‫بیرون ملک سیاحت 80 کی دہائی کے بعد پیدا ہونے والے سب سے بڑی قوت جبکہ یونین پے بڑے سفر کے لیے ادائیگی تجربات کو بہتر بناتا ہوا

شنگھائی، چین، 14 ستمبر 2016ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– چین کی قومی سیاحتی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2016ء کی پہلی ششماہی میں 59.03 ملین چینی افراد نے بیرون ملک سفر کیا، جو سال بہ سال میں 4.3 فیصد اضافہ ہے۔ اب جبکہ وسط-خزاں میلہ اور قومی دن کی تعطیلات آ رہی ہیں، چین کی بیرون ملک سیاحت ایک اور عروج کو حاصل کرنے والی ہے۔

سالانہ رپورٹ برائے چین سے بیرون ملک سیاحت (2016ء)، جسے چینی سیاحت اکیڈمی نے ابھی جاری کیا ہے، ظاہر کرتی ہے کہ 2015ء میں چین سے بیرون ملک سیاحت کرنے والے زیادہ تر سیاح بعد از 80 کی دہائی سے تعلق رکھتے تھے (یعنی 25 سے 34 سال کی عمر کے)۔ نوجوان اور درمیانی عمر کے سیاح آزاد اور وسیع سفر کے خواہشمند ہیں، اور خاندانی سفر اور تفریحی دورے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ یونین پے کی باسہولت ادائیگی سروس سیاحوں کے سفری تجربے کو بہتر بناتی ہے۔

بیرون ملک جانے والے سیاحوں کی مختلف طلب کو پورا کرنا

ٹریول ایجنسیوں کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ مختصر فاصلے کے دوران وسط-خزاں میلے میں مقبول ہیں جبکہ طویل فاصلے کے دورے قومی دن کی تعطیلات پر پسند کیے جاتے ہیں۔ تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، جاپان اور بالی جزیرہ وسط-خزاں کے لیے مقبول مقامات ہیں جبکہ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ قومی دن کی تعطیل پر مشہور ہیں۔

تھائی لینڈ، جاپان، امریکا اور آسٹریلیا جیسے بڑے مقامات پر یونین پے کارڈز استعمال کرنا آسان ہے اور یونین پے کارڈز رائل کیریبیئن بحری جہازوں میں بھی قبول کیے جاتے ہیں۔

خصوصی خدمات و پیشکشوں کی فراہمی

قطعہ چین سے باہر یونین پے کارڈز 18 ملین تاجروں اور 1.3 ملین اے ٹی ایمز پر قبول کیے جاتے ہیں۔ اگر ان کے کارڈز گم یا چوری ہو جائیں تو کارڈ یافتگان 220 ممالک اور خطوں میں 400,000 سے زیادہ مقامات پر نقد مدد (5,000 یو ایس ڈی ڈالرز تک) کی درخواست دے سکتے ہیں۔

38 ممالک اور خطوں نے یونین پے ٹیکس ری فنڈ سروس جاری کر چکے ہیں، جن میں فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ جیسے 31 یورپی ممالک اور ساتھ ساتھ ارجنٹینا، آسٹریلیا، سنگاپور، جنوبی کوریا، جاپان، ملائیشیا اور تائیوان، چین شامل ہیں۔

مسافر آنے والی تعطیلات میں یونین پے کی خصوصی پیشکشوں کا بھی لطف اٹھا سکتے ہیں، جیسا کہ 50 مقامات پر 300 سے زیادہ تاجروں کے پاس 15 فیصد رعایت، اور بحری جہازوں اور “سنگاپور گولڈن ویک” میں خصوصی پیشکشیں شامل ہیں۔

یونین پے انٹرنیشنل “یو جی ہوا” کا اجرا کر چکا ہے تاکہ کارڈ استعمال کے تجربوں کو جامع انداز میں جدید بنائے۔ یہ مقام خدمات، درست مارکیٹنگ اور بین السرحد اخراجات کے لیے فوری رعایت کو سمجھتا ہے۔ صارفین کیو آر کوڈ کوپنز حاصل کرنے کے لیے موبائل ایپس میں “گفٹ” کا نشان پا سکتے ہیں، یا ایئرلائن ٹکٹ اور ہوٹل بک کرواتے ہوئے کوپنز حاصل کر سکتے ہیں۔ کوپن ظاہر کرکے اور یونین پے کارڈز کے ذریعے ادائیگی کرکے کارڈ یافتگان سب سے زیادہ دستیاب رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے: http://www.unionpayintl.com/

ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل

Latest from Blog