امریکا میں 80 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کرنے لگے

شنگھائی، 3 ستمبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– یہ معلوم ہوا ہے کہ یکم ستمبر کو امریکا میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز نقدی نکالنے کے لیے یونین پے کو اور 80 فیصد سے زیادہ مقامی تاجر یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کر رہے ہیں۔ سیاحوں کے پسندیدہ مقامات جیسا کہ نیو یارک، ہوائی سان فرانسسکو، لاس اینجلس، اورلینڈو اور شکاگو میں مشہور خریداری مراکز اور آؤٹ لیٹس پر یونین پے کی قبولیت کوریج 90 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایک یونین پے ڈیبٹ کارڈ یا ایک یونین پے کریڈٹ کارڈ (62 کے نمبر سے شروع ہونے والے کارڈز) کے ساتھ کارڈ یافتگان امریکا میں آسانی سے ادائیگی کر سکتے ہیں اور فوائد سمیٹ سکتے ہیں۔

یونین پے قبول کرنے والے تاجر امریکا بھر میں موجود ہیں، جو ڈپارٹمنٹ اسٹورز، برانڈ چین اسٹورز، سہولت اسٹورز، ریستورانوں اور ہوٹلوں کا احاطہ کر رہے ہیں اور میکیز، ایپل اسٹورز، بیسٹ بائے، ایئرپورٹ ڈیوٹی فری شاپس اور سیاحوں کے دیگر پسندیدہ مقامات پر یونین پے کارڈز کا استعمال آسان ہے۔ امریکا میں یونین پے کریڈٹ کارڈز کا استعمال کرنے کے لیے کارڈ یافتگان کو صرف دستخط کی ضرورت ہوتی ہے، اور کوئی پن درکار نہیں۔ کارڈ یافتگان پن پیڈز کی سہولت رکھنے والے تاجروں کے پاس بھی یونین پے ڈیبٹ کارڈز استعمال کر سکتے ہیں۔

امریکا میں قبولیت کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ یونین پے انٹرنیشنل گزشتہ سال سے اہم مقامات اور خریداری مراکز کے گرد قبولیت کے 30 مرکزی کاروباری اضلاع بنا رہا ہے، جو قبولیت کی کوریج کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خصوصی فوائد اور خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ان مرکزی کاروباری اضلاع میں میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ، ووڈبری پریمیئم آؤٹ لیٹ، ٹی گیلریا از ڈی ایف ایس اور ہوائی میں کالاکوا ایونیو شامل ہیں۔

یہ جاننا اہم ہے کہ گو کہ کئی امریکی تاجر بینک کارڈ برانڈز کی علامت ظاہر نہیں کرتے، لیکن پن پیڈز رکھنے والے زیادہ تر تاجر یونین پے کریڈٹ کارڈز قبول کرتے ہیں۔ صارفین یونین پے کارڈز کی قبولیت کے بارے میں کیشیئرز سے بھی پوچھ سکتے ہیں۔

اس سال کے اندر کارڈ یافتگان امریکا میں مختلف انعامات کا لطف اٹھانے کے قابل رہے ہیں۔ پہلے 50 سے زیادہ معروف آؤٹ لیٹس نے یونین پے کارڈ یافتگان کے لیے وی آئی پی رعایتی کتابچے اور تحفے فراہم کیے، جس میں 15 پریمیئم آؤٹ لیٹس، 37 ٹینجر آؤٹ لیٹس اور کئی فیشن آؤٹ لیٹس شامل ہیں۔ دوسرا، ہرٹز کے ذریعے گاڑی کرائے پر لینے کے لیے یونین پے کارڈز استعمال کرکے صارفین دوگنی رعایت کا لطف اٹھا سکتے ہیں (10 فیصد رعایت اور “7 دن قیام کے دوران 4 روز کا کرایہ”)۔ تیسرا، یونین پے کارڈ یافتگان میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ کا مفت دورہ کر سکتے ہیں، اور آرٹ انسٹیٹیوٹ آف شکاگو کا ایک ٹکٹ یونین پے کارڈز کے ذریعے خریدنے پر دوسرا ٹکٹ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog