یونین پے قبول کرنے والے آسٹریلیا کے نصف تاجر اب موبائل کوئیک پاس کو سپورٹ کرتے ہوئے

شنگھائی، 21 ستمبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– یونین پے انٹرنیشنل نے 21 ستمبر کو اعلان کیا کہ آسٹریلیا میں لگ بھگ 270,000 پی او ایس ٹرمینلز اب موبائل کوئیک پاس کو سپورٹ کر رہے ہیں جو گزشتہ جون میں مارکیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ نصف باقاعدہ اسٹورز کوئیک پاس مجاز یونین پے چپ کارڈز اور اسمارٹ فونز کے ذریعے یونین پے کی سپورٹ شدہ ادائیگی کو قبول کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا اب قطعہ چین سے باہر موبائل کوئیک پاس قبول کرنے والے ٹرمینل کی سب سے زیادہ تعداد کی حامل مارکیٹ بن چکا ہے۔

2015ء میں ایک ملن سے زیادہ چینی سیاحوں نے آسٹریلیا کا دورہ کیا جو سال بہ سال میں 21 فیصد اضافہ تھا۔ یہ سیاح زیادہ تر مقامات دیکھنے اور تعطیلات گزارنے کے لیے جاتے ہیں۔ جون کے اختتام سے آسٹریلیا نے چینی شہریوں (بشمول ہانگ کانگ و مکاؤ کے مکینوں) کے لیے اسمارٹ گیٹ مع الیکٹرانک پاسپورٹ جاری کر رکھا ہے۔ یہ سیاحوں کے داخلے کو تیز اور آسان تر بناتا ہے جو مزید سیاحوں کی توجہ آسٹریلیا کی جانب لا سکتا ہے۔ ٹورازم ریسرچ آسٹریلیا کے تازہ ترین اندازوں کے مطابق چین نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اس ملک کے لیے اگلے سال غیر ملکی سیاحوں کا سب سے بڑا ذریعہ بن جائے گا۔

آسٹریلیا میں یونین پے کا استعمال کافی آسان ہے کیونکہ 90 فیصد اے ٹی ایمز اور 65 فیصد پی او ایس ہیں جہاں یونین پے کارڈز قبول کیے جاتے ہیں، جو ڈپارٹمنٹ اسٹورز، ریستورانوں اور معروف سیاحتی مقامات کا احاطہ کرتے ہیں۔ آسٹریلیا میں چار بڑے بینکوں کی جانب سے یونین پے قبولیت کے ساتھ یونین پے قبولیت کا احاطہ اس سال میں مقامی تاجروں کے پاس 80 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ موبائل کوئیک پاس آسٹریلیا میں یونین پے سروس کی ایک جھلک ہے۔ یہ کیونکہ یہ آسان اور محفوظ ہے اس لیے اس کی قبولیت کا دائرہ تیزی سے پھیل چکا ہے۔ اسے زیادہ سے زیادہ تاجر اور کارڈ یافتگان قبول کر چکے ہیں اور خدمات کی گنجائش بڑھانے اور صارفین کی توجہ مبذول کروانے کے لیے تاجروں کی نظر میں اس کی اہمیت بڑھ چکی ہے۔

آسٹریلیا میں موبائل کوئیک پاس قبول کرنے والے تاجروں میں مائیر، کیپٹن کک کروز، ہاروے نورمن، موجی، یونیکلو اور سڈنی میں گولڈن سنچری سی فوڈ ریسٹورنٹ شامل ہیں۔ یونین پے ڈیبٹ کارڈز کے ساتھ موبائل کوئیک پاس کے ذریعے ادائیگی کرتے ہوئے کسی دستخط کی ضرورت نہیں ہوتی، اور یونین پے کریڈٹ کارڈز کے ساتھ موبائل کوئیک پاس کے ذریعے 100 آسٹریلوی ڈالرز سے کم ادائیگی پر نہ ہی پن اور نہ ہی دستخط کی ضرورت ہے۔

مقامی تاجروں کے پاس 300 آسٹریلوی ڈالرز سے زیادہ خرچ کرنے پر سیاح روانگی کے وقت 15 کسٹمر آؤٹ لیٹس پر یونین پے کریڈٹ کارڈز کے ساتھ ٹیکس ریفنڈ کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ ٹی آر ایس موبائل فون ایپ استعمال اور ٹیکس ریفنڈ کے لیے یونین پے کریڈٹ کارڈز منتخب کرکے صارفین آن لائن درخواست فارم پر کر سکتے ہیں اور ایکسپریس چینل سے جا سکتے ہیں۔ ٹیکس براہ راست ان کے اکاؤنٹ میں رینمنبی کی صورت میں جمع کرا دیا جائے گا، جو بہت باسہولت اور آسان ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.unionpayintl.com۔

Latest from Blog