Facebook
RSS

بیجنگ، 12 اکتوبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– آج یونین پے نے ایشین پیمنٹ نیٹ ورک (اے پی این) کے سات اراکین کے ساتھ اپنے چپ کارڈ ٹیکنالوجی لائسنسنگ تعاون کا اعلان کیا ہے۔ یہ چین کے مالیاتی ٹیکنالوجی معیارات کے “عالمی سطح پر جانے” میں ایک نئی کامیابی ہے۔ سنگاپور، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، ملائیشیا، انڈونیشیا اور فلپائن کے اہم سوئج نیٹ ورکس کارڈ قبولیت اور اجرا میں یونین پے چپ کارڈ معیار کو قبول کریں گے۔

پیپلز بینک آف چائنا کے نائب صدر فان ییفی؛ چائنا یونین پے کے چیئرمین گی ہوایونگ؛ اور چائنا یونین پے کے صدر شی وینچاؤ نے دستخطی تقریب میں شرکت کی۔ کے جاینبو، سی ای او یونین پے انٹرنیشنل اور شراکت داروں کے نمائندوں نے دستخط کیے۔

یونین پے کارڈز اب 160 ممالک اور خطوں میں قبول اور 40 ممالک اور خطوں میں جاری کیے جاتے ہیں۔ بین السرحدی کاروبار کو ترویج دیتے ہوئے یونین پے اپنے نیٹ ورک، مصنوعات، ٹیکنالوجی اور معیار کو بھی مکمل میدان دیتا ہے کہ وہ چین سے باہر مارکیٹوں میں مالیاتی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں کردار ادا کرے۔

فان ییفی نے کہا کہ “چین کی ادائیگی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ای-کامرس کے فروغ، مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے، صارفین کی طلب پوری کرنے اور اقتصادی ترقی کو ایندھن عطا کرنے میں اپنا بڑھتا ہوا اور اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اے پی این اراکین کی جانب سے یونین پے چپ کارڈ معیار کو قبول کرنے کا مطلب ہے کہ یونین پے کی ٹیکنالوجی اور سروس بین الاقوامی مارکیٹ کی جانب سے تسلیم کی جاچکی ہے۔” وہ سمندر پار اداروں کی تجاویز اور مشوروں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور زیادہ شراکت داروں کے سامنے مواقع پیش کرنے کے خواہاں ہیں۔

گی ہوایونگ نے کہا کہ “یونین پے 2014ء سے کئی ایشیائی ممالک میں مالیاتی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں حصہ لے چکا ہے۔ اے پی این کے ساتھ یہ تعاون ایشیا بحر الکاہل خطے میں ادائیگی نیٹ ورکوں کے درمیان باہمی تعامل کو سمجھنے میں مدد دے گا ممالک اور خطوں کے درمیان مالیاتی تبادلے کو سہولت عطا کرے گا۔”

ایشیا بحر الکاہل کے 11 ممالک کے 13 سوئچ نیٹ ورکس پر مشتمل اے پی این کا ہدف خطے میں مختلف ادائیگی نیٹ ورکس کے درمیان باہمی تعامل کو سمجھنا ہے۔ 2005ء میں اے پی این نے مسابقتی نیلامی کے ذریعے اپنے بین السرحدی چپ کارڈ معیار کے واحد فراہم کنندہ کی حیثیت سے یونین پے کا انتخاب کیا تھا۔ اب اس کے اراکین اپنے جاری کردہ تمام اے پی این برانڈ کارڈوں کے لیے یونین پے چپ کارڈ معیار کو قبول کریں گے۔

اس معاہدے پر دستخط کی بہت اہمیت ہے۔ پہلے تو اس کا مطلب یونین پے اور چین سے باہر واقع ادائیگی صنعت کے درمیان تعاون کا کاروباری تعاون سے بڑھ کر مصنوعات و معیار کی جامع شراکت داری میں تبدیل ہونا ہے۔ دوسرا، یہ ادائیگی صنعت کو مارکیٹ تبدیلی میں مدد دیتا ہے اور یونین پے کی جدید ادائیگی مصنوعات کے اجرا کی راہ ہموار کرتا ہے۔ تیسرا یہ چین کی ادائیگی صنعت کی مسابقت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

ہینان آزاد تجارتی بندرگاہ نے چین کے لئے ...

ہائیکو، چین، 17 ستمبر، 2020 / پی آر نیوز وائر/ ...

ہینگٹانگ قدرتی توانائی اورسمندری شراکت د...

سوژو،چین،10ستمبر،2020 /پی آر نیوزوائر/ -- 6ستمبر کوچینی مرکزی ٹی وی ...

شینیانگ: چھٹے دریائے ہن سمفونک میوزک فیس...

شین یانگ ، چین، 9 ستمبر، 2020 / سنہوا- ایشیا ...

‫ٹیکنو موبائل نے سونی کا پہلا 64 MP کیمر...

[caption id="" align="alignleft" width="260"] ٹیکنو کیمون 15 پریمیئر[/caption] ہانگ کانگ،17مارچ،2020/پی آر ...

‫او سی اے :ایشین بیچ گیمز سانیا 2020مقرر...

ہائیکو،چین،10مارچ 2020, /ژن ہوا-ایشیا نیٹ / --اولمپک کونسل آف ایشیا ...

‫سی این پی سی نے COVID-19 وباء کے باوجود...

بیجنگ ، 6 مارچ ، 2020 / پی آر نیوز ...

انڈونیشیا کے صدر نے ملک کی سب سے بڑی مرب...

سہولت میں 15 ٹریلین انڈونیشی روپیہ (یو یس ڈالر 1.1 ...

ژیان چین میں کورونا وائرس کے پھیلاوٗ کے ...

ژیان،چین،23 فروری ،2020/سنہوا –ایشیا نیٹ /--جیسے جیسے چین کوررونا کے ...

چین کے مینوفیکچرنگ شہر ڈونگ گوان کا مقام...

ڈونگ گوان ،چین ، 15 فروری ، 2020 / سنہوا- ...

یو کے اے ایس نےاے ابی اے سی کے سینٹر آف...

لندن، 12 فروری،2020 /پی آرنیوزوائر/ -- اے بی اے ...

    اکتوبر 2020
    پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
     1234
    567891011
    12131415161718
    19202122232425
    262728293031  

    آرکائیوز