وِوِڈ ٹیکنالوجیز نے فریڈی ایکم کو نان-ایگزیکٹو چیئرمین مقرر کردیا

لندن، 19 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– پاکستان سے شروع ہونے والے صارفی خدمات کے ٹیکنالوجی اسٹارٹ-اپ وِوِڈ ٹیکنالوجیز نے فریڈی ایکم کو اپنا نیا نان-ایگزیکٹو چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور دیگر ترقی پذیر مارکیٹوں کے ٹیلی کام شعبے میں توسیع کے منصوبوں کے لیے ایکم بانی عمر خان اور وِوِڈ بورڈ کو مشاورت دیں گے۔

یہ تقرری ادارے اور کویت میں قائم میڈیا فون پلس کے درمیان مشترکہ منصوبہ خصوصی ایجنسی تقسیم معاہدے کے بعد ہوا ہے جو مشرق وسطیٰ کے ملکوں کویت، بحرین اور عراق کو خدمات دے گا۔ فریڈي ایکم وینچر سرمایہ کاری اور مالیاتی خدمات کے شعبے میں وسیع تجربے کے ساتھ آئے ہیں۔ وہ روزمنٹ گروپ کیپٹل پارٹنرز کے سی ای او اور بابنی ہیں جس نے گزشتہ سال سن برج وینچرز، ٹیلی فونیکا اور کونریڈ لیبس میں سرمایہ کاری کی تھی۔ روزمنٹ گروپ کیپٹل پارٹنرز کے فریڈی ایکم نے کہا کہ ” وِوِڈ ٹیم ٹیلی کام شعبے میں اچھی طرح داخل ہو چکا ہے، جس کی خاص توجہ مشرق وسطیٰ پر ہے اور میرا ماننا ہے کہ نئے عہد میں متروک آئی وی آر ٹیکنالوجی سے آگے بڑھنے کی سخت ضرورت ہے۔ مجھے بورڈ میں شامل ہونے پر خوشی ہے اور میں نقشہ راہ مرتب کرنے اور خطے میں ترقی کی حکمت عملی نافذ کرنے میں مدد کا خواہشمند ہوں۔ بلاشبہ اپنی سرمایہ کاری کی حفاظت سب سے مقدم ہے لیکن ہم اس انقلابی ٹیکنالوجی کو صف اول میں لانے کے لیے متحرک ہونے پر بھی بہت خوش ہیں۔”

وِوِڈ ٹیکنالوجیز، جو پہلے پلان9 میں آیا اور لمس سینٹرل فار انٹرپرینیورشپ میں آگے بڑھا، اور پھر مائیکروسافٹ وینچرز اور گوگل کے بلیک باکس کنیکٹ پروگرام کا حصہ بنا، اپنی انقلابی جدید کلاؤڈ-بیسڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے صنعت کوتہہ و بالا کرنے کے لیے پر تول رہا ہے، جو روایتی صارفی سروس آئی وی آر (انٹرایکٹو وائس رسپانس) سسٹمز کو انٹرایکٹو، بصری و ٹچ تجربے میں اور صارفی خدمات کے تجربے کو مکمل طور پر تبدیل کر رہا ہے۔ وِوِڈ ٹیکنالوجز کے سی ای او عمر خان نے کہا کہ “تجربے اور معلومات کی دولت کے ساتھ فریڈی کا ٹیم میں حصہ ناقابل تسخیر اہمیت کا حامل ہوگا۔ یہ تقرری بلاشک و شبہ اداروں کو آگے بڑھنے میں مدد کے لیے ان کے تجربے کی بدولت کمپنی کو اگلی سطح پر لے جانے میں معاونت دے گی۔ ایسے کامل وژن رکھنے والے آدمی کی بورڈ میں موجودگی وِوِڈ ٹیکنالوجیز کے لیے ایسے سنگم پر اہم سنگ میل ہے جب ادارہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔ اس شمولیت کے ساتھ ہم اپنے اہداف کے حصول میں مزید ایک قدم آگے بڑھ چکے ہیں۔”

روزمنٹ گروپ کیپٹل پارٹنرز کے بارے میں:

روزمنٹ گروپ کیپٹل پارٹنرز 2003ء میں برطانوی کاروباری منتظم اور منصوبہ جات میں ابتدائی مرحلے میں سرمایہ کاری کرنے والے فریڈی ایکم کی جانب سے مشترکہ طور پر قائم کیا تھا۔ اس کا پورٹ فولیو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، بایوٹیکنالوجی، شمسی ٹیکنالوجی، مالیاتی خدمات، املاک و جائیداد کی تیاری سے تفریح کے شعبے میں ہائی پروفائل منصوبوں تک پھیلا ہوا ہے۔ روزمنٹ گروپ کا صدر دفتر لندن میں اور بین الاقوامی دفاتر نیو یارک اور ممبئی میں ہیں۔

ذریعہ: روزمنٹ گروپ کیپٹل پارٹنرز

Latest from Blog