موبائل کامرس کمپنی موزیڈو نے 2016ء میں مستحکم عالمی نمو کا اعلان کردیا

آسٹن، ٹیکساس، 21 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

بھروسہ مند ڈیجیٹل کامرس اور ادائیگی حل پیش کرنے والے عالمی فراہم کنندہ موزیڈو نے آج اعلان کیا کہ وہ اپنے ٹوکنائزیشن، ترسیل زر، پے ایز پیمنٹ گیٹ وے، ایم این او، خوردہ و بینکاری موبائل سافٹویئر بطور حل (ساس) کے ساتھ 2016ء میں نمایاں عالمی نمو حاصل کر رہا ہے۔

موزیڈو کے سی ای او ٹوڈ بریڈلی نے کہا کہ “تائیوان کے کلیدی بینکوں میں ٹوکنائزیشن کے کامیاب نفاذ سے لے کر جنوبی کوریا اور روس میں پے ایز پیمنٹ گیٹ وے توسیع سے چین کی تکمیل، یورپ میں ہمارے موبائل خوردہ حلوں کی نمایاں صارف نمو، سری لنکا میں اپنی بین الاقوامی ترسیل زر خدمات کے اجراء تک، موزیڈو رواں سال اپنے تزویراتی عالمی منصوبوں کو کامیابی سے پیش کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کمرشل کامیابیوں اور باصلاحیت ٹیم کے ساتھ ہم 2016ء اور اس سے آگے کے لیے زبردست ترقی پانے کا ایندھن کامیابی سے حاصل کر رہے ہیں۔”

موزیڈو نے پہلے اعلان کیا تھا کہ تائیوان موبائل پیمنٹ کمپنی (ٹی ڈبلیو ایم پی) کنسورشیئم کے 14 بینکوں نے اس کی رہنما ایچ سی ای ٹوکنائزیشن ٹیکنالوجی کو قبول کرلیا ہے جبکہ باقی 12 بینک رواں سال ہی جاری کر رہے ہیں۔ موزیڈو کے ٹوکنائزیشن حل ٹی ڈبلیو ایم پی کے لیے موبائل والٹ صلاحیت فراہم کرتے ہیں جو ایچ سی ای کلاؤڈ-بیسڈ یا این ایف سی ایس ای بیسڈ انتخابات میں سے کسی کے لیے بھی صارفین کو مدد دیتے ہیں۔ ٹی ڈبلیو ایم پی موزیڈو کے ٹوکنائزیشن حل کے ساتھ مارکیٹ میں آنے والے اولین اہم ایچ سی ای عالمی نفاذوں میں سے ایک ہے۔

8 اگست 2016ء کے موزیڈو کے چینی پیمنٹ گیٹ وے پے ایز نے اعلان کیا کہ وہ معروف جنوبی کوریائی ادائیگی فراہم کنندہ کے جی انیسس کے ساتھ ایک شراکت داری کو حتمی صورت دے چکا ہے، تاکہ چین اور جنوبی کوریا کے درمیان کاروباری اداروں آور صارفین کو برقی ادائیگی خدمات فراہم کرے۔ یہ شراکت داری موجودہ پے ایز پیمنٹ گیٹ وے کاروبار میں اضافہ ہے جو اس وقت حکومتوں، بینکوں، جامعات اور ایپل، ایمیزن، نائیکی، کوریئن ایئر، ایچ پی، بربیری، ڈی اینڈ جی، بیلی، ارمانی، ٹریول زو، پیئر ٹرانسفر، لورو پیانا، نیسپریسو، ایچ اینڈ ایم، یوکس، چائنا ٹیلی کام اور روس، جاپان و امریکا میں کاروباری اداروں سمیت صارفین کو خدمات دے رہے ہیں۔

2016ء کے اوائل میں موزیڈو نے بین الاقوامی ترسیل زر کا حل کامیابی سے پیش کیا جو امریکا اور سری لنکا کو ملا رہا ہے۔ سری لنکا میں ڈائیلاگ، اتصالات اور ہچ کے موبائل صارفین جو دنیا کی پہلی انٹر-آپریبل موبائل منی سروس ایزی کیش میں رجسٹرڈ ہوں، اب ایزی کیش موبائل والٹ کے ذریعے بین الاقوامی ترسیل زر قبول کرنے کے قابل ہیں۔

موزیڈو کے بانی اور چیئرمین اسٹریٹجک گلوبل انیشی ایٹوز مائیکل لبرٹی نے کہا کہ “ٹوڈ بریڈلی کی جانب سے موزیڈو کی باصلاحیت ٹیم کی تزویراتی قیادت نے لاکھوں عالمی صارفین کو مشمولہ مالیاتی خدمات تک رسائی دی ہے اور موزیڈو کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔ میری نظریں موزیڈو کی جانب سے دنیا بھر میں موبائل صارفین کو ان کی طلب کردہ مالیاتی خدمات پر مصنوعاتی جدت طرازی میں مسلسل کامیابی اور نفاذ کی فراہمی پر ہیں۔

موزیڈو کے بارے میں

موزیڈو دنیا بھر میں صارفین کے لیے تیار کردہ قیمت میں موثر کلاؤڈ-بیسڈ بھروسہ مند ڈیجیٹل ادائیگی اور کامرس حل فراہم کرتا ہے۔ انتہائی انٹرآپریبل موزیڈو حل کسی بھی وائرلیس کیریئر اور موبائل ڈیوائس کے ساتھ کام کرتے ہیں اور اشتہارات، پیشکشوں اور تیسرے فریقین کی جانب سے دیگر مصنوعات کے ساتھ باآسانی گھل مل جاتے ہیں۔ موزیڈو کی عالمی موجودگی اور پیشکشوں میں امریکا، چین، بھارت، افریقہ، سری لنکا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور لاطینی امریکا میں آپریشنز شامل ہیں، جو افراد کے لیے اپنی رقوم، ادائیگیوں اور ديگر خدمات کو اپنے موبائل فون کے ذریعے منظم کرنا ممکن بناتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے mozido.com۔ ٹوئٹر پر فالو کیجیے: @Mozido۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

وان لے
ایس وی پی مارکیٹنگ
موزیڈو
512-518-2200

Latest from Blog