‫مرک کے ادت بٹرا سی پی ایچ ایل فارما کی طرف سے ‘سال کے بہترین سی ای او’ کا اعزاز وصول کرتے ہوئے

– ادارے نے بھی پارٹیک ایس آر پی 80 اور امپروو پروگرام کے لیے جدت میں فضیلت پر دو اعزازات جیتے

ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی، 5 اکتوبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ایک معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارے مرک نے آج اعلان کیا ہے کہ اس کے لائف سائنسز کے شعبے کے سی ای او ادیت بٹرا کو حیاتی سائنس جدت طرازی کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے سے وابستگی پر سی پی ایچ ایل فارما کی جانب سے 2016ء کے لیے “سال کا بہترین سی ای او” نامزد کیا گيا تھا۔

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20161004/415307

ادارے نے دو سی پی ایچ ایل فارما ایوارڈز بھی جیتے – ایک ایکسی پیئنٹس اور فارمولیشن تیاری پر اور دوسرا انضباطی طریق کار اور تعمیل پر۔ سی پی ایچ ایل نے 4 اکتوبر کو بارسلونا، اسپین میں ہونے والے ادارے کے سالانہ ایوارڈز گالا میں ان اعزازات کا اعلان کیا۔

مرک ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور سی ای او، حیاتی سائنس، ادیت بٹرا نے کہا کہ “جیسا کہ ادویات کی دریافت میں پیشرفت زیادہ پیچيدہ طریقہ علاج لا رہی ہے، ادویات کی تیاری اور ساخت گری کو اس سے کہیں زیادہ رفتار کے ساتھ جدت طرازی اختیار کرنا پڑے گی۔ مرک میں ہم محققین اور سائنس دانوں کو مسلسل طاقت دیتے ہیں کہ وہ ادویات تیاری کے معیار اور موثریت کو بہتر بنائیں اور ان کی مشکل ترین مسائل حل کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ مرک کی جانب سے میں اس اعزاز کی وصولی پر فخر محسوس کرتا ہوں۔”

اس موقر ادارے کی جانب سے تسلیم کیا جانا ادارے کی چند عالمی معیار کی ٹیکنالوجیوں اور محققین، ادویات بنانے والے اور طبی تجربہ گاہوں کے صارفین کے لیے حلوں کو ظاہر کرتا ہے جو مرض کے علاج کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سی پی ایچ ایل فارما ایوارڈز ٹیکنالوجی، نسخہ سازی، انضباطی طریقوں اور مصنوعات کی تیاری میں مرک کی انقلابی جدتوں کو تسلیم کرتا ہے۔ مرک نے مندرجہ ذیل ٹیکنالوجی ایوارڈز حاصل کیے

  • پارٹیک ایس آر پی 80 برائے “ایکسی پیئنٹس اور فارمولیشن تیاری” پارٹیک ایس آر پی 80 ایک کارگر براہ راست کمپریس ایبل ایکسی پیئنٹ برائے اورل سسٹینٹ-ریلیز فارمولیشنز ہے۔ یہ مقدار-بہ-مقدار اور کارکردگی تسلسل کے لیے مکمل مصنوعی ہے اور عاملین کی حیاتی دستیابی کو بہتر بناتا ہے۔
  • امپروو پروگرام “انضباطی طریقہ کار اور تعلیم” میں جیتا۔ پروگرام ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والی چیزوں کے بارے میں دستاویزات اور انضباطی معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ معلومات شفافیت کو بہتر بناتی ہے، تیار کرنے والوں کی خطرہ کی جانچ پیشرفت اور رسد کاروں کا معیار اہلیت پیش کرتی ہیں۔

سی پی ایچ ایل ایک عالمی ادارہ ہے جو ادویات سازی کے شعبے میں افراد کو منسلک کرتا ہے اور ادویات ساز اداروں کے لیے نئے کاروبار، صارفین سے ملنے، نئی مصنوعات جاری کرنے، برانڈز کو فروغ دینے اور نئی مارکیٹوں میں پھیلنے کے لیے مواقع تخلیق کرتا ہے۔ سی پی ایچ ایل فارما ایوارڈز حیاتی سائنس کے ان اداروں کو تسلیم کرتا ہے جو تحریک کو جدت طرازی میں تبدیل کرتے ہیں اور مفکرین اور تخلیق کاروں کو تسلیم کرتے ہیں جو نسخہ سازی، عملی پیشرفت، پیکیجنگ اور ٹیکنالوجی میں نئے انقلاب پیدا کر رہے ہیں۔

تمام مرک خبری اعلامیے ای میل کے ذریعے مرک کی ویب سائٹ پر دستیابی کے ساتھ ہی بیک وقت جاری کیے جاتے ہیں۔ آنلائن رجسٹر ہونے، اپنے انتخاب کو تبدیل کرنے یا سروس کو ختم کرنے کے لیے www.merckgroup.com/subscribe پر جائیں۔

مرک کے بارے میں

مرک صحت عامہ، حیاتی سائنس اور کارکردگی کے مواد میں معروف سائنس و ٹیکنالوجی ادارہ ہے۔ تقریباً 50,000 ملازمین ایسی ٹیکنالوجیوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جو بہتر اور اضافی زندگی کو ممکن بناتی ہیں – حیاتی ادویات سازی علاج سے لے کر سرطان اور بافتوں کی مختلف سختیوں، سائنسی تحقیق و پیداوار کے لیے جدید نظام، اسمارٹ فونز اور ایل سی ڈی ٹیلی وژنز کے لیے مائع کرسٹل تک۔ 2015ء میں مرک نے 66 ممالک میں 12.85 بلین یوروز کی فروخت کیں۔

1668ء میں قائم ہونے والا مرک دنیا کا قدیم ترین ادویات ساز و کیمیائی ادارہ ہے۔ اس کی بنیاد رکھنے والا خاندان عوامی سطح پر مندرج اس کاروباری گروپ کے بیشتر حصص رکھتا ہے۔ مرک، ڈارمسٹاڈٹ، جرمنی مرک کے نام اور برانڈ کے عالمی حقوق رکھتا ہے۔ واحد استثنا صرف امریکا اور کینیڈا ہے جہاں ادارہ ای ایم ڈی سیرونو، ملی پور سگما اور ای ایم ڈی پرفارمنس میٹیریلز کے نام سے کام کرتا ہے۔

Latest from Blog