‫مستحکم رابطوں کے لیے جامع تقریبات کے ساتھ 38 واں چین بین الاقوامی فرنیچر میلہ (شنگھائی) ستمبر میں شروع ہوگا

شنگھائی، 6 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 38 واں چین بین الاقوامی فرنیچر میلہ (شنگھائی) (سی آئی ایف ایف) 7 سے 10 ستمبر 2016ء تک شنگھائی کے نیشنل ایگزی بیشن اینڈ کنوینشن سینٹر (این ای سی سی) میں منعقد ہوگا۔ 40 سے زیادہ بر مقام ماہرانہ تقریبات طے شدہ ہیں جن میں پنیکل ایوارڈز شامل ہیں، جنہیں امریکن فرنیچر کے آسکرز کہا جاتا ہے، جو اپنے پہلے چینی نمائشی دورے کی تیاری کر رہے ہیں اور اپنے پریزنٹیشن یونٹ کو برقرار رکھ رہے ہیں۔

The China International Furniture Fair (CIFF) will open the 38th CIFF (Shanghai) on September 7 at the National Exhibition and Convention Center (NECC) in Hongqiao, Shanghai.

فلور پلان (انگریزی میں): http://photos.prnasia.com/prnvar/20160906/0861609105
تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160906/404175

“جدید گھریلو فرنیچر، نئی زندگی کے لیے جدت” کے موضوع کے تحت رواں سال کے میلے کی تقریبات میں ڈیزائن شوز، تجارتی کنوینشنز اور فورمز شامل ہیں جن کا مقصد فراہم کنندگان اور خریداروں کے لیے بین الاقوامی صنعتی رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانا ہے۔

38 واں سی آئی ایف ایف بین الاقوامی ماہرین کو بھی مدعو کرچکا ہے جیسا کہ پنیکل ایوارڈز کے فاتح اور جی20 اجلاس کے مہمان معروف ہسپانوی مصور کرسٹوبال گیبارون، اور ساتھ ساتھ معروف پرتگیزی ماہر تعمیرات، پرٹزکر انعام یافتہ الوارو سیزا، کہ وہ صنعتی رحجانات پر گفتگو کے لیے میلے میں شرکت کریں۔

“رنگ” کے موضوع پر توجہ کرتے ہوئے ایسٹ ڈیزائن شو متعدد معروف ایشیائی برانڈز، کالج ورکشاپس اور ساتھ ساتھ انفرادی و میڈیا اسٹوڈیوز سے مل کر بھی کام کرے گا تاکہ مہمانوں کو فرحت بخش بصری لطف فراہم کرے اور بہترین مشرقی فرنیچر ڈیزائن کو ترویج دے۔

دفتری فرنیچر میں دلچسپی رکھنے والے خریدار بھی “فیشن آفس” کا دورہ کرنے کے لیے دفتری پویلین کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ نمائش دفتری فیشن شو، دہرے بصری اثر اور انٹیلی جینٹ ای-کامرس دفتر کے لیے مستقبل کا دفتر ماحول ظاہر کرے گی۔

چائنا فرنیچر انڈسٹری فورم اسی دوران منعقد ہوگا۔ دنیا بھر سے صنعتی رہنما مختلف اعلیٰ ترین وسائل، مید جدت طرازی اور عالمی ساخت گری راستے میں ممکنہ مواقع کے استعمال پر توجہ رکھیں گے۔

400,000 مربع میٹرز پر پھیلا ہوا 38 واں سی آئی ایف ایف شنگھائی 30 سے زیادہ ملکوں اور علاقوں سے 200 سے زیادہ ماہر شرکا، تاجروں اور ڈیزائنر ٹیمیں کو اختیار کرے گا۔ دورے کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے میلے نے اعلیٰ سطح پر بہترخدمات بھی متعارف کروائی ہیں۔ پویلین کے مرکزی کاروباری علاقے میں مہمانوں کے لیے راستوں کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ انہیں درست مقام تک جانے میں رہنمائی ملے۔

38 ویں سی آئی ایف ایف کی کمیٹی کے رکن نے کہا کہ “سی آئی ایف ایف چین کی معروف فرنیچر نمائش ہے، یہ اپنے آغاز سے ہنرمندی، معیار اور جدت طرازی کے مرکزی خیال کو قائم رکھے ہوئے ہے۔ یہ صرف نمائش نہیں بلکہ ایک پل بھی ہے۔ سی آئی ایف ایف کے پلیٹ فارم کے ذریعے ہمیں توقع ہوتی ہے کہ دنیا بھر سے زیادہ سے زیادہ صنعتی اشرافیہ رابطے، تلاش اور فرنيچر کی صنعت کی عالمگیریت کو مزید پھیلائے گی۔

سی آئی ایف ایف کے بارے میں

چین کے پہلے اور سب سے بڑے فرنیچر میلے کی حیثیت سے 38 ویں سی آئی ایف ایف کا انتظام چائنا فارن ٹریڈ سینٹر (گروپ)، گوانگ ڈونگ فرنیچر ایسوسی ایشن، چائنا چیمبر آف کامرس فار امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف لائٹ انڈسٹریل پروڈکٹس اینڈ آرٹس-کرافٹس نے جبکہ میزبانی چائنا فارن ٹریڈ گوانگ چو ایگزی بیشن جنرل کارپوریشن کرے گی۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20160906/0861609105

Latest from Blog