اوکاڑہ میں کم عمر یتیم بھتیجے کے قتل کیس میں اس کا حقیقی تایا گرفتار

اوکاڑہ، 13مئی (پی پی آئی) تھانہ حویلی لکھا کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دس سالہ یتیم طالب علم علی اکبر کے قتل کے الزام میں اس کا حقیقی تایا گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق، ملزم عمران نے تین ایکڑ زرعی زمین کے لالچ میں آ کر بچے کو گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ قتل کے بعد ملزم نے نعش کو سہاگ نہر میں پھینک دیا۔پولیس اور ریسکیو کا عملہ نہر سے نعش برآمد کرنے میں مصروف ہے۔ ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ناحق قتل کرنے والا قانون کی گرفت میں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت کاقومی شاہراہوں کے ساتھ پھل دار درختوں کی منصوبہ بندی کا آغاز

Tue May 13 , 2025
اسلام آباد، 13مئی (پی پی آئی) وفاقی حکومت نے قومی موٹرویز اور شاہراہوں کے ساتھ پھل دار درخت لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ اقدام وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور وزیر برائے مواصلات علیم خان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران حتمی شکل اختیار کر گیا۔اس پروگرام کے تحت نجی سرمایہ کاروں کو تین سالہ ماڈل […]