‫120 واں کینٹن میلہ 27.89 ارب امریکی ڈالرز کے بڑھتے ہوئے تجارتی حجم کے ساتھ مکمل

وانگچو، چین، 9 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– 120 واں چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر (کینٹن میلہ) 4 نومبر 2016ء کو 187.301 ارب یوآن (27.89 ارب امریکی ڈالرز) کے کل برآمدی معاہدوں کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوا، جو خزاں میں 2015ء کنٹن میلے کے ساتھ تقابل میں 3.2 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہے۔ 213 ممالک اور خطوں کے 185,704 خریداروں نے میلے میں شرکت کی، جو سال بہ سال میں 4.6 فیصد کا اضافہ ہے۔

اس سال کے کینٹن میلے نے برقی و گھریلو مصنوعات، صارفی مصنوعات، گھریلوی سجاوٹ، تحفے اور مشینری کے لیے زیادہ تر غیر ملکی خریداروں کو قبول کیا۔ ایشیا، یورپ، امریکین اور اوقیانوسیہ سے خریداروں کی تعداد میں بالترتیب 4.22 فیصد، 6.53 فیصد، 10.91 فیصد اور 0.11 فیصد کا سال بہ سال اضافہ دیکھا گیا۔

سو بنگ، کینٹن میلہ ترجمان اور چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ 120 ویں کینٹن میلے کا تصور جدت طرازی میں پیشرفت اور عالمی صنعتی ادراک کو پیش کرنے پر زور دینا تھا۔ “60 سالوں سے عالمی ماہرین کے لیے خیالات کے تبادلے اور معلومات پیش کرنے کے ایک بین الاقوامی اور آزاد پلیٹ فارم کی حیثیت سے بڑھتے ہوئے کینٹن میلہ اب دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کی کامیابیوں اور صنعتی رحجانات کے تازہ مظاہروں کو ظاہر کرتا ہے۔”

میکانیکی اور برقی مصنوعات نے 1.8 فیصد سال بہ سال اضافے کے ذریعے 15.10 ارب امریکی ڈالرز کے ساتھ 120 ویں کینٹن میلے کے تجارتی حجم میں برتری حاصل کی، جو کل حجم کا 54.1 فیصد ہے۔ اس کے بعد ہلکی صنعتی مصنوعات رہیں جنہوں نے 7.2 ارب امریکی ڈالرز اور پارچہ جات و ملبوسات نے 1.63 ارب امریکی ڈالرز حاصل کیے۔

تجارتی حجم یورپی یونین (7.1 ارب امریکی ڈالرز)، برک (برازیل، روس، بھارت، چین) (3.8 ارب امریکی ڈالرز) اور امریکا (3.71 ارب امریکی ڈالرز) میں سب سے زیادہ رہے جس میں سال بہ سال بالترتیب 5.6 فیصد، 11.5 فیصد اور 14.7 فیصداضافہ ہوا۔

سو نے نشاندہی کی کہ معاہدوں اور شرکا کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک جامع میلے کی حیثیت سے کینٹن میلے کی جدت طراز اور کثير فعلی پیشرفت کے مثبت نتائج میں سے ایک ہے۔ “عالمی نئے میڈیا چینلوں کے ذریعے پہلے سے رجسٹرڈ خریداروں کی تعداد اس سال 70,000 تک پہنچی۔”

کینٹن میلے کے بارے میں
چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ فیئر، جو کینٹن میلے کے نام سے بھی مشہور ہے، بہار اور خزاں کے موسموں میں ہر سال دو مرتبہ گوانگچو میں منعقد ہوتا ہے۔ 1957ء میں شروع ہونے والا یہ میلہ طویل تاریخ، اعلیٰ سطح، بڑے پیمانے اور مصنوعات کے ساتھ ساتھ خریداروں کی انواع اور چین میں بلند ترین کاروباری نتائج کی وجہ سے بھی ایک جامع نمائش ہے۔

Latest from Blog