شراکت داریاں اور جدت طرازی:ایشیا بحر الکاہل میں صحت عامہ کے مستقبل کی صورت گری

طبی ٹیکنالوجی ماہرین دوسرے سالانہ ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم میں جمع

سنگاپور، 9 نومبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– طبی ٹیکنالوجی ماہرین، حکومتی رہنماؤں، انضباطی ماہرین، صحت عامہ کے پیشہ ور طبیب اور ایشیا بحر الکاہل میں محققین کے مشہور اجتماع ایشیا پیسفک میڈٹیک فورم کا آغاز آج سنگاپور میں ہوا ہے جس کا موضوع صحت عامہ میں نئی شراکت داریاں تخلیق کرنا ہے۔

ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (ایپیک میڈ) کی میزبانی میں ہونے والی یہ دو روزہ کانفرنس تلاش کرے گی کہ صحت عامہ کے شعبے میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کا تعاون علاقے کے انضباطی نظاموں کو بہتر بنانے، طبی تعلیم کی رفتار کو بڑھانے اور زندگی بچانے اور زندگی بدلنے والی جدت طرازیوں تک مریض کی رسائی کو یقینی بنانے جیسے چیلنجز سے کس طرح نمٹا جا سکتا ہے۔

طبی آلات اور تشخیص لوگوں کو زیادہ لمبی، صحت مند اور زیادہ معنی خیز زندگیاں گزارنے کا موقع دیتی ہیں۔ “گزشتہ 30 سالوں میں طبی تحقیق نے دنیا بھر کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں ملکوں میں متوقع عمر میں اضافہ کرنے میں مدد دی ہے۔ صحت عامہ کے نظاموں نے جدت طرازیوں نے زیادہ مہنگے عمل کی جگہ لے کر، ہسپتالوں میں قیام کو کم کرکے اور لوگوں کو پہلے سے زیادہ جلد کام پر واپس آنے کے ذریعے بھی بچت فراہم کی ہے۔” فریڈرک نائبرگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایپیک میڈ نے کہا۔

“جدت طرازی، اہم اور کامل تعاون تحفظ پذیر شراکت داریاں تخلیق کرنے کی کلید ہے۔ گو کہ گزشتہ تین دہائیوں میں عالمی صحت میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، لیکن یہ پیشرفت یکساں نہیں ہے۔ لانسیٹ کمیشن آن گلوبل سرجری 2030ء رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں پانچ ارب افراد جیسی غیر معمولی تعداد آپریشن اور بیہوش کرنے جیسی سہولیات سے محروم ہیں۔”

میڈٹیک فورم میں گلوبل سرجری 2030ء کامل سیشن کی توجہ اس اہم کردار پر ہوگی جو طبی ٹیکنالوجی اس چیلنج سے نمٹنے میں ادا کر سکتی ہے۔ تقریب میں عالمی جائزہ اور تفصیلی تجزیہ پیش کیا جائے گا جس کی توجہ ایشیا بحر الکاہل میں ضروریات، حلوں اور جاری کاموں پر ہوگی۔

چیئرمین ایپیک میڈ ولادیمر مکاتسیریا نے کہا کہ “اس سال کا میڈٹیک فورم ایپیک میڈ کا ایک اور شاندار سنگ میل ہے۔ یہ طبی ٹیکنالوجی ماہرین کی حیثیت سے ہماری جمع ہونے اور خطے میں صحت عامہ کے سب سے بڑے چیلنجز سے نمٹنے سے مسلسل وابستگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اداروں کی صنعت کی حیثیت سے جس میں مقامی اسی ایم ایز اور بڑے کثیر القومی ادارے شامل ہیں، میڈٹیک فورم ہماری اپنی جداگانہ مہارت سے آگے کا موقع فراہم کرتا ہے اور ایسی تزویراتی شراکت داریاں تخلیق کرتا ہے جو ایشیا بحر الکاہل میں ہمارے مریضوں کی زندگیوں کے لیے صحت عامہ کے نظاموں کو بہتر بنا سکتی ہیں۔”

دیگر بھرپور اور توانہ سیشنز انضباطی اتفاق اور ارتکاز، ڈیجیٹل اور موبائل صحت، طبی تعلیم، آفاقی صحت عامہ اور مریضوں کے شہادت ناموںکے سلسلے کا احاطہ کریں گے۔

ہدایات برائے مدیارن:

کلیدی کامل مقررین میں شامل ہیں:

  • کوجی نکاؤ، کارپوریٹ مشیر و سابق چیئرمین تیرومو کارپوریشن
  • گوری پرودین، عالمی چیئرمین میڈیکل ڈیوائسز و ایگزیکٹو نائب صدر، جانسن اینڈ جانسن
  • ڈاکٹر رانا داس گپتا، چیف آپریٹنگ آفیسر، اپالو ہاسپٹلز گروپ
  • ڈاکٹر جان لم، ایگویکٹو ڈائریکٹر، سینٹر فار ریگولیٹری ایکسی لینس، ڈیوک-این یو ایس گریجویٹ میڈیکل اسکول، سنگاپور
  • پروفیسر رسل ایل گروئین، نائب ڈین (ریسرچ) اور پروفیسر سرجری، لی کونگ چیان اسکول آف مییسن (این ٹی یو)
  • ڈاکٹر ولیم پی میگی، سی ای او اور شریک بانی، آپریشن اسمائیل
  • اینا براؤ، صدر، ایشیا بحر الکاہل، بی براؤن میڈیکل انڈسٹریز
  • محترمہ یوشیتا جیابالن، ذیابیطس کی ایک مریضہ

ایپیک میڈ کے بارے میں

ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (ایپیک میڈ) ایشیا بحر الکاہل میں طبی آلات اور ان-وٹرو تشخیص کی صنعت کو ایک متحدہ آواز فراہم کرتی ہے۔ 2014ء میں قائم ہونے والا ایپیک میڈ جدت طرازی کو فروغ دینے کی جدوجہد کرتا اور پالیسی پر اثرانداز ہوتا ہے جو مریضوں کے لیے صحت عامہ تک رسائی کو بہتر بنائے۔ موجودہ اراکین میں طبی ٹیکنالوجی کے معروف ادارے شامل ہیں۔ مکمل فہرست کے لیے یہاں جائیں: http://www.apacmed.org/join/current-members/۔

ذرائع ابلاغ کے سوالات یہاں کیے جا سکتے ہیں:

ایشلے لو
ایڈلمین
ashley.lau@edelman.com
1110 6733 65+

اینابیل این جی
ایڈلمین
annabel.ng@edelman.com
1110 6733 65+

ایمیلی ریپلی ملز
کمیونی کیشنز مینیجر
ایشیا پیسفک میڈیکل ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن (ایپیک میڈ)
erapley@apacmed.org
3180 6816 65+

ہمیں فالو کیجیے:
ٹوئٹر: https://twitter.com/apacmed
فیس بک: https://www.facebook.com/APACMed
لنکڈ ان: https://www.linkedin.com/company/asia-pacific-medical-technology-association
ویب سائٹ: http://www.apacmed.org

Latest from Blog