاؤنڈیشن قائم کی جو ایک خیراتی ادارہ ہے جو ایسی غیر برائے منافع انجمنوں کو فنڈز عطیہ کرتا ہے جو بعد از حادثہ ذہنی تناؤ کے عارضے (پی ٹی ایس ڈی) میں مبتلا افراد کی مدد کرتے ہیں۔ پی ٹی ایس ڈی ایک ناتواں کر دینے والی ذہنی کیفیت ہے جو تشدد کے انتہائی اقدامات دیکھنے، جیسا کہ ایل جی بی ٹی برادری کے اراکین کے خلاف جسمانی حملے، جنگ اور دہشت گردی کے مظالم، سے ہوتی ہے۔ سر آئیون خود دیکھ چکے ہیں کہ باقی بچ جانے والے افراد کن مراحل سے گزرتے ہیں۔ ان کےاپنے والد پی ٹی ایس ڈی کی کہنہ علامات کے شکار رہے؛ سر میں شدید درد، پرانی یادیں، ڈراؤنے خواب اور ذہنی تناؤ، جو تشدد کیمپوں میں ظالمانہ مار اور ہولوکاسٹ کے دوران خاندان کے 59 افراد کے قتل کا نتیجہ تھا۔ سر آئیون کے سنگل “امیجن” اور البم “پیس مین شائنز” کی تمام ریکارڈنگ آرٹسٹ رائلٹی پیس مین فاؤنڈیشن کو عطیہ کی جائے گی تاکہ وہ پی ٹی ایس ڈی سے جنگ کرے اور نفرت اور تشدد کے نتیجے میں جو ذہنی زخم پہنچے ہیں ان کا علاج فراہم کرے۔ دونوں آئی ٹیونز، ایمیزن ایم پی 3، اور دیگر کئی ڈیجیٹل میوزک اسٹورز پر دستیاب ہیں۔ سی ڈیز سی ڈی بے بی سے خریدی جا سکتی ہیں۔

سر آئیون کا “امیجن” آئی ٹیونز پر: https://itun.es/us/U99Tcb

سر آئیون کا البم “پیس مین شائنز” آئی ٹیونز پر: https://itun.es/us/D-pXcb

سر آئیون اور دی پیس مین فاؤنڈیشن کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ان لنکس کو دیکھیں: www.SirIvan.com اور www.SirIvan.com/The-Peaceman-Foundation

Latest from Blog