تیسرا سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹول سیان میں شروع

سیان، چین، 21 ستمبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 19 ستمبر کی شام سیان کے قدیم شہر میں تیسرا سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹول (ایس آر آئی ایف ایف) شروع ہوگیا۔ پانچ روز فلم میلہ شاہراہ ریشم کے ساتھ واقع ممالک کی دلفریبیاں پیش کرے گا اور ثقافتوں کے درمیان تکمیل اور ترقی کو فروغ دینے کے لیےاہم پل کی خدمات انجام دے گا۔

“فلم تیاری میں، ثقافت تنوع کے ساتھ” کے موضوع کے تحت رواں سال ایس آر آئی ایف ایف فلم ایوارڈز، فلم اسکریننگ، فلم فورم، فلم مارکیٹ، کلچرل شو اور دیگر سمیت متنوع اکائیاں پیش کرتا ہے۔ تقریب چین، روس، جاپان، جرمنی، جنوبی کوریا سمیت 35 ممالک سے تعلق رکھنے والی 676 فلموں کو پیش کرتا ہے جن میں سے بہترین ڈراما، بہترین ڈاکیومینٹری فیچر، بہترین اینیمیٹڈ فیچر، بہترین اداکار، بہترین اداکارہ اور دیگر اعزازات کے لیے انتخاب کیا جائے گا۔

2014ء میں قائم ہونے والا اور شاہراہ ریشم کے ساتھ ممالک کو ترجیح دینے والا ایس آر آئی ایف ایف کی میزبانی ایک سال سیان اور دوسرے سال فوچو کرتے ہیں، جو “بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے” کے دو ابتدائی شہر ہیں، اور شاہراہ ریشم کے ساتھ موجود ممالک کے درمیان فلم ثقافت کے تبادلے کے لیے اہم پلیٹ فارم کے طور پر مشہور ہیں۔ یہ ایس آر آئی ایف ایف سلسلے کا تیسرا سال اور یہ تقریب 19 سے 23 ستمبر تک پانچ روز تک منعقد ہوگی۔

ذریعہ: انتظامی کمیٹی تیسرا سلک روڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول

تصویری منسلکات کے روابط:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=276408

Latest from Blog