بی آر پی آر انٹرنیشنل نیوز لیٹر برائے ابرجی

ساؤ پاؤلو، 5 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ابرجی – ایسوسیاشو برازیلیرا ڈی کمیونیکیشو ایمپریسیریل (‘برازیلین ایسوسی آف بزنس کمیونی کیشن’) نے اگست میں بی آر پی آر کا چوتھا ایڈیشن جاری کیا۔ نیوز لیٹر بین الاقوامی برادری کے ساتھ مکالمے کے لیے برازیل میں کمیونی کیشنز کے شعبے میں اچھے کاموں کو ظاہر کرنے کا ایسوسی ایشن کا منصوبہ ہے۔

شمارہ #4 دو مضامین پیش کرتا ہے۔ پہلا پروسپیکٹیوا کے مینیجنگ پارٹنر ریکارڈو سینیس کے نام سے ہے جو موجودہ صدر مائیکل ٹیمر کو 2018ء میں درپیش سیاسی متغیرات کو ذہن میں رکھتے ہوئے برازیل کے آنے والے صدارتی انتخابات کا جائزہ لیتے ہیں پیٹریشیا ریس، ای ایس پی ایم کی پروفیسر، ریو برانڈ کے بارے میں بات کرتی ہیں، خاص طور پر 2016ء ریو اولمپکس کے تناظر میں۔

ایک مضمون ساؤ پاؤلو میں لیڈرکوم اجتماع پر بات کرتا ہے، جس میں رچرڈ ایڈلمان، عالمی سی ای او ایڈلمان ایجنسی، موجود تھے جنہوں نے آج کے برازیل کا 2008ء کے بحران زدہ امریکا سے تقابل کیا، اور کمیونی کیٹرز سے مطالبہ کیا کہ وہ برازیل کی اخلاقی و اقتصادی تبدیلی میں قائدانہ کردار حاصل کریں۔

ابرجی کے بارے میں

ابرجی – ایسوسیاشو برازیلیرا ڈی کمیونیکیشو ایمپریسیریل (‘برازیلین ایسوسی آف بزنس کمیونی کیشن’) معلومات کی پیداوار اور پھیلاؤ اور کمیونی کیشن اور ریلیشنز کی مشقوں کا اہم قومی مرکز ہے۔ 8 اکتوبر 1967ء کو قائم کیا گیا ابرجی ایک پیشہ ورانہ اور سائنسی غیر برائے منافع ادارہ ہے جس کا اہم مقصد کمپنیوں اور اداروں میں کمیونی کیشن کو بہتر بنانا، اور کمیونی کیٹر کے کردار کا احترام پیدا کرنا ہے۔ اس کی سرگرمی کے ستون حمایت، مواد، تعلیم اور کیریئر ہیں۔

ادارہ 500 سے زیادہ اراکین (ادارے اور ماہرین) رکھتا ہے جو بزنس اور آرگنائزیشنل کمیونی کیشن سرگرمیاں کرتے ہیں، یا اس سلسلے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ حصہ ڈالتے ہیں۔ ابرجی کی سرگرمیاں برازیل کی سرحدی حدود سے بھی آگے جاتی ہیں جس میں وہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، اسپین، پرتگال، جرمنی، اٹلی، بھارت، میکسیکو، ارجنٹینا، چلی، کولمبیا اور پیرو جیسے ممالک کے ساتھ منصوبوں کا تبادلہ کرتا اور تعلق رکھتا ہے، اور یہی اسے برازیلی کاروباری کمیونی کیشنز کا تھنک ٹینک بناتا ہے۔

بی آر پی آر نیوز لیٹر حاصل کرنے کے لیے یہاں رجسٹر ہوں۔

رابطہ معلومات
تاتو کاربونارو
انسٹیٹیوشنل اینڈ انٹرنیشنل ریلیشز
9090 -5627 -11 55+, ایکسٹینشن 824
tatocarbonaro@aberje.com.br
facebook.com/aberje1967

Latest from Blog