‫وسیع اثر رکھنے والی اینٹی وائرل دوا ایچ ایس آر ایکس 431 ٹ م زیکا وائرس کے خلاف تجربات موثر

ٹکسن، ایریزونا، 6 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– متعدی اور عمر سے متعلق کہنہ امراض کے لیے پولی فنکشنل-پاورڈ ملاپ سے بننے والی ادویات تیار کرنے والے بڑے ادارے ایچ ایس آر ایکس بایوفارماسیوٹیکل نے اپنی وسیع-اثر رکھنے والی کھانے کی اینٹی وائرل ادویاتی امیدوار، ایچ آر ایکس 431 ٹ م زیکا وائرس کے خلاف موثر ہے۔ ایچ ایس آر ایکس 2017ء کے اوائل میں انسانی تجربات کے آغاز کی توقع رکھتا ہے اور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے لیے ادویات کی فوری منظوری کا خواہاں ہوگا۔

SRI International’s infectious disease group’s HSRx 431(TM) screening effectiveness data against the Zika virus at IC-50 dose levels of ~3 micrograms per ml.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160905/404133
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160905/404112LOGO

اسکریننگ مشاہدہ ایس آر آئی انٹرنیشنل نے اپنی شینانڈوا تنصیبات میں کیا اور ایچ ایس آر ایکس 431 کی زیکا وائرس کے خلاف موثریت کی تصدیق کی۔ پہلے ویوو تحقیقات میں ادویاتی امیدوار کی حفاظۃ اور ڈینگی اور چکون گونیا انفیکشنز کے خلاف موثریت کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ ایچ ایس آر ایکس 431 برائے زیکا پر اضافی تحقیقات ایس آر آئی انٹرنیشنل کی جانب سے متوازی طور پر کی جائیں گی۔ ساتھ ساتھ طبی حفظ مراتب کی تیاری اور ایف ڈی اے رجسٹریشن زیکا انسانی حفاظت کے تجربات کے لیے مکمل کیے جائیں گے۔

زیکا وائرس بیماری، جس کے لیے عالمی ادارۂ صحت نے کہا ہے کہ اس کی کوئی ویکسین یا ادویاتی علاج نہیں ہے، بنیادی طور پر ایڈس ایجپٹی مچھر سے پھیلتی ہے، جو امریکین، افریقہ، کیریبیئن، ایشیا اور بحر الکاہل میں موجود ہیں۔ زیکا کے سینکڑوں کیسز کے ساتھ فلوریڈا اور 5 ہزار کا حامل پورٹو ریکو خاص طور پر زد میں ہیں۔ امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) تجویز کرتا ہے کہ ایڈس مچھر کوئی 30 ریاستوں میں موجود ہے اور انتھونی فوکی، ایم ڈی، ڈائریکٹر امریکی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزیزز (این آئی اے آئی ڈی) بتاتےہیں کہ اگلے سال تک پورٹو ریکو کی کل 3.55 ملین آبادی میں سے 25 فیصد زیکا کی زد میں آ سکتی ہے۔

ڈاکٹر فوکی اور این آئی اے آئی ڈی سینئر سائنسی مشیر ڈیوڈ ایم مورنز ایم ڈی نے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں لکھا کہ “علاج کے والے سے آربووائرس پینڈیمکس نے تجویز کیا کہ ایک-کیڑا-ایک-علاج طریقہ ناقص ہے؛ وائرسز کی تمام اقسام کے خلاف وسیع اثر رکھنے والی اینٹی وائرل ادویات کی فوری ضرورت ہے۔”

ماہر وائرس اور ایچ ایس آر ایکس ڈائریکٹر برائے بایولوجی جوشیا کوسٹن، پی ایچ ڈی، نے کہا کہ ایچ ایس آر ایکس 431 کو اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو ان کے الفاظ میں “ایک اضافی وجہ کے لیے بروقت ہے: کوئی بھی زیکا ویکسین منظوری پیچیدہ اور موخر ہو سکتی ہے اگر زیکا/ڈینگی وائرس وائرس رابطے کے حوالے سے نئی تحقیق درست ثابت ہو۔” ڈاکٹر فوکی نے کہا کہ “اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو جلد از جلد ہمارے ہمارے پاس 2018ء میں کسی وقت ویکسین ہوگی۔”

HSRx Biopharmaceutical.

انفیکشن کی وجہ سے بننے والی دافع جسم عام طور پر مابعد انفیکشن سے مدافعت فراہم کرتی ہیں، لیکن دافع پر انحصار کرنے والی بہتریاں (اے ڈی ای)، جسے پہلی بار مچھروں کے ذریعے پھیلنے والے وائرسز پر مقامی سند سمجھے جانےوالے اسکاٹ ہالسٹیڈ، ایم ڈی، نے پیش کیا تھا، ڈینگی وائرس کو بعد میں ہونے والے انفیکشنز کی فراہمی کی اجازت دیتی ہیں جس میں دافع جسم درحقیقت بیماری کی شدت کو بڑھاتے ہیں۔ حال ہی میں مکمل ہونے والی تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ ڈینگی کے دافع جسم رکھنے والے انسانی خون کے پانی میں زیکا انفیکشن 200 گنا بڑھتا ہے۔ سی ڈی سی تجویز کرتا ہے کہ دنیا کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی ڈینگی کے خطرے کے حامل علاقوں میں رہتی ہے، اور 400 ملین اضافی افراد ہر سال انفیکشن کے شکار ہوتے ہیں۔ ڈینگی پورٹو ریکو، لاطینی امریکا، جنوب مشرقی ایشیا، بحر الکاہل کے جزائر، کیریبیئن جزائر میں مقامی مرض ہے اور زیکا ممکنہ طور پر جلد امریکا میں بڑے پیمانے پر پھیلنے والا انفیکشن ہے۔

ایچ ایس آر ایکس چیف ایگزیکٹو آفیسر تھامس سلیوان جونیئر نے وضاحت کی کہ “ہم نے ایچ ایس آر ایکس 431 اکیلے اور اوسلٹامیویر (ٹیمی فلب ٹ م) اور دیگر اینٹی وائرلز کے ساتھ پیٹنٹ کیا ہے، جو اسے ابتدائی علاج اور زیکا، ڈینگی چکون گونیا اور انفلوئنزا جیسے وائرل انفیکشن کی وسیع اقسام سے تحفظ کے لیے وسیع اثر رکھنے والی مرضی کی اینٹی وائرل دوا میں بدل رہے ہیں، وہ بھی باعث ایجنٹ کی شناخت کی ضرورت کے بغیر۔ سی ڈی سی مشورہ دیتا ہے کہ ہر سال امریکا میں لاکھوں افراد فلو سے بیمار پڑھتے، لاکھوں ہسپتال داخل ہوتے اور لاکھوں مر جاتے ہیں۔ ایچ ایس آر ایکس 431 اور اوسلٹامیویر کو ملا کر ایک عالمی سطح پر ضروری، منہ سے کھانے، وسیع اثر رکھنے والی اینٹی وائرل دوا پیدا کی جائے گی جو طویل عرصے تک برقرار رہنے اور طویل پیٹنٹ زندگی کی حامل ہے۔

ایچ ایس آر ایکس بایوفارماسیوٹیکل کے بارے میں

ایچ ایس آر ایکس بایوفارماسیوٹیکل ایریزونا میں قائم ایک حیاتی ادویات سازی ادارہ ہے جو کثیر فعلی ادویات سازی میں رہنما ہے، جو ادوات کے ذریعے علاج فراہم کرنے میں نئی پیشرفت ہے۔ ایچ ایس آر ایکس کی ملاپ سے بننے والی ادویات انساین جسم میں موجود کثیر مالیکیولر اہداف کو انوکھے انداز میں نشانہ بناتی اور ان میں شامل ہوتی ہے جو بیماری کی حالت مں شامل ہونے کے لیے معروف ہیں – ایک پیشرفت جوواحد مالیکیول-واحد ہدف طریقہ علاج کی موجودہ حکمت عملی کے بالکل برعکس ہے، صرف ایک واحد مرض کی علامت کے خلاف نہیں بلکہ پوری بیماری کا علاج کرتی ہے۔ ایچ ایس آر ایکس ایک ملکیتی ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے تاکہ جی آر اے ایس درجہ رکھنے والی خوراکوں میں کثیر فعلی امراض سے لڑنے والے فائٹونیوٹرینٹس کو شناخت کرے اور پکڑے اور ان ملکیتی اجزا کو ایف ڈی اے کی منظور شدہ معروف نوعی ادویات کے ساتھ ملا کر طاقتور نئی ادویات بنائے جن کی پیٹنٹ زندگیاں زیادہ ہوں۔ طبی تحقیقات میں موجودہ معروف نوعی ادویات کے علاج کے ایچ ایس آر ایکس ملاپ ادویات کی حفاظت اور موثریت کے تقابل میں ایچ ایس آر ایکس ملاپ ادویات نے زیادہ موثریت اور کم ثانوی اثرات کا مظاہرہ کیا۔ مزید معلومات HSRxBiopharmaceutical.com پر دستیاب ہے۔

رابطہ:
میٹ رسل
رسل پبلک کمیونی کیشنز
(520) 232-9840
mrussell@russellpublic.com

Latest from Blog