شہید بینظیر آباد، 12 مئی (پی پی آئی) خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ضلع شہید بینظیرآباد کے تعلقہ دوڑ میں واقع گاؤں مرزا فرخ بیگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے تعمیر ہونے والے گھروں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سندھ حکومت کی وزیر صحت عذرا پیچوہو بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے دنیا کے سب سے بڑے مفت رہائشی منصوبے کی خواتین بینیفشریز میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کیں۔خواتین مالکان نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو اپنے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ بی بی آصفہ نے کہا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مالکانہ حقوق دینے آئی ہیں۔بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے خواتین مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ کو مالکانہ حقوق کے ساتھ اپنی چھت میسر ہے اور میں نے اپنے نانا کا وعدہ پورا کیا ہے۔
Next Post
وزیراعلیٰ سندھ کاسالانہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
Mon May 12 , 2025
کراچی، 12 مئی (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے ترقیاتی حکمت عملی کی منظوری دی ہے، جس میں سیلاب سے تباہ شدہ اسکولوں کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ پانی کے بنیادی ڈھانچے، شمسی توانائی، صنعتی اور زرعی شعبوں میں کلیدی سرمایہ کاری پر زور دیا گیا ہے۔پیر کو […]