وویوآن کے شی چینگ نے خزاں میں پتے گرنے کا موسم شروع ہونے پر سیاحوں کے لیے نئے راستوں ترتیب دے دیے

وویوآن، چین، 31 اکتوبر 2016ء/– سیاحوں کو بہتر بصری تجربہ فراہم کرنے کے لیے رواں سال جیانگ سی وویوآن ٹورازم کمپنی لمیٹڈ نے شی چینگ گاؤں کے اردگرد چہل قدمی کے راستوں کی تزئین نو کی ہے، جو وویوآن کاؤنٹی چین میں میپل کے پتوں کو دیکھنے کے بہترین مقامات میں سے ایک ہے جس میں پتے گرنے کے عروج کا موسم نومبر کے اوائل میں آنا متوقع ہے۔

شی چینگ گاؤں (پتھر کا شہر)، وویوآن کاؤنٹی، چین میں میپل کے پتے گرنے کے اہم مقامات میں سے ایک، رواں سال خزاں میں ابتدائے نومبر سے وسط دسمبر تک برقرار رہنے والے عروج کے سیزن کا خیرمقدم کر رہا ہے۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20161028/0861611247

یہ راستہ موجودہ پگڈنڈیوں کو چوڑا کرنے اور لوگوں کو دیکھنے اور تصویریں کھینچنے کے زیادہ مواقع دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کھلے مقامات پر نئے مشاہداتی مقامات بنائے گئے ہیں اور پرانوں کی مرمت اور حفاظت کی گئی ہے کیونکہ خزاں کے رنگ ابھی شی چینگ گاؤں کے پہاڑوں اور وادیوں پر بکھرنا شروع ہو رہے ہیں۔

شی چينگ، یعنی “پتھر کا شہر” جو گاؤں کے داخلی علاقے کی سنگی دیواروں کی وجہ سے پڑا ہے، اپنے قدیم ہوئی انداز کے طرز تعمیر، پراسرار دھند اور سینکڑوں بلند میپل درختوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ پہاڑیوں پر بے ترتیب نقطوں کی صورت میں موجود خوش وضع سیاہ و سفید گھر بھی اس منظر میں انوکھا اضافہ کرتے ہیں جو دیہی زندگی کا سکون اور منظر کی دلفریبی بڑھاتے ہیں۔

شی چینگ گاؤں کے مشرقی طرف 10 کلومیٹر طویل پرانا راستہ خزاں میں پتے گرتے دیکھنے کے لیے مقبول مقام ہے، کیونکہ نیلگوں سرمئی رنگ کی سڑک کے دونوں اطراف چمکدار میپل کے جنگلات خوبصورت تقابل پیش کرتے ہیں۔

“چین میں “شوانگ جیانگ”، پہلی برف، خزاں کے آخر میں سرد موسم کی علامت ہوتی ہے۔” برانڈ مینیجر جیانگ سی وویوآن ٹورازم کمپنی لمیٹڈ بن ژین نے کہا، “شی چینگ میں میپل کے درخت ہر سال اکتوبر کے آخری دنوں میں سرخ رنگ میں تبدیل ہونا شروع ہو جاتے ہیں، لیکن یہ خوبصورت منظر صرف ایک ماہ رہتا ہے۔”

وویوآن کے بارے میں

وویوآن کاؤنٹی، صوبہ جیانگ سی کے شمال مشرقی کنارے پر واقع ہے، اور اپنی نوعیت کے انوکھے ترین پہاڑی مناظر کی وجہ سے معروف ہے۔ یہ ہوئی انداز کے خوبی سے محفوظ کیے گئے طرز تعمیر کا بھی مسکن ہے۔ چین کے خوبصورت ترین دیہی علاقوں میں سے ایک وویوآن ہر سال دنیا بھر کے فوٹوگرافرز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرواتا ہے محض فطری مناظر کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے انوکھے کاشت کاری کلچر اور مقامی روایات کی وجہ سے بھی۔

خزاں کے پتے دیکھنے کے لیے وویوآن کا سفر کرنے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے وویوآن ٹورازم (ourwuyuan) کا باضابطہ وی چیٹ اکاؤنٹ دیکھیں یا آفیشل ویب سائٹ www.wuyuan.cc ملاحظہ کریں۔

تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20161028/0861611247

Latest from Blog