پانچویں چائنا کلاؤڈ ایکسپو جدید ٹیکنالوجی کی رونمائی کے ساتھ آغاز

ہوئیچو، چین، 20 اکتوبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– پانچویں چین ہوئیچو انٹرنیٹ آف تھنگز اینڈ کلاؤڈ کمپیوٹنگ ایکسپو (کلاؤڈ ایکسپو) تیسرے چائنا موبائل انوویشن ہفتے کے دوران یکم سے 3 نومبر تک ہوئیچو کنوینشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگی۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20161019/0861610843

کلاؤڈ ایکسپو 9,350 مربع میٹر کے نمائشی علاقے کا احاطہ کرے گی جس میں 410 سے زیادہ ادارے شرکت کر رہے ہیں اور چین، امریکا، برطانیہ، روس اور جاپان سمیت 30 سے زیادہ ممالک کے خریدار متوقع ہیں۔

مستقبل سے ایک زیرک رابطہ تخلیق کرنے کے لیے کلاؤڈ ایکسپو اور چائنا موبائل انوویشن ویک تخلیقی عناصر پر زور دے گا اوربرقی کھیل، کلاؤڈ نیٹ ورک اور اینی میشن اور تفریح جیسے نئے موضوعات کو شامل کرے گا۔ مختلف صنعتوں میں جدید ٹیکنالوجیاں اور ٹیکنالوجی خدمات بشمول عالمی موبائل صنعت، انٹرنیٹ آف تھنگز، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، بگ ڈیٹا، انٹیلی جینٹ مینوفیکچرنگ، انٹیلی جینٹ ویئریبل ڈیوائسز، ورچوئل ریالٹی (وی آر)، 4جی ایپلی کیشنز، ڈوئیل موڈ کنورجینس اور روبوٹ ایپلی کیشن کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

نمائش کو آٹھ علاقوں میں تقسیم کیا جائے گا: ویئریبل؛ انٹیلی جینٹ مینوفیکچرنگ؛ اسمارٹ فون اور ایپلی کیشن؛ انٹیلی جینٹ روبوٹ؛ کلاؤڈ کمپیوٹنگ و وہیکل نیٹ ورکنگ و نئی توانائی؛ کلاؤڈ کمپیوٹنگ و بگ ڈیٹا؛ انٹیلی جینٹ صارفی و انٹرایکٹو رابطہ کاری۔

شرکا میں سسکو، الیون، بیڈو، فلپس، نیو ایچ3سی (ایچ پی) اور دیگر جیسے معروف ادارے شامل ہوں گے۔

2016ء چائنا موبائل انوویشن ہفتے میں رواں سال کی تقریبات کی ایک جھلک چائنا موبائل ڈیزائن اینڈ ایپلی کیشن انوویشن مقابلہ ہے کہ جہاں ہواوی، زیڈ ٹی ای، ویوو، ٹی سی ایل، میزو، کول پیڈ، سام سنگ، اسوس، ایل جی، موٹورولا اور لینووو جیسے بڑے موبائل ادارے اپنی مشہور اور مارکیٹ میں پرچم بردار مصنوعات کا مظاہرہ کریں گے اور چند برانڈ پہلی بار نئی ٹیکنالوجیاں پیش کریں گے۔

کلاؤڈ ایکسپو انتظامی کمیٹی کے ڈائریکٹر وو سن کہتے ہیں کہ “کلاؤڈ ایکسپو نہ صرف قومی نمائش ہے بلکہ انٹرنیٹ آف تھنگز اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ میں عالمی ترویج کے لیے ایک جدید اور کھلا ذہن رکھنے والا بین الاقوامی پلیٹ فارم بھی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ دنیا بھر سے ہمارے رفقا جدید صنعتی رحجانات پر گفتگو کرنے اور جدید تحقیق کے نتائج کا عملی مظاہرہ کرنے کے لیے اس موقع کا فائدہ اٹھائیں گے۔”

دورہ کرنے اور نمائش کرنے کے لیے:
ٹیلی فون: :+86-20-8926-8241، +86-752-2873-038
ای میل: hzcloudexpo@126.com

مزید معلومات: http://www.cloud-expo.cn/Index/English_Home

بارے میں
چائنا ہوئیچو انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) اینڈ کلاؤڈ کمپیوٹنگ ایکسپو کا انتظام صوبہ گوانگ ڈونگ کی اکنامک اینڈ انفارمیشن کمیٹی، گوانگ ڈونگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ اور ہوئیچو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کرتی ہے۔ نمائش کے ذریعے حاصل کی گئی مجموعی سرمایہ کاری اور تعاون منصوبے 2012ء سے 50 ارب رینمنبی (8.05 ارب امریکی ڈالرز) کے ہیں۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161019/0861610843

Latest from Blog