رپورٹ: یونین پے کارڈز چین سے بیرون ملک سیاحت کو سہارا دیتے ہوئے

شنگھائی، چین، 8 ستمبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 8 ستمبر کو یونین پے انٹرنیشنل اور چائنا ٹورازم اکیڈمی نے چین سے بیرون ملک ہونے والی سیاحت (2016ء) پر سالانہ رپورٹ جاری کی، جو بتا رہی ہے کہ چین سے باہر جانے والی سیاحت معقول اضافے کے دور میں داخل ہو چکی ہے اور اگلے پانچ سے دس سالوں میں مسلسل یکساں ترقی کرے گی۔ رپورٹ بتاتی ہے کہ یونین پے کارڈز چینی عوام کے بیرون ملک سفر کے لیے ادائیگی مدد فراہم کررہے ہیں۔

بیرون ملک جانے والے سیاحوں میں اضافہ کم ہورہا ہے لیکن تھائی لینڈ اور جاپان مقبول ہیں۔

چین سے جانے والے سیاح 2015ء میں 117 ملین تک پہنچے، جو 9.8 فیصد اضافہ تھا اور گزشتہ سالوں میں 20 فیصد سال بہ سال اضافے کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔ البتہ رپورٹ چین سے ہونے والی سیاحت کے بارے میں مثبت ہے، اور توقع رکھ رہی ہے کہ یہ 2016ء میں 11.5 فیصد اضافے کے ساتھ 133 ملین تک پہنچے گی۔

بہتر ویزا پالیسیاں اور آسان ادائیگی دو ایسے عوامل ہیں جنہوں نے بیرون ملک سیاحت کو فروغ دیا۔ یونین پے کارڈز 160 ممالک اور خطوں میں 35 ملین تاجروں اور 2 ملین سے زیادہ اے ٹی ایمز پر قبول کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ سال بیشتر سیاحوں نے کم فاصلے کے مقامات کا انتخاب کیا، اور 70 فیصد سے زیادہ سیاح ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان گئے۔ چین سے باہر مقامات کے لیے سرفہرست 10 مقامات تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان، ویت نام، امریکا، سنگاپور، روس، آسٹریلیا، انڈونیشیا اور ملائیشیا ہیں۔ تھائی لینڈ اور جاپان نے چینی سیاحوں میں 88 فیصد اضافہ دیکھا۔ مستقبل میں مشرقی یورپ، جنوبی کوریا اور وسط ایشیا کا ممکنہ طور پر مقبولیت حاصل کرنا متوقع ہے۔

تھائی لینڈ میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز اور لگ بھگ 90 فیصد تاجر، جاپان میں نصف سے زیادہ اے ٹی ایمز اور تقریباً 500,000 تاجر، امریکا میں تقریباً تمام اے ٹی ایمز اور 80 فیصد سے زیادہ تاجر اور سنگاپور میں تمام اے ٹی ایمز اور 80 فیصد سے زیادہ تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔

“خریداری کے مزے لینے کے لیے سفر” سے لے کر “مقامی زندگی کا لطف اٹھانے” تک

چین سے جانے والے سیاحوں نے 2015ء میں 1.045 ٹریلین امریکی ڈالرز خرچ کیے، جو 16.6 فیصد اضافہ ہیں۔ فی کس اخراجات 893 امریکی ڈالرز رہے، جو ہلکا اضافہ ظاہر کر رہے ہیں۔ چین کے سیاحوں کا بیرون ملک مقصد سیر سپاٹے سے لے کر خریداری اور اب مقامی زندگی کا لطف اٹھانے تک ہوتا ہے۔

خریداری، سیاحت گروپ، کھانے اور اہم مقامات کے ٹکٹ ان کے اخراجات کا بڑا حصہ ہیں۔ 85.9 سیاح خریداری کو اپنے اخراجات کے بڑے حصے کے طور پر منتخب کرتے ہیں۔

اہم مقامات پر ہوٹل، ریستوراں، سپر مارکیٹیں اور زیادہ سے زادہ ثقافتی اور تفریحی مقامات یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں۔ آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں ٹیکسیاں بھی یونین پے کو سپورٹ کرتی ہیں۔

65 فیصد آزاد مسافر ایئر لائن ٹکٹ بکنگ، 56.5 فیصد ہوٹل بکنگ اور 57.7 فیصد اپنے سفر کا آن لائن انتظام کرتے ہیں۔ چین سے باہر 10 ملین سے زیادہ آن لائن تاجر یونین پے کارڈز قبول کرتے ہیں اور یونین پے بین السرحدی آن لائن ٹرانزیکشن حج2015ء میں لگ بھگ تین گنا ہوا۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog